قومی ائیر لائن کی نجکاری: ریٹائرڈ ملازمین کے میڈیکل پر لیبر یونینز اور ہولڈنگ کمپنی میں ڈیڈلاک برقرار
اشاعت کی تاریخ: 19th, October 2025 GMT
قومی ائیر لائن کی نجکاری کے حوالے سے ریٹائرڈ ملازمین کے میڈیکل پر لیبر یونینز اور ہولڈنگ کمپنی میں ڈیڈلاک برقرار ہے۔ذرائع کا بتانا ہے کہ اسلام آباد میں ہولڈنگ کمپنی، نجکاری کمیشن، اسٹیٹ لائف اور ریٹائرڈ ملازمین کا اجلاس ہوا جس میں قومی ائیر لائن کی نجکاری کے بعد ریٹائر ملازمین کی پنشن اور میڈیکل کے معاملے پر غور کیا گیا۔ذرائع کا بتاناہے کہ ریٹائرڈ ملازمین کےمیڈیکل کے معاملے پر ملازمین تنظیموں اور ہولڈنگ کمپنی میں ڈیڈلاک برقرار ہے۔ ذرائع کے مطابق پی آئی اے ہولڈنگ کمپنی نے ریٹائرڈملازمین کو انشورنس کمپنی سے میڈیکل دلانےکی پیشکش کی جس پر ملازمین نے انشورنس کمپنی کی میڈیکل سہولیات پر تحریری پیشکش مانگ لی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ قومی ائیرلائن ریٹائرڈ ملازمین کے میڈیکل کے علاوہ پنشن کا معاملہ بھی زیر غور آیا جبکہ ہولڈنگ کمپنی نے ریٹائرڈ ملازمین کے نمائندوں سے آئندہ اجلاس تک مہلت طلب کرلی۔ ذرائع کے مطابق معاملہ حل نہ ہونے پر نجکاری کے لیے بولی کی تاریخ 30 اکتوبر سےبڑھا کر17نومبرکی گئی۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: ریٹائرڈ ملازمین کے ہولڈنگ کمپنی
پڑھیں:
قومی ڈیوٹی، پاکستانی کرکٹرز بی پی ایل مکمل طور پر نہیں کھیل سکیں گے
قومی ڈیوٹی کے باعث پاکستانی کرکٹرز بنگلادیش پریمیئر لیگ (بی پی ایل) مکمل طور پر نہیں کھیل سکیں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ بی پی ایل کے لیے منتخب کیے گئے کھلاڑیوں میں زیادہ تر قومی ٹیم کا حصہ ہیں جس کے باعث انکے لیگ کھیلنے کا امکان نہیں۔
ذرائع کے مطابق ممکنہ طور پر ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ کے مستقل حصہ ہونے والے کھلاڑیوں کو این او سی نہ دیے جانے کا بھی آپشن ہے، تاہم کھلاڑیوں کے این او سی کا معاملہ کیس ٹو کیس دیکھا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق پی سی بی نے تاحال بی پی ایل کے لیے این او سی دینے سے انکار نہیں کیا۔
بنگلادیش پریمئیر لیگ 26 دسمبر سے 23 جنوری تک شیڈولڈ ہے جبکہ اس دوران پاکستان نے سری لنکا کا دورہ کرنا ہے اور آسٹریلیا کے خلاف ہوم سیریز بھی جنوری کے آخر میں شیڈولڈ ہے۔
ذرائع کے مطابق پاکستان کے کرکٹرز کی پوزیشن کا بی پی ایل کی ٹیموں کو علم ہے اور وہ متبادل کھلاڑی دیکھ سکتی ہیں۔
صائم ایوب، خواجہ نافع، صفیان مقیم، صاحبزادہ فرحان اور محمد نواز بی پی ایل میں منتخب ہوئے ہیں۔ جہانداد خان، احسان اللّٰہ، حیدر علی، عثمان خان، ابرار احمد اور محمد عامر بھی شامل ہیں۔
واضح رہے کہ صائم ایوب، صاحبزادہ فرحان، محمد نواز، عثمان خان اور ابرار احمد ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ کا مستقل حصہ ہیں۔