بالی ووڈ کی معروف ڈرامہ پروڈیوسر ایکتا کپور نے اپنے مشہور ڈرامے ’کیونکہ ساس بھی کبھی بہو تھی‘ کے دوسرے سیزن میں سمرتی ایرانی کی واپسی کی تصدیق کردی۔

ہندوستان ٹائمز کی ایک رپورٹ کے مطابق ایکتا کپور نے اپنے کلٹ شو ’کیونکہ ساس بھی کبھی بہو تھی‘ مرکزی کردار ادا کرنے والی اداکارہ سمرتی ایرانی کی واپسی کی باضابطہ تصدیق کر دی ہے۔

بھارتی پروڈیوسر نے نہ صرف شو کی واپسی کے بارے میں خبروں کی تصدیق کی بلکہ یہ بھی انکشاف کیا کہ دوسرا سیزن 150 اقساط پر مشتمل ہوگا۔ اس کے پیچھے کی وجہ بتاتے ہوئے، ایکتا نے انکشاف کیا کہ جب اصل ٹی وی شو ختم ہوا تو 2000 ایپی سوڈ تک پہنچنے میں 150 ایپی سوڈ کم تھے۔

        View this post on Instagram                      

A post shared by BollywoodShaadis.

com (@bollywoodshaadis)

یہی نہیں ایکتا کپور نے مزید انکشاف کیا کہ اس ریبوٹ میں ایک سیاست دان ہوگا، اس شو میں سمرتی ایرانی کی ’تلسی ویرانی‘ کے طور پر واپسی کا اشارہ دیتے ہوئے ایکتا نے کہا: ’ہم سیاست کو تفریح ​​میں لا رہے ہیں، یا یہ کہنا بہتر ہوگا، ایک سیاستدان کو انٹرٹینمنٹ میں لارہے ہیں‘۔

        View this post on Instagram                      

A post shared by Smriti Irani (@smritiiraniofficial)

 

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: سمرتی ایرانی کی کی واپسی

پڑھیں:

تھائی لینڈ اورکمبوڈیا کے درمیان جھڑپیں جاری،16افرادہلاک

بنکاک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 جولائی2025ء)تھائی لینڈ اور کمبوڈیا کے درمیان سرحد پر جھڑپیں جاری،ہلاکتوں کی تعداد 16 ہوگئی،غیرملکی میڈیا رپورٹس کیمطابق گولہ باری اور فائرنگ کے تبادلے میں ہلاکتوں کی تعداد 16 ہوگئی،مرنے والوں میں 15 تھائی فوجی اور ایک کمبوڈیا کا اہلکارشامل ہے۔

(جاری ہے)

ایک لاکھ 20 ہزار افراد سرحدی علاقوں سے نقل مکانی کر گئے،قائم مقام تھائی وزیراعظم کا کہنا ہے کہ کشیدگی میں اضافہ مکمل جنگ کی شکل اختیار کرسکتا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • تھائی لینڈ اورکمبوڈیا کے درمیان جھڑپیں جاری،16افرادہلاک
  • ابھیشیک بچن اور کرشمہ کپور کی منگنی کیوں ٹوٹی تھی؟ وجہ سامنے آگئی
  • ہانیہ عامر اور عاشر وجاہت کی متنازع ویڈیو وائرل ہونے کے بعد دوستی ختم ہوگئی؟
  • اسٹرینجر تھنگز کا پانچواں سیزن کب ریلیز ہوگا، تاریخ سامنے آگئی
  • کونسے اہم کردار اب ’ساس بھی کبھی بہو تھی‘ ڈرامے میں نظر نہیں آئیں گے؟
  • بگ باس 19 کی میزبانی کے لیے سلمان خان کتنے کروڑ لیں گے؟
  • سلمان خان بگ باس 19 کی میزبانی کی فیس کتنی لیں گے؟ جان کر حیران ہوں گے
  • بونی کپور کے وزن میں حیرت انگیز تبدیلی، مداح دنگ رہ گئے
  • مہوش حیات ساتھی اداکار ساحر لودھی کو ٹرول کرنے والوں پر شدید برہم
  • نیپوکڈز کی دائی جان! کرن جوہر سوشل میڈیا پر تنقید کی زد میں