مجلس وحدت مسلمین ملت کے حقوق کیلئے مسلسل جدوجہد کا نام ہے، علامہ مقصود ڈومکی
اشاعت کی تاریخ: 19th, October 2025 GMT
پارٹی کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے علامہ مقصود ڈومکی نے کہا کہ قائد شہید علامہ سید عارف حسین الحسینیؒ کے وفادار فرزند آج بھی حسینیت کا پرچم بلند کیے میدان عمل میں موجود ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی رہنماء علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ ایم ڈبلیو ایم کے تمام یونٹس نو نکاتی پروگرام پر مکمل عملدرآمد کو یقینی بنائیں، کیونکہ یونٹس کی فعالیت اور کامیابی کا معیار اسی پروگرام پر عمل میں پوشیدہ ہے۔ یہ بات انہوں نے ضلع شکارپور کے مختلف یونٹس کے دورے کے موقع پر کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ مجلس وحدت مسلمین صوبہ سندھ کے صوبائی آرگنائزر علامہ مقصود علی ڈومکی نے تعلقہ لکھی غلام شاہ کے مختلف مقامات کا تنظیمی دورہ کیا۔ اس موقع پر ایم ڈبلیو ایم ضلع شکارپور کے صدر اصغر علی سیٹھار، ضلعی سیکرٹری نشرواشاعت عبدالعلی کھوھارو، رفیق احمد ابڑو اور دیگر ذمہ داران بھی ان کے ہمراہ تھے۔
علامہ مقصود علی ڈومکی نے چک سٹی میں ایم ڈبلیو ایم چک کے رہنماء گلشیر علی سیٹھار کی رہائش گاہ پر عوام و تنظیمی ذمہ داران سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شہدائے سانحہ شب عاشور کی دسویں برسی کے موقع پر جیکب آباد میں "عظمتِ شہداء کانفرنس" منعقد کی جائے گی۔ اس کانفرنس میں سانحہ شبِ عاشور کے شہداء کے ساتھ ساتھ فلسطین، لبنان، یمن اور ایران کے ان عظیم شہداء کو بھی خراجِ عقیدت پیش کیا جائے گا جنہوں نے قبلۂ اول، بیت المقدس فلسطین اور مسجدِ اقصیٰ کی آزادی کے لیے اپنے پاکیزہ خون کا نذرانہ پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ مجلسِ وحدت مسلمین پاکستان ملت کے حقوق کے لئے مسلسل جدوجہد کا نام ہے۔ قائدِ شہید علامہ سید عارف حسین الحسینیؒ کے وفادار فرزند آج بھی حسینیت کا پرچم بلند کیے میدانِ عمل میں موجود ہیں۔
انہوں نے کہا کہ قائد وحدت علامہ راجہ ناصر عباس جعفری پاکستان کی سیاست میں دین اسلام اور مکتبِ اہلِ بیتؑ کا پیغام عام کر رہے ہیں۔ علامہ مقصود علی ڈومکی نے تنظیمی کارکنوں سے کہا کہ ایم ڈبلیو ایم کے تمام یونٹس نو نکاتی پروگرام پر مکمل عملدرآمد کو یقینی بنائیں، کیونکہ یونٹس کی فعالیت اور کامیابی کا معیار اسی پروگرام پر عمل میں پوشیدہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ سندھ بھر میں تحصیل سطح تک تنظیم کو مضبوط کرنے پر خصوصی توجہ دی جائے گی تاکہ تنظیمی ڈھانچے کو نچلی سطح تک فعال بنایا جا سکے۔ تحصیل سیٹ اپ کی فعالیت سے تنظیمی فعالیت میں بہتری آئے گی۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: علامہ مقصود علی ڈومکی نے ایم ڈبلیو ایم پروگرام پر نے کہا کہ انہوں نے
پڑھیں:
پی پی کا مجلس عاملہ اجلاس: ملکی سیاسی صورتحال کا جائزہ
—فائل فوٹوپاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کی مرکزی مجلسِ عاملہ کے اجلاس میں ملکی سیاسی صورتِ حال کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔
بلاول ہاؤس کراچی میں چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی زیرِ صدارت اجلاس میں پارٹی کے تمام مرکزی رہنما موجود ہیں۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں صدرِ مملکت آصف علی زرداری، چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی، راجہ پرویز اشرف، وزیرِ اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ، وزیرِ اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی، قمر زمان کائرہ، منظور وسان، شرجیل انعام میمن و دیگر شریک ہیں۔
ذرائع کے مطابق مجلسِ عاملہ کے اجلاس میں پی پی پی پنجاب سے تعلق رکھنے والے اراکین نے تحفظات سے متعلق آگاہی دی۔
ذرائع کے مطابق اس موقع پر بلاول بھٹو زرداری نے سانحۂ کار ساز کے شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کیا اور پارٹی رہنماؤں کو وزیرِ اعظم اور وفاقی وزراء سے ہونے والی ملاقات سے متعلق بتایا۔
بلاول بھٹو نے وزیرِ اعظم شہباز شریف سے ملاقات کے حوالے سے اجلاس کے شرکاء کو اعتماد میں لیا۔
صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے نوابشاہ میں سینیٹر اسحاق ڈار سے ہونے والی گفتگو پر رہنماؤں کو اعتماد میں لیا۔