اسلام آباد:

وفاقی بجٹ کی تیاری کے لیے پیپلز پارٹی کا وفد وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کرے گا۔

ذرائع کے مطابق وفد کی قیادت بلاول بھٹو زرداری کریں گے جس میں سید نوید قمر، وزیراعلی سندھ اور دیگر شامل ہوں گے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے بلاول بھٹو زرداری کو ملاقات کی دعوت دی ہے جس میں بجٹ سمیت ملک کی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال ہوگا۔

ملاقات کے لیے بلاول بھٹو زرداری کراچی سے اسلام آباد روانہ ہوگئے۔

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

حکومت کا خواتین کے لیے پنک ٹیکسی سکیم کا اعلان

ویب ڈیسک: پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے سندھ میں خواتین کے لیے پنک ٹیکسی سکیم کا اعلان کردیا۔
پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ سندھ حکومت بہت جلد خواتین کے لیے نئی پنک ٹیکسی سکیم کا آغاز کرے گی، جس کا مقصد خواتین کو محفوظ اور بااعتماد سفری سہولت فراہم کرنا ہے۔
بلاول بھٹو نے کراچی میں خواتین میں مفت الیکٹرک پنک سکوٹروں کی چابیاں تقسیم کرنے کے بعد تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ صرف آغاز ہے، ہم بہت جلد خواتین کے لیے پنک ٹیکسی سکیم بھی متعارف کروائیں گے، تاکہ وہ زیادہ محفوظ اور سہل سفر کر سکیں۔
انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت اس سے قبل الیکٹرک بسیں اور کراچی میں پنک بس سروس بھی شروع کر چکی ہے، جس کی وجہ سے سندھ خواتین کے لیے مخصوص پبلک ٹرانسپورٹ فراہم کرنے والا پہلا صوبہ بن گیا ہے،سکوٹر سکیم خاص طور پر طالبات اور ملازمت پیشہ خواتین کے سفری مسائل کو کم کرنے کے لیے متعارف کرائی گئی ہے، تاکہ وہ اپنے تعلیمی اور پیشہ ورانہ سفر کو آسان بنا سکیں۔

مجسٹریٹ کافوڈاتھارٹی کی قبضےمیں لی گئی اشیاملزم کوسپرداری پردینےکاآرڈرکالعدم قرار

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ خواتین کو بااختیار بنانا سندھ حکومت کے ترقیاتی ایجنڈے کا اہم حصہ ہے، کیونکہ پاکستان کسی بھی شعبے میں حقیقی ترقی اس وقت تک حاصل نہیں کر سکتا جب تک خواتین کی فعال شمولیت کو یقینی نہ بنایا جائے۔


 
 

متعلقہ مضامین

  • حکومت کا خواتین کے لیے پنک ٹیکسی سکیم کا اعلان
  • بلاول کی سربراہی میں پیپلزلائرز فورم کا بلاول ہاؤس میں اجلاس
  • بلاول بھٹو زرداری کی کسان دوست پالیسی پورے پاکستان کیلئے ریلیف ثابت ہوگی، شرجیل میمن
  • پیپلز پارٹی سیلاب پر سیاست نہیں کرتی: شرجیل میمن
  • افغانستان میں طالبان آنے سے بلوچستان اور کے پی میں دہشتگردی بڑھی: بلاول
  • اخبارات بنیادی ذرائع ابلاغ کے طور پر خدمات انجام دے رہے ہیں،، بلاول بھٹو زرداری کا نیشنل نیوز پیپر ریڈرشپ ڈے کے موقع پر پیغام
  • پنک اسکوٹی سے خواتین کو دفاتر جانے میں آسانی ہو گی: بلاول بھٹو زرداری
  • ذوالفقار جونیئر اور فاطمہ بھٹو کی سیاست میں انٹری، بلاول نے صحافی کے سوال پر کیا جواب دیا
  • بلوچستان کا مسئلہ فوجی نہیں سیاسی طریقے سے حل کرنا ہوگا، بلاول بھٹو زرداری
  • بلوچستان کا مسئلہ فوجی نہیں سیاسی طریقے سے حل کرنا ہوگا: بلاول بھٹو زرداری