افواجِ پاکستان نے بھارت کا غرور خاک میں ملا دیا، حافظ نعیم الرحمان
اشاعت کی تاریخ: 10th, May 2025 GMT
حافظ نعیم الرحمٰن — فائل فوٹو
امیرِ جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان کا کہنا ہے کہ افواجِ پاکستان نے بھارت کا غرور خاک میں ملا دیا۔
انہوں نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ اپنے سیاسی اختلافات بالائے طاق رکھ کر حکومت، فوج کے ساتھ کھڑے ہیں۔
ان کا کہنا ہے کہ پہلگام کا یہ واقعہ فالس فلیگ آپریشن تھا، بھارت نے خود بھی ابھی تک تحقیقات نہیں کی، ماضی میں بھی بھارت ایسے واقعات خود کرتا آیا ہے۔
چیئرمین پاکستان علما کونسل حافظ طاہر محمود اشرفی نے کہا ہے کہ افواج پاکستان کی بھارت میں کامیابی پر پوری قوم شکرانے کےنوافل ادا کرے۔
بھارت نے مسجدوں پر حملہ اور ہمارے بچوں کو شہید کیا۔ اسرائیل بچوں کو مارتا ہے میدان میں مقابلہ نہیں کرسکتا۔ بھارت بھی اسرائیل کی طرح سب کچھ کر رہا ہے۔ پوری قوم کو ایک اعتماد حاصل ہوا ہے، پوری قوم کو بیدار رہنے کی ضرورت ہے۔
وزیراعظم نے آج مجھے کال کی تھی ہم نے کہا کہ آپ کے ساتھ ہیں، اب اگر ٹرمپ فون کرے یا کوئی وزیرِ خارجہ، ہمیں 3 مطالبات سامنے رکھنے چاہئیں۔ سندھ طاس معاہدے کی بحالی اور کشمیر مسئلے پر بات چیت کے بغیر کوئی بات نہیں ہونی چاہیے۔
انکا کہنا تھا کہ مسجدوں اور بچوں پر حملے کی معافی بھارت کو مانگنی چاہیے، جو جنگ ہم میدان میں جیت رہے ہیں وہ ٹیبل پر ہارنی نہیں چاہیے، چین ہمارا دوست ہے یہ دوستی عزت و وقار کے ساتھ ہوگی۔ جماعتِ اسلامی کے تمام کارکنان رضاکاروں کے طور پر کام کرنے کےلیے تیار ہیں۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
27 ویں ترمیم 26 ویںکا تسلسل، گرفت مضبوط کرنے کی کوشش: حافظ نعیم الرحمن
لاہور (خصوصی نامہ نگار) امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے واضح کیا مجوزہ ستائیسویں آئینی ترمیم 26ویں ترمیم کا تسلسل اور نظام پر گرفت مضبوط کرنے کی کاوشوں کا حصہ ہے۔ جماعت اسلامی ایسے کسی بندوبست کا حصہ نہیں بنے گی اور نہ ہی غزہ میں پاکستانی فوج بھیجنے کے اقدام کی حمایت کرے گی۔ منصورہ میں ملک گیر ڈیجیٹل اجتماع کارکنان سے خطاب کرتے انہوں نے کہا بدل دو نظام کے نعرہ کے تحت مینار پاکستان پر عظیم الشان اجتماع عام انقلاب کا پیش خیمہ ثابت ہو گا۔ نائب امیر لیاقت بلوچ، سیکرٹری جنرل امیرالعظیم‘ نائب امراء‘ ڈپٹی سیکرٹری جنرل وقاص جعفری، ضیاء الدین انصاری و دیگر موجود تھے۔ حافظ نعیم الرحمن نے کہاجماعت اسلامی انتخابات اور جمہوری جد وجہد سے عادلانہ نظام کے قیام کیلئے جد وجہد کر رہی ہے۔ قبل ازیں حافظ نعیم الرحمن نے سینئر صحافی اور مصنف الطاف حسین قریشی کی کتاب ’’پیارے مولانا‘‘کی تقریب رونمائی میں بطور مہمان خصوصی خطاب کیا۔ بانی جماعت اسلامی کے انٹرویوز اور ان کی شخصیت اور افکار سے متعلق کتاب کی تقریب رونمائی ذیلدار پارک اچھرہ میں ہوئی۔ اہم مقررین اور شرکاء میں نائب امیر لیاقت بلوچ، لیگی رہنما خواجہ سعد رفیق، جماعت اسلامی کے دیگر سینئر رہنما، صحافی حضرات شامل تھے۔ امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ انہیں یقین ہے کہ جماعت اسلامی باقی شعبوں کی طرح انتخابی سیاست میں بھی کامیاب ہو گی۔ انہوں نے شرکاء کو اجتماع عام میں شرکت کی دعوت دی۔