پہلگام واقعہ، ہانیہ عامر کے ’سردار جی تھری‘ کے کردار کو تبدیل کیے جانے کا امکان
اشاعت کی تاریخ: 28th, April 2025 GMT
پہلگام واقعہ، ہانیہ عامر کے ’سردار جی تھری‘ کے کردار کو تبدیل کیے جانے کا امکان WhatsAppFacebookTwitter 0 28 April, 2025 سب نیوز
بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ پہلگام واقعے کے بعد جہاں فواد خان کی بولی وڈ فلم ’ابیر گلال‘ کو ریلیز کی اجازت نہیں دی جائے گی، وہیں ممکنہ طور پر ہانیہ عامر کی پہلی بھارتی فلم ’سردار جی تھری‘ میں ان کا کردار بھی تبدیل کردیا جائے گا۔
گزشتہ سال سے خبریں ہیں کہ ہانیہ عامر بھارتی اداکار دلجیت دوسانجھ اور نیرو باجوہ کے ہمراہ پنجابی بھارتی فلم ’سردار جی تھری‘ میں نطر آئیں گی جب کہ کچھ دن قبل پاکستانی کامیڈین نے بھی دعویٰ کیا تھا کہ ہانیہ عامر بھارتی فلم میں نظر آئیں گی۔
ہانیہ عامر کی ’سردار جی تھری‘ میں کام کرنے کی خبروں کے باوجود تاحال انہوں نے کبھی اس بات کی تصدیق نہیں کی کہ وہ بھارتی فلم میں نظر آئیں گی جب کہ دلجیت دوسانجھ نے بھی کبھی اس حوالے سے کوئی بات نہیں کی۔
تاہم اب بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ ہانیہ عامر کے کردار کو فلم میں تبدیل کردیا جائے گا۔
’ہندوستان ٹائمز‘ کے مطابق مقبوضہ کشمیر کے علاقے پہلگام میں 22 اپریل کو ہونے والے حملے کے بعد ’سردار جی تھری‘ میں ہانیہ عامر کے کردار کو ختم کیے جانے کی خبریں ہیں۔
رپورٹ میں فلمی ذرائع میں پھیلنے والی خبروں کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ فلم کی ٹیم ہانیہ عامر کے کردار کو تبدیل کرنے سے متعلق منصوبہ بنا چکی۔
رپورٹ کے مطابق ہانیہ عامر کے کردار کو فلم سے ڈیلیٹ کرکے ان کا کردار کسی دوسری اداکارہ میں تبدیل کرکے نئے کردار کی دوبارہ شوٹنگ کی جائے گی اور ہانیہ عامر کو فلم کا حصہ نہیں بنایا جائے گا۔
ہانیہ عامر کے کردار کو فلم سے نکالے جانے کے حوالے سے بھی تاحال فلم کی ٹیم نے کوئی واضح رد عمل نہیں دیا، نہ ہی ہانیہ عامر اور دلجیت دوسانجھ نے اس حوالے سے کوئی بیان دیا ہے۔
دوسری جانب یہ بھی خبریں ہیں کہ فواد خان کی ’ابیر گلال‘ کو بھی آئندہ ماہ 9 مئی کو ریلیز کی اجازت نہیں دی جائے گی، تاہم اس حوالے سے فلم کی ٹیم نے کوئی اعلان نہیں کیا۔
’ابیر گلال‘ کو 9 مئی کو ریلیز کرنے کا اعلان کیا جا چکا ہے اور اس کا ٹیزر اور گانے بھی جاری کیے گئے تھے، جنہیں بعد میں یوٹیوب سے ڈیلیٹ کردیا گیا تھا۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبربھارتی اقدام پر آج عالمی عدالت انصاف روانگی تھی لیکن منسوخ کردی: اٹارنی جنرل پاکستان بیسویں چائنا فلم ہوابیاؤ ایوارڈز کا اعلان ’پاکستانیوں کو نکال رہے ہیں تو عدنان سمیع کا کیا ہوگا؟‘ سوال پر گلوکار کو مرچیں لگ گئیں فواد خان کی فلم ’’عبیرگُلال‘‘ کے گانے یوٹیوب سے ڈیلیٹ کردیے گئے اداکارہ عفت عمر نے پنجاب حکومت کا معاون برائے ثقافت کا عہدہ لینے سے معذرت کرلی ٹک ٹاکر کے ساتھ وائرل ویڈیو، پولیس اہلکار کی شناخت ہوگئی عدالت نے خلیل الرحمان کو ہنی ٹریپ کرکے تاوان مانگنے والے ملزمان کو سزائیں سنا دیںCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: سردار جی تھری ہانیہ عامر کے کے کردار کو
