بھارتی جارحیت افسوسناک، دونوں ممالک تحمل کا مظاہرہ کریں: عالمی برادری WhatsAppFacebookTwitter 0 7 May, 2025 سب نیوز

اسلام آباد(آئی پی ایس) عالمی برادری نے بھارتی جارحیت کو افسوسناک قرار دیتے ہوئے زور دیا ہے کہ دونوں ممالک تحمل کا مظاہرہ کریں۔

چینی وزارت خارجہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ دونوں ملک پر سکون رہیں، تحمل کا مظاہرہ کریں، خطے میں بڑھتی کشیدگی پر تشویش ہے، پاکستان کے خلاف بھارتی جارحیت افسوسناک ہے، ایسے اقدامات سے اجتناب کریں جو خطے کی سلامتی کو خطرے میں ڈالیں۔

ادھر اقوام متحدہ کے سربراہ انٹونی مینول نے پاک بھارت جنگ پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت اور پاکستان کے درمیان موجودہ صورتحال تشویش ناک ہے، تازہ ترین صورتحال کے حوالے سے دونوں ممالک سے مطالبہ کیا ہے کہ دونوں ممالک زیادہ سے زیادہ تحمل کا مظاہرہ کریں۔

یو اے ای کا پاک بھارت کشیدگی پر اظہارِ تشویش، تحمل اور سفارتکاری پر زور
متحدہ عرب امارات کے وزیر خارجہ شیخ عبداللہ بن زاید نے پاکستان اور بھارت کے درمیان حالیہ کشیدگی پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے دونوں ممالک پر زور دیا ہے کہ وہ تحمل کا مظاہرہ کریں اور ایسے اقدامات سے گریز کریں جو علاقائی یا عالمی امن کے لیے خطرہ بن سکتے ہیں۔

یو اے ای کے وزیر خارجہ نے اپنے بیان میں کہا کہ موجودہ صورتحال حساس نوعیت کی ہے اور اس کا واحد پائیدار حل سفارتکاری اور بات چیت سے ہی ممکن ہے، پاکستان اور بھارت کو چاہیے کہ وہ تنازع کو مزید بڑھانے کے بجائے امن کی راہ اختیار کریں تاکہ خطے میں استحکام قائم رہے۔

شیخ عبداللہ بن زاید نے کہا کہ یو اے ای ہمیشہ سے خطے میں امن و استحکام کا داعی رہا ہے اور موجودہ صورتحال میں بھی ہر ممکن کردار ادا کرنے کے لیے تیار ہے۔

ٹرمپ نے بھارت کے پاکستان پر حملے کو شرمناک قرار دے دیا

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا بھارت کی جانب سے پاکستان پر حملے کاردعمل سامنے آگیا، انہوں نے کہا کہ بھارت کی جانب سے یہ شرمناک حرکت ہے ہم نے پاکستان کے خلاف بھارت کے حملے بارے سنا ہے۔

واضح رہے کہ بھارت کے پاکستان پر حملے کے بعد دنیا بھر میں ایک بار پھر بھارت کو سفارتی سطح پر ناکامی کا سامنا کرنا پڑ رہاہے اور سب سے پہلے امریکی صدر کا مذمتی بیان سامنے آیا ہے۔

پاکستان کا منہ توڑ جواب، بھارت کی عرب دنیا سے کشیدگی کم کرانے کی اپیل
دوسری جانب پاکستان کے بھارتی جارحیت کے بھرپور جواب کے بعد بھارت بوکھلاہٹ کا شکار ہو گیا اور عرب دنیا سے کشیدگی کم کرانے کے لیے رابطے شروع کر دیئے ہیں۔

سفارتی ذرائع کے مطابق بھارتی حکام نے عرب ممالک بالخصوص متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے حکام سے رابطہ کر کے درخواست کی کہ وہ پاکستان پر اثر و رسوخ استعمال کرتے ہوئے کشیدگی کو کم کرائیں۔

