لاہور میں محنت کشوں کے لیے جدید کارڈیک سٹی بنانے کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 1st, May 2025 GMT
وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے لاہور میں محنت کشوں کیلیے اپنی نوعیت کا پہلا 200بیڈ کا جدید ترین کارڈیک سٹی بنانے کا اعلان کردیا۔
محنت کشوں کے عالمی دن کے موقع پر وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے ورکروں، کان کنوں اور کار کنوں کی صنعتی خدمات کو زبردست خراج تحسین کرتے ہوئے کہا کہ محنت کش اللہ کا دوست ہے، ہم اللہ تعالیٰ کے دوست کی قدر اور احترام کرتے ہیں۔
انہوں نے لیبر ڈے کے موقع پر محنت کشوں کیلیے تقریباً 84 ارب روپے کے مجموعی پیکج کا اعلان کیا۔جس میں سے راشن کارڈ کے ذریعے12 لاکھ سے زائد ورکرز اور کان کن 3 ہزار روپے ماہانہ سبسڈی حاصل کر سکیں گے۔
وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہا کہ ورکرز کیلیے 3 شہروں میں اسٹیٹ آف دی آرٹ ویلنس سنٹر بنائیں گے۔ لاہور میں محنت کشوں کے لیے اپنی نوعیت کا پہلا 200بیڈ کا جدید ترین کارڈیک سٹی بنائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ واربرٹن میں صنعتی مزدوروں کے لیے نئی لیبر کالونی اور ملتان میں فیز ٹو بنائیں گے۔ فیکٹریوں میں خواتین ورکرز کی سہولت کے لیے 300 ڈے کیئر سنٹر بنارہے ہیں۔
مریم نواز نے کہا کہ پہلی مرتبہ صوبہ بھر میں کم از کم اجرت کی ادائیگی یقینی بنائی جارہی ہے کیونکہ ورکروں کے بغیر کوئی بھی قوم ترقی کی منزلیں طے نہیں کر سکتی۔
انہوں نے کہا کہ جے ایس بینک کارڈ کے ذریعے ورکر ڈیجیٹل کش ٹرانسفر، ایڈوانس سیلری اور لیبر ڈے انعامات سمیت 13دیگر فوائد حاصل کر سکیں گے۔ قصور اور سرگودھا میں 50،50 بیڈز کے سوشل سیکورٹی ہسپتالوں کا افتتاح کردیا گیا ہے جبکہ مزدوروں کے لیے رحیم یار خان میں 50بیڈکا سوشل سیکورٹی ہسپتال بنائیں گے۔ ورکروں کو بہترین معالجین سے علاج کی سہولت فراہم کرنے کے لیے ٹیلی کلینکس بنارہے ہیں۔ ٹیکسلا میں لیبر کالونی اور سندر سٹیٹ میں ورکر ویلفیئرکمپلیکس کاافتتاح خوش آئند ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
محنت کشوں کا عالمی دن مریم نواز.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: محنت کشوں کا عالمی دن مریم نواز مریم نواز بنائیں گے نے کہا کہ کے لیے
پڑھیں:
’’بیٹیاں کسی سے کم نہیں‘‘ اورنج لائن کی پہلی خاتون ڈرائیور کی تعیناتی، بچے میری ریڈ لائن، انسانی سمگلنگ کا خاتمہ عزم: مریم نواز
لاہور (نوائے وقت رپورٹ) وزیراعلیٰ مریم نواز نے لاہور اورنج لائن میٹرو ٹرین کیلئے پہلی خاتون ڈرائیور کی تعیناتی پر اظہار مسرت کیا اور اورنج لائن کی پہلی خاتون ڈرائیور ندا صالح کو مبارکباد دی ہے۔ انہوں نے اورنج لائن ٹرین ڈرائیور ندا صالح کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ بیٹیاں کسی سے کم نہیں، مساوی مواقع فراہم کرتے رہیں گے۔ ندا صالح جیسی بیٹیاں ہم سب کا فخر ہیں۔ یہ امر قابل ذکر ہے کہ ندا صالح نے یو ای ٹی لاہور سے ٹرانسپورٹ انجینئرنگ کی ڈگری حاصل کی۔ اورنج لائن پراجیکٹ میں بطور ٹرانسپورٹیشن انجینئرنگ شمولیت اختیار کی۔ ٹرین ڈرائیور کی ٹریننگ کا گزشتہ سال مئی میں آغاز کیا۔ انہوں نے ٹرین ڈرائیونگ کیلئے چین کے بہترین اداروں میں بھی ٹریننگ حاصل کی۔ ندا صالح کی کامیابی پاکستانی معاشرے کا اعزاز ہے۔ مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ انسانی سمگلنگ غلامی کی ہی ایک شکل ہے۔ غیر قانونی ذرائع سے یورپ جاتے ہوئے کشتی ڈوبنے سے درجنوں افراد کا جاں بحق ہونا بہت بڑا انسانی المیہ ہے۔ انسانی سمگلنگ کے خلاف عالمی دن پر اپنے پیغام میں کہا کہ انسانی سمگلنگ کے خلاف قومی عزم'Leave no Child Behind,in the fight against human trafficking''۔ انسانی سمگلنگ کے سدباب کے دن کا مقصد عوامی شعور اجاگر کرنا ہے۔ انسانی سمگلر دولت کی ہوس میں عام آدمی کی جان سے کھیلنے سے بھی گریز نہیں کرتے۔ سمگلنگ کا خاتمہ پنجاب حکومت کا عزم ہے۔ بچے میری ریڈ لائن ہیں، ان کی حفاظت اولین ترجیح ہے۔ مریم نواز شریف نے'' ایکس'' پر جنوبی پنجاب کے عوام کے لئے خوشیوں بھرے پیغام میں کہا ہے کہ وہاڑی ملتان روڈ 95 کلومیٹر طویل دو رویہ سڑک کی تعمیر تیزی سے جاری ہے۔ وہاڑی ملتان روڈ جنوبی پنجاب کی اہم ترین شاہراہ ہے۔ 25 ارب روپے سے وہاڑی ملتان روڈ کو بہتر سڑک بنایا جا رہا ہے۔