اسلام آباد: نائب وزیراعظم اور وزیرخارجہ اسحاق ڈار نے انکشاف کیا ہے کہ امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے فون کرکے بتایا کہ بھارت سیز فائر کرنا چاہتا ہے، بھارت سے ہم نے بات کی ہے، آپ بھی سیز فائر پر راضی ہوجائیں، میں نے کہا کہ ہم کھلے دل سے تیار ہیں، جس پر انہوں نے بھارت سے دوبارہ بات کی اور مجھے بتایا، حساس معاملے سے ڈونلڈ ٹرمپ کا مراد اور اشارہ نیوکلیر جنگ کی طرف تھا، ہم نہ کسی سے دبیں گے اور نہ دبائیں گے، ہمیں کوئی نہ بتائے کہ خطے میں کسی کی اجارہ داری ہے۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان نے پہل نہیں کی، دنیا کا پیغام دیا کہ تحقیقات کے لیے تیار ہیں، ہمارے ہاتھ صاف نہ ہوتے تو ہم تحقیقات کا نہ کہتے، اللہ نے ہمیں کامیابی دی، ہماری کامیابی سے بھارت دباؤ میں آیا۔
اسحاق ڈار نے کہا کہ بھارت پورے خطے میں اجارہ داری قائم کررہا تھا، مغربی ممالک نے بھی کہا کہ آپ سچ کہہ رہے ہیں، ہم نے کہا کہ جب ہم کریں گے تو سب کو دکھا کر کریں گے، ہم نے بتا کر کیا اور دکھا کر کیا، ہم نے جو کیا تو دنیا نے دیکھا، ہم نے غرور نہیں کرنا نہ ہی بڑے بول بولنے ہیں۔
نائب وزیراعظم نے کہا کہ ہم امن چاہتے ہیں، دہشت گردی کی جنگ میں سب سے زیادہ قربانی ہم نے دی، 90 ہزار لوگ ہمارے شہید ہوئے ہیں، ڈیڑھ سو ارب ڈالرز کا نقصان برداشت کیا، ہم ہر مثبت قدم کا جواب دینے کے لیے تیار ہیں، ہم کسی بھی نیوٹرل وینیو پر بیٹھ کر بات کر لیں گے، سیز فائر کی کوئی شرائط نہیں ہیں۔
اسحاق ڈار نے انکشاف کیا کہ امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے کہا کہ بھارت سیز فائر کے لیے تیار ہے، بھارت سے ہم نے بات کی ہے، آپ بھی سیز فائر پر راضی ہوں، میں نے کہا کہ ہم کھلے دل سے تیار ہیں۔

وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا اشارہ نیوکلیئر جنگ کی طرف تھا، ہم نہ کسی سے دبیں گے اور نہ دبائیں گے، ہمیں کوئی کسی کی اجارہ داری کا نہ بتائیں، مارکو روبیو نے پھر بھارت سے بات کی اور مجھے دوبارہ فون کیا۔

Post Views: 6.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: اسحاق ڈار نے نے کہا کہ سیز فائر تیار ہیں بھارت سے بات کی

پڑھیں:

پاکستان نیوی کو تیار دیکھ کر دشمن کو آگے بڑھنے کی ہمت نہیں ہوئی :وائس ایڈمرل رب نواز

 راولپنڈی ( ڈیلی پاکستان آن لائن )ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے پاک بحریہ اور فضائیہ کے سینیئر افسران کے ہمراہ اہم پریس کانفرنس  کی ۔

 پریس کانفرنس کے دوران وائس ایڈمرل رب نواز نے بتایا کہ دوران جنگ پاکستان نیوی بھارتی نیوی کی سرگرمیوں پر نظر رکھی ہوئے تھی ۔پاکستان نیوی نے تمام بندرگاہوں کو آپریشنل رکھا ۔پاکستان نیوی کو تیار دیکھ کر دشمن کو آگے بڑھنے کی ہمت نہیں ہوئی۔

 وائس ایڈمرل رب نواز  نے یہ بھی بتایا کہ پاکستان کی سمندری حدود سے بھارتی جہاز400ناٹیکل مائل دور تھا ۔ پاکستان نیوی  تیار تھی  اس لیے انہیں آگے بڑھنے کی ہمت نہیں ہوئی ۔

مومن ہے تو بے تیغ بھی لڑتا ہے سپاہی

مزید :

متعلقہ مضامین

  • حماس امریکی نژاد اسرائیلی یرغمالی کی رہائی پر راضی ہوگئی
  • پاکستان نیوی کو تیار دیکھ کر دشمن کو آگے بڑھنے کی ہمت نہیں ہوئی :وائس ایڈمرل رب نواز
  • پاکستان اور بھارت سیز فائر پر تیار ہو گئے، ٹرمپ
  • بھارت اور پاکستان سیز فائر پر تیار ہوگئے ہیں، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ
  • آپریشن بُنیان مَرصُوص: اسحاق ڈار کا تُرک وزیرخارجہ سے رابطہ
  • بھارت امن چاہے تو پاکستان تیار ہے: اسحٰق ڈار
  • وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے امریکی ہم منصب مارکو روبیو کا ٹیلی فونک رابطہ
  • وزیرخارجہ اسحاق ڈار کا ترک ہم منصب سے ٹیلیفونک رابطہ، بھارتی جارحیت سے آگاہ کیا
  • وزیرخارجہ اسحاق ڈار کا جاپانی ہم منصب سے ٹیلیفونک رابطہ، بھارتی جارحیت سے آگاہ کیا