ذرائع نے بتایا کہ بھارت نے عرب دنیا کے حکمرانوں سے پاک بھارت تنازع میں ثالثی کا کردار ادا کرنے کی اپیل کی ہے تاہم پاکستان نے واضح کیا ہے کہ بھارتی جارحیت کا جواب دینا اس کا حق ہے اور وہ اپنے دفاع میں کسی دباؤ کو قبول نہیں کرے گا۔

جواب دینے کے وقت اور جگہ کا تعین ہم کریں گے: پاکستان نے عالمی برادری کو آگاہ کر دیا
علاوہ ازیں پاکستان نے بھی بھارتی جارحیت کے بارے میں عالمی برادری کو آگاہ کرنا شروع کر دیا، پاکستان نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کو بھارتی جارحیت سے آگاہ کیا۔

پاکستان نے بھارتی جارحیت سے بین الاقوامی امن و سلامتی کو لاحق خطرات سے آگاہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان اپنا جواب دینے کا حق محفوظ رکھتا ہے، وقت اور جگہ کا تعین پاکستان کرے گا، پاکستان اقوام متحدہ کے چارٹر کے آرٹیکل 51 میں درج اپنے دفاع کا حق رکھتا ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرقومی سلامتی کمیٹی کا اہم اجلاس شروع، اہم فیصلے متوقع قومی سلامتی کمیٹی کا اہم اجلاس شروع، اہم فیصلے متوقع بھارتی حملوں میں 26 پاکستانی شہید اور 46 زخمی ہوئے: ڈی جی آئی ایس پی آر کی تصدیق بھارت کا بڑا نقصان، کئی بڑے ہوائی اڈے بند، فلائٹ آپریشنز معطل پاک بھارت کشیدگی: اسپتالوں میں ہنگامی حالت، ڈاکٹرز کی چھٹیاں منسوخ پاکستان کا منہ توڑ جواب، بھارت گھبرا گیا، عرب دنیا سے مدد مانگ لی بھارتی فوج نے لائن آف کنٹرول پر سفید جھنڈا لہرا کر اپنی شکست تسلیم کر لی TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: تحمل کا مظاہرہ کریں بھارتی جارحیت عالمی برادری دونوں ممالک پاکستان نے پاکستان کے پاکستان پر پاک بھارت بھارت کے عرب دنیا کہ بھارت یو اے ای کے لیے ہے اور

پڑھیں:

حوزہ ہائے علمیہ ایران کی جانب سے سوڈان کے افسوسناک واقعات کی سخت مذمت

بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ المناک سانحہ دراصل اسلامی امت کے دشمنوں کی سازشوں کا ایک واضح نمونہ ہے، ایسی سازشیں جو مسلمان ممالک کے درمیان تفرقہ ڈالنے، کمزور کرنے، انہیں تقسیم کرنے اور ان کے وسائل لوٹنے کے لیے تیار کی جاتی ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ اسلامی جمہوریہ ایران میں دینی مدارس کے مدیر آیت اللہ اعرافی نے سوڈان کے مظلوم عوام کے المناک قتلِ عام کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بین الاقوامی اداروں، اسلامی تعاون تنظیم اور انسانی حقوق کی تنظیموں سے توقع کی جاتی ہے کہ وہ اس انسانی المیے کے مقابلے میں واضح اور مؤثر موقف اختیار کریں اور خونریزی کے خاتمے کے لیے عملی اقدامات کریں۔ مدیرِ حوزہ ہائے علمیۂ ایران کی جانب سے سوڈان کے عوام پر ہونے والے بھیانک ظلم کی مذمت میں جاری کردہ بیان کا متن درج ذیل ہے:

