عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق یوکرینی صدر نے کہا کہ کیف میں شہریوں کی ہلاکت کا سبب بننے والے میزائل میں کم از کم 116 ایسے پرزے شامل تھے، جو دیگر ممالک سے فراہم کیے گئے، اور بدقسمتی سے ان میں سے بیشتر امریکی کمپنیوں کے تیار کردہ تھے۔ اسلام ٹائمز۔ یوکرینی صدر زیلنسکی نے دعویٰ کیا ہے کہ روس کی جانب سے دارالحکومت کیف پر فائر کیے جانے والا میزائل شمالی کوریا کا فراہم کردہ تھا، جس میں درجنوں پرزے امریکی کمپنیوں کے تیار کردہ تھے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق یوکرینی صدر نے کہا کہ کیف میں شہریوں کی ہلاکت کا سبب بننے والے میزائل میں کم از کم 116 ایسے پرزے شامل تھے، جو دیگر ممالک سے فراہم کیے گئے، اور بدقسمتی سے ان میں سے بیشتر امریکی کمپنیوں کے تیار کردہ تھے۔

انہوں نے کہا کہ یہ صورتحال نہایت تشویشناک ہے اور اس سے واضح ہوتا ہے کہ روس اور شمالی کوریا کے درمیان عسکری تعاون مسلسل بڑھ رہا ہے، جس کے اثرات عالمی امن و سلامتی پر پڑ سکتے ہیں۔ زیلنسکی نے عالمی برادری خصوصاً امریکا اور اس کے اتحادیوں سے مطالبہ کیا کہ وہ روس اور شمالی کوریا پر مزید سخت پابندیاں عائد کریں، ہمیں اس صورت حال پر خاموش نہیں رہنا چاہیے، روس شمالی کوریا سے مہلک ہتھیار لے رہا ہے اور ان میں استعمال ہونے والی مغربی ٹیکنالوجی عالمی قوانین کی سنگین خلاف ورزی ہے۔

یوکرینی صدر کا کہنا تھا کہ حالیہ تحقیقات سے ثابت ہوا ہے کہ جو میزائل کیف پر گرا، وہ ایک ایسا جدید اسلحہ تھا جو بظاہر شمالی کوریا نے تیار کیا اور روس کو فراہم کیا، یہ میزائل شہری علاقوں میں استعمال کیا گیا جس کے نتیجے میں عام شہری ہلاک و زخمی ہوئے۔ یوکرین کا کہنا تھا کہ روس مسلسل شہری علاقوں کو نشانہ بنا رہا ہے اور اب جب کہ یہ واضح ہو چکا ہے کہ میزائل نہ صرف شمالی کوریا سے آیا بلکہ اس میں امریکی ٹیکنالوجی بھی استعمال ہوئی، دنیا کو مزید سنجیدگی سے اقدامات کرنے ہوں گے۔

واضح رہے کہ روسی افواج اور یوکرینی فوج کے درمیان جنگ فروری 2022 سے جاری ہے اور اس دوران روس پر متعدد بار یہ الزام عائد کیا گیا ہے کہ وہ دیگر ممالک سے ہتھیار حاصل کر کے یوکرین میں استعمال کر رہا ہے، شمالی کوریا کی جانب سے روس کو اسلحہ فراہم کیے جانے کی اطلاعات پہلے بھی سامنے آ چکی ہیں تاہم حالیہ انکشاف اس سلسلے کا سب سے اہم اور تشویشناک باب ہے۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: شمالی کوریا یوکرینی صدر کہ روس ہے اور رہا ہے

پڑھیں:

دل دہلا دینے والا واقعہ، مالک بچے پر کتا چھوڑ کرمحظوظ ہوتارہا 

— بھارت کے شہر ممبئی میں دل دہلا دینے والا واقعہ پیش آیا جہاں ایک شخص نے مبینہ طور پر اپنے پٹ بُل نسل کے کتے کو ایک 11 سالہ بچے پر چھوڑ دیا۔ یہ ہولناک مناظر کیمرے کی آنکھ میں قید ہوگئے اور ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔

رپورٹس کے مطابق واقعے کے دوران بچہ ایک رکشے میں بیٹھا ہوا تھا جب مالک نے اپنے امریکی نسل کے پٹ بُل کو اس کے قریب چھوڑ دیا۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کتا پہلے تو خاموشی سے بچے کے پاس بیٹھا رہا، لیکن چند لمحوں بعد اچانک حملہ آور ہو کر بچے کو شدید زخمی کر دیا۔

واقعے کی سب سے افسوسناک بات یہ تھی کہ کتے کا مالک قریب بیٹھ کر صرف ہنستا رہا اور کسی قسم کی مدد فراہم نہ کی۔ متاثرہ بچے حمزہ کا کہنا تھا کہ اس نے بارہا مدد کے لیے پکارا، لیکن کوئی بھی آگے نہ آیا، سب لوگ صرف ویڈیو بناتے رہے۔
حمزہ کے والد کی شکایت پر پولیس نے کتے کے مالک سہیل کے خلاف مقدمہ درج کر کے قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا ۔
یہ واقعہ سوشل میڈیا پر شدید غم و غصے کا باعث بن رہا ہے، جہاں صارفین پالتو جانوروں کے غیر ذمہ دارانہ استعمال پر سخت تنقید کر رہے ہیں۔

Post Views: 9

متعلقہ مضامین

  • ترکیے نے پہلا ہائپر سونک بیلسٹک میزائل ’ٹائفون بلاک 4‘ متعارف کرادیا
  • مغرب کی بالادستی اور برکس کانفرنس سے وابستہ دنیا کا مستقبل
  • جوہری طاقت کے میدان میں امریکی اجارہ داری کا خاتمہ، دنیا نئے دور میں داخل
  • گولڈن ڈوم منصوبہ: امریکی میزائل شیلڈ کی کمان اسپیس فورس جنرل کو سونپ دی گئی
  • غزہ میں نسل کشی پر خاموش رہنے والا شریکِ جرم ہے، ترک صدر رجب طیب ایردوان
  • وزیر اعظم کا اہم اقدام ،خواتین کیلئے’’ آن لائن ویمن پولیس اسٹیشن‘‘ قائم،صرف ایک فون کال پر کیا کیا سہولیات فراہم کی جائیں گی ؟ جانیے
  • ایران اپنے میزائل اور جوہری پروگرام سے کبھی بھی پیچھے نہیں ہٹے گا، صیہونی اپوزیشن لیڈر
  • دل دہلا دینے والا واقعہ، مالک بچے پر کتا چھوڑ کرمحظوظ ہوتارہا 
  • پولیس کا اصل امتحان میدانِ عمل میں ہوگا، عام آدمی کو انصاف فراہم کرنا ہے،وزیراعظم
  • پولیس کا اصل امتحان میدانِ عمل میں ہوگا، عام آدمی کو انصاف فراہم کرنا ہے:وزیراعظم