پنجاب میں پاکستان کی پہلی سمارٹ ماحولیاتی تحفظ فورس کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا
اشاعت کی تاریخ: 21st, April 2025 GMT
لاہور ( اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ آئی پی اے۔ 21 اپریل 2025ء ) وزیراعلی مریم نواز شریف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پراپنے پیغام میں کہا کہ پنجاب نے پاکستان کی پہلی SMART ماحولیاتی تحفظ فورس کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے کہا کہ انوائرمنٹ پرٹیکشن فورس کا قیام پنجاب کی ماحولیاتی بہتری کے سفر میں ایک سنگ میل کی مانند ہے۔
پاکستان کی پہلی SMART ماحولیاتی تحفظ فورس کا آغاز ایک صاف اور سبز مستقبل کی طرف ایک جرات مندانہ قدم ہے۔سمارٹ فورس کو ڈرون نگرانی، رئیل ٹائم (AQI) مانیٹرز،موبائل لیبز مہیا کی گئیں ہیں۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے کہا کہ انڈسٹری، پانی، پلاسٹک، زراعت، ٹرانسپورٹ اور ایندھن کی فیلڈز کے لئے خصوصی اسکواڈز قائم کئے گئے۔(جاری ہے)
سمارٹ انوئرمنٹ فورس فوری ردعمل، درست نفاذ اور ہوا کی معیار میں مستقل بہتری کے لیے پرعزم ہے۔
میرے وژن کو حقیقت میں بدلنے پر وزیر ماحولیات،سیکریٹری ای پی ڈی، ڈی جی ای پی اے اور ان کی ٹیم کو مبارکباد دیتی ہوں۔ ماحول کے تحفظ کے مشن کے لیے مضبوط ادارہ جاتی ریفارمز،تمام اسٹیک ہولڈرز اور ہر شہری کی فعال شرکت ضروری ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے کہا کہ ہم سب مل کر اپنے ماحول کی ذمہ داری لیں اور اس حل کا حصہ بنیں۔ مزید برآں پاکستان بھر میں گندم کے کاشتکاروں کے لئے پنجاب کا ریکارڈ پیکج دیا ہے۔ پنجاب کے علاوہ کسی صوبے میں گندم کے کاشتکاروں کو سبسڈی یا قابل ذکر امداد نہیں دی جارہی ہے۔وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف نے صوبے کی تاریخ میں پہلی مرتبہ گندم کے کاشتکاروں کے لئے 110 ارب روپے کامجموعی پیکج دیا ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کی زیر صدارت خصوصی اجلاس منعقد ہوا جس میں اہم فیصلوں کی منظوری دی گئی۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے گندم کے کاشتکاروں کے لئے25ارب روپے کی ویٹ فارمر سپورٹ پروگرام کے امدادی پیکج کی منظور ی دے دی ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے گندم کے کاشتکاروں کو 5ہزار فی ایکڑ دینے کی ہدایت کی۔ گندم کے 5 ایکڑ پر کاشتکاروں کو 25 ہزار روپے ملیں گے۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے فلور ملوں کو کم از کم 25 فیصد گندم خریداری کا پابند بنانے کیلئے لاز می ترمیم کا حکم دے دیا۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے ”الیکٹرو نک وئیر ہاؤسنگ ری سیٹ“ پالیسی کی منظوری دے دی اور نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے صوبائی وزیر زراعت کو گندم خریداری مہم کی مانیٹرنگ کرنے کی ہدایت کی۔ پرائس کنٹرول ڈیپارٹمنٹ گندم خریداری مہم میں معاونت کرے گا۔ وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف نے بنک آف پنجاب کو 100 ارب روپے کی کریڈٹ لائن قائم کرنے کا حکم دیا ہے۔ اجلاس میں بریفنگ میں بتایا گیا کہ کسان کارڈ کے ذریعے گندم کے کاشتکار وں نے تقریباً 55ارب روپے کے زرعی مداخل خریدے۔ گندم کے کاشتکاروں کو 9500ٹریکٹر پر 10ارب روپے سبسڈی دی گئی۔ گندم کے کاشتکاروں کو 1000ٹریکٹر 2.5ارب روپے کی لاگت سے مفت دیئے گئے۔کاشتکاروں کو 8ارب روپے ٹیوب ویل سولرائزیشن کی مد میں سبسڈی دی گئی۔ بریفنگ میں مزید بتایا گیا کہ کاشتکاروں کو5ہزار سپر سیڈر پر8 - ارب روپے سبسڈی دی جاری ہے۔ گندم کے کاشتکاروں کو فی ایکڑ فارمر سپورٹ پروگرام کے تحت تقریباً25ارب روپے دیئے جائیں گے۔ صوبے بھر میں سب سے زیادہ گندم اگانے والے کاشتکار کو45لاکھ روپے کا 85ہارس پاور ٹریکٹر مفت ملے گا۔ صوبے بھر میں گندم اگاؤ مقابلے میں دوسرے نمبر آنے والے کاشتکار کو 40لاکھ روپے کا 75ہارس پاور ٹریکٹر انعام ملے گا۔ صوبے بھر میں تیسرے نمبر گندم اگانے والے کاشتکار کو 35لاکھ روپے کا 60ہارس پاور ٹریکٹر ملے گا۔بریفنگ میں بتایا گیا کہ ہر ضلع میں سب سے زیادہ گندم اگانے والے کاشتکار کو 10لاکھ روپے، دوسرے نمبر پر 8لاکھ روپے اور سوم کو پانچ لاکھ روپے ملیں گے۔ مجموعی طور پر گندم اگاؤ مہم میں کاشتکاروں کو10کروڑ 40لاکھ روپے بطور انعام ملیں گے۔ پنجاب میں گندم کے کاشتکار وں کی رہنمائی کے لئے سوا ارب روپے کاایگریکلچر انٹرنی پروگرام شروع کیا گیا۔ 1000انٹرنی صوبے بھر میں گندم کے کاشتکاروں کی رہنمائی اور معاونت کے لئے فیلڈ میں موجود ہیں۔اگیتی کپاس کاشت کرنے والے کسانوں کو 25ہزار روپے فی بلاک مجموعی طور پر ساڑھے 37کروڑ روپے ملیں گے۔ اسٹیک ہولڈرز اور ہر شہری کی فعال شرکت ضروری ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے کہا کہ ہم سب مل کر اپنے ماحول کی ذمہ داری لیں اور اس حل کا حصہ بنیں۔
ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے مریم نوازشریف نے کہا کہ گندم کے کاشتکاروں کو میں گندم کے کاشتکار ارب روپے روپے کا فورس کا ملیں گے کے لئے
پڑھیں:
مریم نواز ڈی ایچ کیو ہسپتال پاکپتن پہنچ گئیں، شکایات کے انبار، سی ای او ہیلتھ، ایم ایس کی گرفتاری کا حکم
لاہور(نوائے وقت رپورٹ) وزیراعلیٰ مریم نواز شریف خود ڈی ایچ کیو ہسپتال پاکپتن پہنچ گئیں اور ہسپتال کے مختلف وارڈ زکا معائنہ کیا۔ مریضوں اور اہل خانہ نے ہسپتال میں میڈیسن نہ ملنے ،بد نظمی، علاج میں غفلت پر شکایات کے انبار لگا دیے۔ مریضوں نے بار بار میڈیسن باہر سے منگوانے کی شکایت کیں۔ہسپتال کے سٹور میں میڈیسن موجود ہونے کے باوجود فارمیسی سے گٹھ جوڑ کرکے دوائیاں باہر سے منگوائی جارہی تھیں۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے ایم ایس اور دیگر ذمہ داروں کی حقائق کی پردہ پوشی کی کوشش کرنے پر سخت ایکشن لیا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے سی ای او ہیلتھ پاکپتن ڈاکٹر سہیل اصغر اور ایم ایس ڈاکٹر عدنان غفار کیخلاف مجرمانہ غفلت پر قانون کے مطابق مقدمہ درج کرکے گرفتار کرنے کی ہدایت کی ، ساہیوال سے نئے ایم ایس کو ڈی ایچ کیو ہسپتال پاکپتن تعینات کردیا گیا۔ وزیراعلیٰ نے مریضوں اور اہل خانہ سے 50 اور 100 روپے پارکنگ فیس لینے کی شکایت پر پارکنگ کمپنی کے مالک اور انچارج کی گرفتاری کی بھی ہدایت کی۔ پرائیویٹ لیب سے ملی بھگت کرنے پر تین لیب ٹیکنیشن نوکری سے فارغ کرنے اور ملی بھگت پر تین پرائیویٹ لیب سیل کرنے کا حکم دیا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز نے ڈی سی کو محرم الحرام کے بعد چارج چھوڑنے کی ہدایت کی اورہسپتال کے ایکوپمنٹ آڈٹ کا حکم بھی دیا۔ وزیراعلیٰ نے دفاتر میں اے سی چلنے، وارڈز اور مریضوں کے بند ہونے پر برہمی کا اظہار کیا۔ سٹور میں ادویات موجود ہونے کے باوجود مریضوں کو میڈیسن نہ ملنے پر سخت سرزنش کی۔ مریم نواز نے سرکاری ہسپتالوں میں کوڈ ریڈ اور کوڈ بلیو سسٹم نافذ کرنے کا حکم دیا اور ہسپتالوں میں دوران ڈیوٹی ڈاکٹروں، پیرا میڈیکل سٹاف کے موبائل استعمال پر پابندی کے لئے اقدامات ، ہسپتالوں میں رابطے کے لئے پیجر سسٹم نافذ کرنے کی بھی ہدایت کی،وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ ذمہ داروں کو احساس دلانے کے لئے سخت فیصلے ضروری ہیں۔ تمام انکوائریز کے فیصلے ایک ہفتے کے اندر کیے جائیں۔ وزیراعلیٰ نے ڈی ایچ کیو ہسپتال کے مختلف وارڈزکا دورہ مختلف وارڈز،سٹور اور لیب کا معائنہ کیا۔ مریم نواز نے وارڈز میں زیر علاج مریضوں کے پاس جاکر فرداًفرداً مزاج پرسی کی اور ہسپتال کی انتظار گاہ میں بیٹھے مریضوں اور اہل خانہ سے بات چیت کرکے ادویات کی فراہمی اور علاج کے بارے میں دریافت کیا۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ سٹور میں دوائیاں موجود ہیں اور پرچی پر لکھ کر میڈیسن باہر سے منگوائی جاتی ہیں۔ 100ارب روپے میڈیسن کے لئے دے رہے ہیں، عوام کو دوائی کیوں نہیں مل رہی؟۔ وزیراعلیٰ نے ڈی ایچ کیو ہسپتال میں مفت ادویات کے لئے اعلان نہ ہونے پر برہمی کا اظہار کیا۔ ٰ مریم نواز نے کہا کہ کوشش کریں توحالات کا پتہ چل سکتا ہے، ہسپتال کے ایک راؤنڈ میں صورتحال سامنے آگئی۔ ڈی ایچ کیو میں 90 فیصد مریض باہر سے ادویات منگوانے کی شکایت کررہے ہیں۔ درکار مشینری اور آلات پیک پڑے ہوئے ہیں لیکن استعمال میں نہیں لائے جاتے۔ ہسپتالوں اور اداروں میں کام نہ کرنے والے قوم کے اصل ملزم ہیں۔ ڈاکٹروں اور نرسوں کی کمی نہیں، خدمت کے احساس کا فقدان ہے۔ کیا لوگ ہسپتالوں میں مرنے کے لئے آتے ہیں؟ مجرمانہ غفلت پر اللہ تعالیٰ کو بھی جواب دینا ہوگا، مجھ سے بچ سکتے ہیں اللہ کی پکڑ سے کیسے بچیں گے۔دوسروں کے بچوں کو اپنی نظر سے دیکھنا سیکھیں۔ قتل کرنے کے لئے ہتھیار ضروری نہیں ہوتے، مجرمانہ غفلت بھی ہلاکت کا باعث بن سکتی ہے۔وزیراعلیٰ زیرِ صدارت اجلاس کو پیش کردہ انکوائری رپورٹ کے مطابق ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر کے ایم ایس اپنی انتظامی ذمہ داری ادا کرنے میں ناکام رہے۔ ہسپتال کے کنسلٹنٹ اور ڈاکٹرز مریضوں کی دیکھ بھال کے لئے مناسب وقت نہیں دے رہے تھے۔ ہسپتال میں درکار آلات سٹور میں موجود ہیں، استعمال میں نہیں لائے گئے۔ مریضوں کے علاج میں تاخیر کی وجہ کنسلٹنٹ، ڈاکٹروں اور عملے کی بے حسی ہے۔ انکوائری رپورٹ کے مطابق ماہر ڈاکٹررات کے وقت راؤنڈ نہیں لگاتے۔ پیڈز انکوبیٹر موجود ہیں مگر فنکشنل نہیں۔ ڈی ایچ کیو ہسپتال پاکپتن ہیلتھ کیئر کمیشن کے قواعدو ضوابط پوری طرح فالو نہیں کیے جارہے تھے۔ ڈی ایچ کیو ہسپتال میں مریضوں کے لئے ایمرجنسی پروٹوکول پر عملدر آمد نہیں دیکھا گیا۔ ڈی ایچ کیو ہسپتال کریٹیکل کا سٹاف ٹرینڈ نہیںہے مریم نواز کے حکم پر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال (ڈی ایچ کیو) پاکپتن کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ (ایم ایس) اور چیف ایگزیکٹو افسر سی ای او کو گرفتار کر لیا گیا۔ذرائع کے مطابق ایم ایس ڈی ایچ کیو ہسپتال اور سی ای او ہیلتھ کو گرفتار کرنے کا حکم دیا جس پر پولیس نے دونوں کو گرفتار کر کے لے گئی۔مریم نواز نے قومی ٹیم کو ایشین یوتھ گرلز نیٹ بال چیمپئن شپ 2025 جیتنے پر خراج تحسین پیش کیا ہے۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ ایشین یوتھ گرلز نیٹ بال ٹورنامنٹ میں ناقابل شکست رہنے والی پوری ٹیم کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد دی ہے۔ چیمپئن شپ جیتنا پاکستان بالخصوص خواتین کے کھیلوں کی ترقی کے لئے سنگ میل ہے۔ پاکستان کی بیٹیاں ہر میدان میں سبز ہلالی پرچم کو سربلند کر رہی۔مریم نواز نے قومی ٹیم کو ایشین یوتھ گرلز نیٹ بال چیمپئن شپ 2025 جیتنے پر خراج تحسین پیش کیا ہے۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ ایشین یوتھ گرلز نیٹ بال ٹورنامنٹ میں ناقابل شکست رہنے والی پوری ٹیم کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد دی ہے۔ چیمپئن شپ جیتنا پاکستان بالخصوص خواتین کے کھیلوں کی ترقی کے لئے سنگ میل ہے۔ پاکستان کی بیٹیاں ہر میدان میں سبز ہلالی پرچم کو سربلند کر رہی۔