ترقی پذیر ممالک اب دفاعی ہتھیاروں کیلئے چین کا رخ کر سکتےہیں،بلومبرگ
اشاعت کی تاریخ: 13th, May 2025 GMT
بلومبرگ نے بھارت کے خلاف چینی طیاروں کی افادیت کا اعتراف کرلیا۔
بلومبرگ کی رپورٹ کےمطابق ایشیا میں مغربی ہتھیاروں سے متعلق نقطہ نظر تبدیل ہورہا ہے،جے 10 بنانےوالی کمپنی کےشیئرزکی مالیت میں 7.6 ارب ڈالر کا اضافہ ہوا،چین کے پی ایل 15 میزائل بھی مغرب کی نظروں میں آگئے ہیں۔
بلومبرگ کےمطابق ترقی پذیر ممالک اب دفاعی ہتھیاروں کیلئے چین کا رخ کرسکتےہیں،پاکستان کے کامیاب حملوں کے بعد تائیوان کا خوف بڑھ گیا ہے۔
خیال رہےکہ پاکستان اور بھارت کےدرمیان فضائی جھڑپ کے بعد رافیل بنانے والی فرانسیسی کمپنی ڈسالٹ ایوی ایشن کے شیئرزکی قدر میں مسلسل کمی کا رجحان ہے۔ڈسالٹ ایوی ایشن کے شیئرز کی قدر میں آج مزید 4.
یاد رہے کہ بھارت جارحیت کے جواب میں بھرپور کارروائی کرتے ہوئے پاک فضائیہ نے بھارت کے 5 طیارے اور ڈرونز مار گرائے۔پاک فضائیہ نے جو بھارتی طیارے مار گرائے ان میں فرانسیسی کمپنی کے تیار کردہ جدید طرز کے تین رافیل طیارے بھی شامل ہیں۔ Post Views: 6
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
دبئی ایئرشو میں بھارتی طیارے کا آئل لیک،سوشل میڈیا پر مذاق بن گیا
تیجاس طیارے سے تیل لیک ہونے پر بھارتی فضائیہ ٹیکنیشنز کو بیگز لگا کر رساؤ روکنا پڑا
بھارت کا جنگی طیارہ شاپنگ بیگز کے سہارے پر کھڑا ہے، سوشل میڈیا پر صارفین کا تبصرہ
دبئی ایٔر شو میں بھارتی طیارے کا آئل لیک ہوگیا جس کے باعث سوشل میڈیا پر مذاق بن گیا۔ تفصیلات کے مطابق دبئی ایٔر شو 2025 میں بھارتی ایل سی اے تیجاس کا آئل لیک ہوگیا جس کی فوٹیج سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ تیجاس طیارے سے تیل لیک ہونے پر بھارتی فضائیہ ٹیکنیشنز کو بیگز لگا کر رساؤ روکنا پڑا، ملٹی رول فائٹر جہاز تیجاس کو بھارت نے بڑے دعوے کے ساتھ دبئی ایٔر شو میں بھیجا تھا۔ ویڈیو میں دیکھا گیا کہ بھارتی فضائیہ کے اہلکار تیجاس سے لیک آئل کو شاپنگ بیگز میں بھرتے رہے۔ سوشل میڈیا پر بعض صارفین نے لکھا کہ بھارت کا جنگی طیارہ شاپنگ بیگز کے سہارے پر کھڑا ہے، بین الاقوامی فورم پر بھارتی جنگی جہاز کی ناقص کوالٹی بے نقاب ہوگئی ہے۔