مشرقی شام سے زیادہ تر امریکی فوجیوں کا انخلاء مکمل
اشاعت کی تاریخ: 3rd, May 2025 GMT
عرب میڈیا نے شام کے اسٹریٹیجک علاقوں سے امریکی فوج اور عسکری ساز و سامان کے بڑے پیمانے پر انخلاء کی نشاندہی کی ہے اسلام ٹائمز۔ امریکی افواج نے شام کے مشرقی صوبے دیر الزور کے تیل و گیس سے مالامال 2 علاقوں میں واقع اپنے اہم فوجی اڈوں "العمر" و "کونیکو" سے انخلاء مکمل کر لیا ہے جبکہ ان اڈوں میں موجود امریکی فوج و عسکری سازوسامان کو، عراقی کردستان سے شام پہنچنے والے درجنوں فوجی ٹرکوں کے ذریعے منتقل کیا گیا۔ عرب اخبار "العربی الجدید" کے مطابق یہ فوجی ٹرک، امریکی عسکری سازوسامان، فوجی آلات اور بھاری ہتھیاروں سے لدے ہوئے تھے جو بین الاقوامی امریکی اتحاد کی حفاظت میں علاقے سے باہر نکلے۔ رپورٹ کے مطابق امریکہ نے کونیکو گیس فیلڈز میں واقع اپنے فوجی اڈے سے تمام فوجیوں کو نکال لیا ہے جبکہ العمر آئل فیلڈز میں اس کے صرف 50 فوجی و افسران ہی باقی بچے ہیں درحالیکہ یہ دونوں فوجی اڈے، مشرقی شام میں امریکہ کے سب سے اہم اڈے سمجھے جاتے ہیں۔
.ذریعہ: Islam Times
پڑھیں:
اسرائیل جنگوں پر کتنے ارب ڈالر پھونک چکا؟ زیادہ پیسے کس نے دیے؟
یروشلم(نیوز ڈیسک)اسرائیل حالیہ جنگوں میں کتنے ارب ڈالر پھونک چکا؟ جنگ کےلیے زیادہ پیسے کس نے دیے؟ اعداد و شمار سامنے آگئے۔
امریکی ادارے کی رپورٹ کے مطابق اسرائیل نے 7 اکتوبر 2023ء سے اب تک دفاعی بجٹ میں 5 اعشاریہ46 ارب ڈالر خرچ کیے ہیں۔ مشرق وسطیٰ میں اسرائیل کے جنگی حملوں کےلیے سب سے زیادہ پیسے امریکا نے دیے۔
رپورٹ کے مطابق اکتوبر 2023ء میں اسرائیل کےلیے امریکی فوجی امداد میں ریکارڈ اضافہ ہوا۔
امریکی ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکا نے اسرائیل کو 17 اعشاریہ 9 ارب ڈالر کی اضافی امداد دی، جس میں 6 اعشاریہ 8 ارب ڈالر فوجی سامان کی خریداری، 4 اعشاریہ 5 ارب ڈالر ڈیفنس سسٹم اور 4 اعشاریہ 4 ارب ڈالر امریکی اسلحے کی فراہمی کےلیے دیے۔
عرب میڈیا کے مطابق امریکا کی غیر معمولی فنڈنگ اسرائیل کو غزہ میں معصوم فلسطینیوں کی نسل کشی جاری رکھنے میں مدد دے رہی ہے۔
مزیدپڑھیں:ہانیہ عامر کی ہم شکل پاکستانی لڑکی کے چرچے