Express News:
2025-08-14@05:07:18 GMT

پولیو کیخلاف حکومتی ایکشن پلان حتمی مراحل میں داخل

اشاعت کی تاریخ: 27th, June 2025 GMT

پولیو ٹیکنیکل ایڈوائزری گروپ کا اجلاس 24 سے 26 جون تک اسلام آباد میں منعقد ہوا جس میں انسداد پولیو حکمت عملی اور گزشتہ چھ ماہ کی پیشرفت کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

قومی ادارہ صحے نیشنل ای او سی کے مطابق اجلاس میں جی پی ای آئی کے پولیو ماہرین، پولیو پروگرام کی قیادت، صوبائی نمائندگان اور ڈونرز نے شرکت کی۔

اس موقع پر فوکل پرسن برائے انسداد پولیو عائشہ رضا فاروق کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم کی قیادت میں پاکستان سے پولیو کا مکمل خاتمہ یقینی بنایا جائے گا، پولیو کے خلاف ہماری جدوجہد حتمی مرحلے میں داخل ہو چکی ہے۔

عائشہ رضا فاروق نے کہا کہ مسلسل محنت کے سبب گزشتہ 30 برسوں میں پولیو کیسز میں 99.

6 فیصد کمی آئی۔ قومی اور صوبائی ٹیموں کی محنت سے مہمات کا معیار بہتر ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ قومی ایمرجنسی ایکشن پلان کا حتمی روڈ میپ صوبائی ٹیموں کی مشاورت سے تیار کیا جا رہا ہے جبکہ آئندہ 6 ماہ میں پولیو وائرس کے ہاٹ زونز پر بھرپور توجہ دی جائے گی۔

عائشہ رضا فاروق کا مزید کہنا تھا کہ رواں سال کے اختتام تک وائرس کے پھیلاؤ کو روکنا ہمارا ہدف ہے۔

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

بارشوں کا نیا سلسلہ ملک میں داخل ہونے کا امکان

فائل فوٹو۔

17 اگست سے بارشوں کا نیا سلسلہ ملک میں داخل ہونے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق 18 سے21 اگست تک پنجاب اور اسلام آباد میں گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے۔ 

محکمہ موسمیات کے مطابق 18 سے21 اگست تک راولپنڈی، مری، چکوال، اٹک، جہلم اور میانوالی میں تیز ہوا اور گرج چمک کیساتھ بارش متوقع ہے۔ جبکہ 18 سے21 اگست تک بھکر، خوشاب، سرگودھا، گجرات، گوجرانوالہ اور لاہور میں گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے۔ 

محکمہ موسمیات کے مطابق سیالکوٹ، فیصل آباد، ساہیوال، اوکاڑہ، ڈی جی خان، بہاولپور اور رحیم یار خان میں بارش متوقع ہے، اسی طرح گلگت بلتستان کے مختلف علاقوں میں18 سے 21  اگست تک گرج چمک کیساتھ بارش متوقع ہے۔ 

محکمہ موسمیات کے مطابق خیبر پختونخوا کے اضلاع دیر، چترال، سوات، کوہستان اور شانگلہ میں بارش کا امکان ہے۔ بٹگرام اور مانسہرہ میں بھی18 سے21 اگست تک گرج چمک کیساتھ بارش متوقع ہے۔ 

ایبٹ آباد ،ہری پور، بنوں، لکی مروت، وزیرستان، ٹانک اور ڈی آئی خان میں بارش کا امکان ہے۔ بلوچستان کے اضلاع بارکھان، لورالائی، زیارت، سبی، ژوب اور قلعہ سیف اللّٰہ میں بارش کا امکان ہے۔ 

خضدار، لسبیلہ، آواران، کیچ، گوادر اور پنجگور میں بھی گرج چمک کیساتھ بارش متوقع ہے۔ سندھ کے اضلاع تھر پار کر، عمر کوٹ، بدین، سجاول، ٹھٹہ، حیدر آباد میں بارش کا امکان ہے۔ میرپور خاص، ٹنڈوالہ یار، ٹنڈو محمد خان، سانگھڑ، سکھر، لاڑکانہ، خیرپور اور دادو میں بھی بارش متوقع ہے۔ 

چترال، دیر، سوات، شانگلہ، مانسہرہ، کوہستان، بٹگرام، بونیر، ہری پور، نوشہرہ، صوابی، مردان اور ایبٹ آباد میں ندی نالوں میں ندی نالوں میں طغیانی اور فلیش فلڈنگ کا خدشہ ہے۔ 

اسی طرح کشمیر، گلگت بلتستان اور بلوچستان کے بعض علاقوں میں بھی فلیش فلڈنگ کا خدشہ ہے۔ ڈیرہ غازی خان اور بلوچستان کے مشرقی حصوں میں پہاڑی نالوں میں طغیانی کا خطرہ ہے۔ 

محکمہ موسمیات کے مطابق مری اور گردونواح میں لینڈ سلائیڈنگ کا امکان ہے، جبکہ کشمیر، گلگت بلتستان اور خیبرپختونخوا کے پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے۔ 

محکمہ موسمیات کے مطابق سندھ اور بلوچستان کے نشیبی علاقوں میں اربن فلڈنگ کا خطرہ ہے۔ محکمہ موسمیات نے تمام متعلقہ اداروں کوالرٹ رہنے اور بروقت حفاظتی اقدامات کرنے کی ہدایت کی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • جشن آزادی کے موقع پر قوم پرست جماعتوں کا قومی دھارے میں شامل ہونے کا اعلان
  • ذہنی پسماندہ لڑکی کے ساتھ زیادتی، سوتیلی ماں ملزم سمیت گرفتار
  • کراچی، عزیزآباد میں پولیس مقابلہ، ایک ڈاکو ہلاک، ساتھی فرار
  • حتمی فیصلے سے پہلے ہی پی ٹی آئی ارکان کو نااہل کردیا گیا، سینیٹر علی ظفر
  • معرکہ حق جشن آزادی تقریبات، اسلام آباد پولیس نے ٹریفک پلان جاری کردیا
  • بارشوں کا نیا سلسلہ ملک میں داخل ہونے کا امکان
  • قومی شاہراہ پر کار سے لاکھوں روپے مالیت کی 52 کلو چرس برآمد
  • سی ڈی اے کا غیر قانونی تعمیرات اور پلاٹس پر ایکشن، اب تک کہاں کہاں کاروائی ہوچکی ہے؟
  • ڈریپ ، کوالٹی کنٹرول ڈائریکٹوریٹ کا بڑا ایکشن ، جعلی کمپنیوں کی ادویات بھی جعلی نکلیں ، کمپنیوں کے نام اور ادویات کی تفصیلات و دستاویز سب نیوز پر
  • سندھ حکومت نے 13 اگست کے میوزیکل شو کی تیاریوں کو حتمی شکل دے دی