Daily Pakistan:
2025-08-13@01:34:04 GMT

پاک بھار ت جنگ بندی پر او آئی سی کا بیان

اشاعت کی تاریخ: 11th, May 2025 GMT

پاک بھار ت جنگ بندی پر او آئی سی کا بیان

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) نے پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ بندی کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر سمیت تمام تنازعات بات چیت سے حل ہونے چاہئیں۔پاکستان اور بھارت کے درمیان 6 مئی سے جاری جنگ 10 مئی کو امریکا اور دیگر ممالک کی مداخلت کے بعد ختم ہوگئی۔اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) نے پاک بھارت جنگ بندی کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ بندی خوش آئند ہے۔او آئی سی کا کہنا ہے کہ جنگ بندی کروانے میں کردار ادا کرنے والے لائق تحسین ہیں، مسئلہ کشمیر سمیت تمام تنازعات بات چیت سے حل ہونے چاہئیں۔

حالیہ پاک بھارت  کشیدگی سے پاکستان کو  کیا فائدہ ہوا؟ الجزیرہ کا ایسا تجزیہ کہ بھارتیوں کی نیندیں اڑ جائیں

مزید :.

ذریعہ: Daily Pakistan

کلیدی لفظ: پاکستان ا او ا ئی سی

پڑھیں:

سعودی عرب سمیت 24 ممالک میں 15 ہزار 953 پاکستانیوں کے قید ہونے کا انکشاف

قومی اسمبلی کے اجلاس میں اس بات کا انکشاف ہوا ہے کہ 24 ممالک میں 15 ہزار 953 پاکستانی قید ہیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق قومی اسمبلی کے اجلاس میں بیرون ملک کی جیلوں میں قید پاکستانیوں کی تفصیلات پیش کی گئیں۔

تفصیلات کے مطابق مشرقی وسطیٰ اور جنوب مشرقی ایشیا کے 24 ممالک میں 15 ہزار 953 پاکستانی قید ہیں۔

وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے بتایا کہ سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات میں سب سے زیادہ پاکستانی قید ہیں، سعودی عرب میں 10279پاکستانی، متحدہ عرب امارات میں 3523 پاکستانی قید ہیں۔

وزارت خارجہ نے بتایا کہ قطر میں تیسرے نمبر پر 599پاکستانی قید ہیں جبکہ عراق میں 81، اردن میں 8، مصر میں 12، بحرین میں581 پاکستانی قید ہیں۔

اسحاق ڈار نے بتایا کہ عمان 252، کویت کی جیلوں میں 50، آسٹریلیا کی جیلوں میں 27، جنوبی کوریا میں 7، جاپان میں 16پاکستانی قید ہیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ملائیشیا میں 459، تھائی لینڈ 35، کمبوڈیا 22، فلپائن 1 اور ویتنام میں 1 پاکستانی قید ہے۔

وزارت خارجہ نے بتایا کہ سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے علاوہ کسی ملک سے پاکستان کا قیدیوں کے تبادلے کا معاہدہ نہیں ہے۔

متعلقہ مضامین

  • پاکستان اور ٹرمپ حکومت کی بڑھتی قربت ، بھارت کی تشویش بڑھ رہی ہے . فنانشل ٹائمز
  • پاکستان اور امریکا کے تعلقات میں غیر متوقع بہتری نے بھارت کو گہری تشویش میں مبتلا کر دیا، فنانشل ٹائمز
  • پاکستان اور ٹرمپ حکومت کی بڑھتی قربت پر بھارت میں تشویش بڑھ گئی، فنانشل ٹائمز
  • کیئر اسٹارمر اور مارک کارنی کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ، یوکرین جنگ بندی پر اتفاق
  • سعودی عرب سمیت 24ممالک میں 15ہزار 953پاکستانیوں کے قید ہونے کا انکشاف
  • سعودی عرب سمیت 24 ممالک میں 15 ہزار 953 پاکستانیوں کے قید ہونے کا انکشاف
  • پاکستان اور امریکا کے درمیان سرمایہ کاری اور تجارتی تعلقات میں مزید اضافہ ہوگا، بلال اظہر کیانی
  • ترکیہ سمیت مختلف ممالک میں اسرائیلی مظالم کیخلاف احتجاج، غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ
  • امریکی صدر کے مشکور ہیں جن کی وجہ سے پاک بھارت سمیت کئی جنگیں رکیں، فیلڈ مارشل عاصم منیر
  • امریکی صدر کے مشکور ہیں جن کی وجہ سے پاک بھارت سمیت کئی جنگیں رُکیں، فیلڈ مارشل