علامہ راجہ ناصر عباس کی مرکزی رہنماء اسلامی تحریک علامہ ناظر تقوی کی والدہ کی رحلت پر تعزیت
اشاعت کی تاریخ: 1st, April 2025 GMT
چئیرمین ایم ڈبلیو ایم نے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا ہے کہ اسلامی تحریک پاکستان کے مرکزی ایڈیشنل جنرل سیکریٹری علامہ سید ناظر عباس تقوی کی والدہ محترمہ کے انتقال پر دلی تعزیت پیش کرتا ہوں۔ اللہ تعالیٰ بحق محمد و آل محمد علیھم السلام مرحومہ کی مغفرت فرمائے۔ اسلام ٹائمز۔ چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا ہے کہ اسلامی تحریک پاکستان کے مرکزی ایڈیشنل جنرل سیکریٹری علامہ سید ناظر عباس تقوی کی والدہ محترمہ کے انتقال پر دلی تعزیت پیش کرتا ہوں۔ اللہ تعالیٰ بحق محمد و آل محمد علیھم السلام مرحومہ کی مغفرت فرمائے، ان کے درجات بلند کرے اور جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا کرے۔ اللہ رب العزت علامہ ناظر تقوی اور انکے اہل خانہ کو اس صدمے کو برداشت کرنے کی ہمت اور صبر عطا فرمائے۔ میری دعائیں اور ہمدردیاں علامہ صاحب کے ساتھ ہیں۔ اللہ سبحاںہ و تعالیٰ مرحومہ کو اپنے جوارِ رحمت میں جگہ عطا فرمائے، آمین۔
واضح رہے کہ علامہ سید ناظر عباس تقوی کی والدہ محترمہ کی رحلت پر ایم ڈبلیو ایم کے وائس چیئرمین علامہ سید احمد اقبال رضوی، مرکزی جنرل سیکرٹری سید ناصر عباس شیرازی، صوبائی صدر سندھ علامہ سید باقر عباس زیدی، ڈویژنل صدر کراچی علامہ صادق جعفری سمیت دیگر مرکزی، صوبائی اور ضلعی قائدین نے دلی افسوس اور رنج کا اظہار کیا ہے اور مرحومہ کی مغفرت کی دعا کی ہے۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: تقوی کی والدہ علامہ سید
پڑھیں:
جماعتِ اسلامی کا کل خیبر پختونخوا حکومت کی اے پی سی میں شرکت کا اعلان
جماعتِ اسلامی کے نائب امیر پروفیسر محمد ابراہیم خان کے پی حکومت کی اے پی سی میں شریک ہوں گے—فائل فوٹوجماعتِ اسلامی نے کل خیبر پختونخوا کی صوبائی حکومت کی آل پارٹیز کانفرنس (اے پی سی) میں شرکت کا اعلان کر دیا۔
اس حوالے سے جماعتِ اسلامی خیبر پختونخوا کے صوبائی امیرِ وسطی عبدالواسع کا کہنا ہے کہ جماعتِ اسلامی امن وامان سے متعلق اے پی سی میں شرکت کرے گی۔
ان کا کہنا ہے کہ اس وقت صوبہ بد ترین بدامنی کا شکار ہے، جماعتِ اسلامی امن کی ہر کوشش کی حمایت کرتی ہے۔
مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا کہ کے پی کابینہ کے اجلاس میں پائیدار امن کے لیے آئندہ ہفتے اے پی سی بلانے کا اعلان کیا گیا ہے۔
عبدالواسع نے مزید کہا ہے کہ سینیٹ الیکشن میں تمام سیاسی جماعتیں متحد تھیں تو امن کے لیے کیوں متحد نہیں ہوتیں؟
جماعتِ اسلامی کے ترجمان نورالواحد جدون نے اس حوالے سے بتایا ہے کہ جماعتِ اسلامی کے نائب امیر پروفیسر محمد ابراہیم خان اے پی سی میں شریک ہوں گے۔