پڑھیں:
قرآن و سنت کی تعلیمات کے بغیر کسی اسلامی معاشرہ کی بقا اور اس کے قیام کا تصور ممکن نہیں، پیر مظہر
وزیر اطلاعات آزاد کشمیر کا کہنا تھا کہ استاد علم سکھانے کے ساتھ ساتھ شاگرد کی کردار سازی میں بھی اہم کردار ادا کرتا ہے، استاد اور شاگرد کے رشتے کی اہمیت کو قرآن و حدیث میں بھی اجاگر کیا گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیر اطلاعات آزاد جموں و کشمیر پیر محمد مظہر سعید شاہ نے کہا ہے کہ قرآن و سنت کی تعلیمات کے بغیر کسی اسلامی معاشرہ کی بقا اور اس کے قیام کا تصور ممکن نہیں، سیکھنے سکھانے کے عمل کا آغاز پہلی وحی ’’اِقْرَاْ بِاسْمِ رَبِّكَ الَّذِىْ خَلَقَ‘‘ سے شروع ہو کر مکہ مکرمہ میں دار ارقم اور مدینہ منورہ میں مدرسہ صفہ تک جا پہنچا، جہاں معلم انسانیت ﷺ نے صحابہ کرام کی ایک ایسی جماعت تیار کی جس نے دنیا پر اسلام کے پرچم کو لہرایا۔حضور پاک ﷺ معلم انسانیت ہیں اور آپﷺ نے اپنی زندگی علم سیکھانے میں وقف فرما رکھی تھی۔ ان خیالات کا اظہار سرپرست اعلیٰ جامعۃ الحسنین و وزیر اطلاعات آزاد جموں و کشمیر پیر مظہر سعید شاہ نے جامعۃ الحسنین کے دورہ کے دوران اساتذہ اور طلبہ سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے جامعۃ الحسنین کے تمام اساتذہ کرام سے ملاقات کی اور جامعۃ الحسنین کے نگران اعلی مولانا اعجاز محمود اور دیگر اساتذہ کرام سے تفصیلی بریفنگ لی۔
پیر محمد مظہر سعید شاہ نے کہا کہ استاد علم سکھانے کے ساتھ ساتھ شاگرد کی کردار سازی میں بھی اہم کردار ادا کرتا ہے، استاد اور شاگرد کے رشتے کی اہمیت کو قرآن و حدیث میں بھی اجاگر کیا گیا ہے۔ اسلام میں استاد کو روحانی باپ کا درجہ دیا گیا ہے اور شاگردوں کو ادب اور احترام سے پیش آنے کی تلقین کی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ علم کی اہمیت و فضیلت کو جاننے کیلئے سرکار دو عالم ﷺ کی احادیث مبارکہ بہت سی موجود ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اسلام چاہتا ہے کہ دنیا میں بسنے والا ہر انسان تعلیم کے ذریعے صحیح معنوں میں اشرف المخلوقات کے درجے پر پہنچ جائے۔ وہ کتاب اللہ اور سنت نبوی ﷺکو حقیقی علم قرار دیتے ہوئے اسے انسانیت کی فلاح کا ضامن قرار دیتا ہے۔ اسلام کی تعلیمات کہتی ہیں کہ قرآن حقیقی علم ہے جب کہ دوسرے علوم معلومات کے درجے میں ہیں اور ان معلومات کو اپنی اپنی استعداد کے مطابق حاصل کرو۔ اللہ ہمیں علوم حاصل کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