بسم الله الرحمن الرحیم
ایسے دنوں میں جب اسلامی دنیا کو ترقی، استحکام اور باہمی تعاون کی شدید ضرورت ہے، اور امتِ مسلمہ کو فلسطین کے مظلوم عوام کی حمایت میں اتحاد و یکجہتی کا مظاہرہ کرنا چاہیے، ایسے میں سوڈان کے مظلوم عوام کے اجتماعی قتل عام اور دس ہزاروں انسانوں کے بے گھر ہونے کی المناک خبریں اور دل دہلا دینے والی تصاویر دنیا بھر کے باشعور اور انسان دوست افراد کے دلوں کو زخمی کر رہی ہیں۔ یہ المناک سانحہ دراصل اسلامی امت کے دشمنوں کی سازشوں کا ایک واضح نمونہ ہے، ایسی سازشیں جو مسلمان ممالک کے درمیان تفرقہ ڈالنے، کمزور کرنے، انہیں تقسیم کرنے اور ان کے وسائل لوٹنے کے لیے تیار کی جاتی ہیں۔

ان تلخ اور جانکاہ واقعات کے پسِ پشت ہمیشہ عالمی استعمار اور صہیونی رژیم کی براہِ راست یا بالواسطہ مداخلت کارفرما رہی ہے۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے حوزہ ہائے علمیہ اور علمائے اسلام ان سنگین جرائم کی شدید مذمت کرتے ہیں، اور مسلم حکومتوں، عوام اور دانشورانِ امت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ ایسے مظالم کے مقابل خاموش نہ رہیں، اور استعمار و صہیونیت کی آلودہ سازشوں کے خلاف بیداری کا مظاہرہ کرتے ہوئے اسلامی ممالک، بالخصوص سوڈان، میں آزادی، کرامت اور عدل کے دفاع میں کردار ادا کریں۔ بین الاقوامی اداروں، اسلامی تعاون تنظیم اور انسانی حقوق کے مراکز سے بھی امید ہے کہ وہ اس انسانی سانحے پر فی الفور اور مضبوط موقف اختیار کریں اور خونریزی، ظلم و جبری ہجرت کے خاتمے کے لیے مؤثر اقدامات کریں۔

آخر میں، دینی مدارس کے مدیر نے سوڈان کے داغ دار خاندانوں اور مظلوم عوام سے ہمدردی و تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ خداوندِ متعال انہیں صبر و نصرت عطا فرمائے اور امتِ اسلامیہ کو فتنوں اور استکباری قوتوں کی بالا دستی سے محفوظ رکھے۔
والسلام علیکم و رحمة الله و برکاته

متعلقہ مضامین

  • عالمی سطح پر بھارتی گودی میڈیا کا جھوٹ اور پروپیگنڈا بے نقاب ہوگیا، الجزیرہ کی چشم کشا رپورٹ
  • بھارتی افواج کی مشترکہ جنگی مشق ’’ایکسر سائز تریشول‘‘
  • پاکستان اور ترکیہ کی وزارت داخلہ کے مابین تعاون کو مزید فعال کرنے کیلئے جوائنٹ ورکنگ گروپ کے قیام پر اتفاق
  • پاک بھارت جنگ میں آٹھ طیارے تباہ ہوئے، ڈونلڈ ٹرمپ کا نیا دعویٰ
  • پاکستان نے ہندو برادری کو روکنے کا بھارتی الزام مسترد کردیا
  • ہندو برادری کو روکنے کا بھارتی الزام بے بنیاد و گمراہ کن ہے، دفتر خارجہ
  • عالمی برادری کشمیریوں پر بھارتی مظالم سے چشم پوشی نہ کرے: صدرِ مملکت  
  • عالمی برادری کشمیریوں پر بھارتی مظالم سے چشم پوشی نہ کرے: صدرِ مملکت
  • عالمی برادری کشمیریوں پر بھارتی مظالم سے چشم پوشی نہ کرے، زرداری
  • حوزہ ہائے علمیہ ایران کی جانب سے سوڈان کے افسوسناک واقعات کی سخت مذمت