صدر ٹرمپ کی ذہنی ٹیسٹ میں تاریخی کامیابی، سب کو پیچھے چھوڑ دیا
اشاعت کی تاریخ: 15th, April 2025 GMT
صدر ٹرمپ کی ذہنی ٹیسٹ میں تاریخی کامیابی، سب کو پیچھے چھوڑ دیا WhatsAppFacebookTwitter 0 15 April, 2025 سب نیوز
واشنگٹن(آئی پی ایس) امریکی سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے حالیہ سالانہ طبی معائنے کے دوران ذہنی صلاحیت کے ٹیسٹ میں تاریخ کا بلند ترین اسکور حاصل کرلیا۔ ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ کسی فرد کو اب تک اتنے زیادہ نمبر حاصل کرتے نہیں دیکھا گیا۔
صدر ٹرمپ نے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے یہ ٹیسٹ اب تک تین بار دیا ہے اور انہیں ہر بار اچھا لگا۔ انہوں نے طنزیہ انداز میں سابق امریکی صدور باراک اوباما اور جو بائیڈن کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ “انہوں نے تو یہ ٹیسٹ کبھی دیا ہی نہیں۔”
وائٹ ہاؤس کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق صدر ٹرمپ کی ذہنی اور جسمانی صحت بہترین قرار دی گئی ہے اور وہ قیادت کی تمام تر ذمہ داریاں نبھانے کے لیے مکمل طور پر فٹ ہیں۔
.ذریعہ: Daily Sub News
پڑھیں:
حزب اللہ زندہ و پائیدار ہے، علی لاریجانی
شہید سید حسن نصر اللہ کی قبر پر حاضری کے دوران یہ بیان کرتے ہوئے کہ حزب اللہ لبنان ایک زندہ و پائیدار تحریک ہے، سیکرٹری جنرل ایرانی سپریم نیشنل سیکورٹی کونسل نے تاکید کی کہ حزب اللہ اسلام کیلئے عزت و فخر کا باعث ہے اسلام ٹائمز۔ سیکرٹری جنرل ایرانی سپریم نیشنل سیکورٹی کونسل علی لاریجانی نے لبنانی مزاحمتی تحریک کے شہید سربراہ سید حسن نصر اللہ کی قبر پر حاضری دی جہاں اپنے خطاب میں ان کا کہنا تھا کہ حزب اللہ لبنان دین مبین اسلام کے لئے عزت و فخر کا باعث ہے۔ علی لاریجانی نے حزب اللہ لبنان کے اراکین کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ برادران! ممکن ہے کہ آپ کے ساتھ بدتمیزی کی جائے اور یہ بھی ممکن ہے کہ وہ آپ کی نسبت کینہ رکھیں.. یہ سب آپ کی اہمیت اور اثر و رسوخ کی وجہ سے ہے.. اگر آپ کی تحریک کا کوئی اثر نہ ہوتا تو وہ بھی آپ کی نسبت اتنا کینہ نہ رکھتے! علی لاریجانی نے شہید سید حسن نصر اللہ کی قبر پر موجود حزب اللہ کے جوانوں کے نعروں کے جواب میں کہا کہ حزب اللہ لبنان کے ساتھ تعلق رکھنے والے نوجوانو! صالح و بہادر لوگو! تمام مسلمان تمہارے وجود پر فخر کرتے ہیں.. اور اگر تم شہید سید حسن نصر اللہ کے راستے پر چلنا چاہتے ہو تو آج تمہارا فرض ہے کہ اپنی مزاحمت میں ثابت قدم رہو!
سیکرٹری جنرل ایرانی سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل نے تاکید کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے اعلان کر رکھا ہے اور ایک بار پھر بھی کہتے ہیں کہ ہم ہمیشہ ہمیشہ آپ کے ساتھ ہیں اور آپ کی حمایت کرتے رہیں گے۔ علی لاریجانی نے تاکید کی کہ ہم ممالک کے اندرونی معاملات میں مداخلت نہیں کرتے لیکن ہم مزاحمتی تحریکوں کی ہمیشہ حمایت کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان تمام دلائل کے باوجود جو میڈیا میں آپ کے خلاف کہے جاتے ہیں، آپ کا راستہ واضح ہے اور آپ فتح مند ہیں اور اللہ آپ کا مددگار و محافظ ہے! انہوں نے کہا کہ شہید سید حسن نصراللہ ایک عظیم انسان اور عالم اسلام کا عظیم اثاثہ ہیں جنہوں نے خدا کی راہ میں جدوجہد کے لئے جو تحریک پیدا کی وہ اسلامی معاشروں کے لئے ایک حقیقی و دیرپا محرک ہے۔
یہ بیان کرتے ہوئے کہ ان کی شخصیت کی متعدد جہات ہیں، انہوں نے کہا کہ سید حسن نصر اللہ کے بارے میڈیا میں جو کچھ بیان کیا جاتا ہے وہ زیادہ تر ان کی جدوجہد سے متعلق خصوصیات ہیں جبکہ اس الہی ہستی کی ایک اور جہت ان کی مستند اسلامی فکر ہے.. وہ گہری اسلامی فکر کے حامل تھے جبکہ ان کی ایک دوسری جہت ان کی عرفانہ سوچ ہے لہذا وقتی حالات ان پر کوئی اثر نہیں ڈال سکتے تھے۔ علی لاریجانی نے کہا کہ شہید سید حسن نصراللہ ایک خود ساختہ آدمی تھے.. ایک بار انہوں نے لبنان و شام کی سرحد پر ملاقات کا اہتمام کیا.. اس رات انہوں نے کچھ ایسے نکات اٹھائے کہ جن سے مجھ پر واضح ہو گیا کہ میرا سامنا ایک ایسے شخص سے ہے جو خدا کی راہ میں فنا ہو چکا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ وہ رستہ کہ جو شہید سید حسن نصراللہ نے اپنے سپوتوں کے سامنے رکھا ہے، وہ رستہ ہے کہ جس میں معنوی کمال کے ساتھ ساتھ عقلی و علمی جہاد بھی شامل ہے.. وہ ہمارے درمیان سے تو چلے گئے لیکن ان کے سپوت، اس اصلی تحریک میں کہ جسے انہوں نے زندہ کیا، آج بھی زندہ و پائیدار ہیں!