اسلام آباد کی تمام بڑی عمارتوں پر ہنگامی سائرن نصب کر دیئے گئے، ڈپٹی کمشنر
اشاعت کی تاریخ: 9th, May 2025 GMT
فائل فوٹو۔
ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کے مطابق شہر بھر کی تمام بڑی عمارتوں پر ہنگامی سائرن نصب کر دیے گئے ہیں۔
ضلعی انتظامیہ کے مطابق اسلام آباد شہر کی بڑی عمارتوں میں ڈرل مشقوں کا انعقاد بھی کیا گیا۔ ڈرل مشقوں کا مقصد جنگی حالات سے نمٹنے کی تیاریاں کرنا ہے۔
ضلعی انتظامیہ نے کہا کہ اسلام آباد میں شہریوں کو ہنگامی صورتحال میں ایس او پیز پر عمل درآمد کے متعلق آگاہ کیا گیا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
ایف بی آر کا انکم ٹیکس ریٹرنز جمع کرانے سے متعلق اہم اعلان
اسلام آباد:ایف بی آر نے انکم ٹیکس ریٹرنز جمع کرانے سے متعلق اہم اعلان کردیا۔
فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے اعلان کیا ہے کہ ٹیکس سال 2026 کے انکم ٹیکس ریٹرن جمع کرانے کا باقاعدہ آغاز 27 جولائی سے ہوگا۔ ترجمان کی جانب سے تمام ٹیکس دہندگان کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنے ٹیکس گوشوارے درست، مکمل اور دیانتداری کے ساتھ جمع کرائیں تاکہ ٹیکس نظام کو مزید مؤثر بنایا جا سکے۔
ترجمان ایف بی آر کے مطابق ٹیکس ریٹرن میں فراہم کی جانے والی تمام معلومات درست اور حقیقت پر مبنی ہونا ضروری ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہر ٹیکس دہندہ اس بات کو یقینی بنائے کہ گوشوارے میں درج تمام تفصیلات حقائق کے مطابق ہوں تاکہ شفافیت اور درستگی برقرار رہے۔
ایف بی آر کے ترجمان نے کہا کہ بروقت اور درست ٹیکس گوشوارے مضبوط ٹیکس نظام کے قیام میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ٹیکس دہندگان کی ذمہ داری ہے کہ وہ مقررہ طریقہ کار کے مطابق اپنے ریٹرن بروقت جمع کرائیں اور معلومات کی درستگی کا خاص خیال رکھیں۔