پاکستان اور بھارت کے درمیان سیز فائر کے بعد ترک صدر کا بیان بھی سامنے آگیا
اشاعت کی تاریخ: 13th, May 2025 GMT
انقرہ(ڈیلی پاکستان آن لائن)ترک صدر رجب طیب اردوان نے پاکستانی قوم کے لیے اپنی حمایت کا واضح اعلان کیا ہے۔ صدر اردوان نے کابینہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ بندی پر خوشی ہے، ہم نے کشمیر میں دہشت گرد حملے اور پاکستان پر میزائل حملوں پر واضح موقف دیا۔
صدر رجب طیب اردوان نے کہا دونوں ممالک کے درمیان انتہائی خطرناک تناؤ کو کم کرنے کے لیے انتھک کوششیں کیں، اپنے بھائی وزیراعظم شہباز شریف کو ٹیلی فون کیا، ان سے اہم گفتگو ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی بھائیوں کو ان کے صبر و تحمل اور دانشمندانہ موقف پر مبارک باد پیش کرتا ہوں۔ترک صدر اردوان نے پاکستان کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ اشتعال انگیزی میں نہ پھنسیں، خواہاں ہیں کہ جنگ بندی سے قائم ہونے والا پرسکون ماحول تمام مسائل، بالخصوص پانی کے مسئلے کے حل کو آسان بنائے۔ انہوں نے کہا کہ ترکیہ برادر پاکستانی قوم کے ساتھ ان کے اچھے اور برے دنوں میں کھڑا رہے گا۔
ڈی ایچ اے لاہور پنجاب ٹینس چیمپئن شپ میں اشعر/ہادی اور ملک/غضنفر کی شاندار کارکردگی
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
پڑھیں:
جشن آزادی: مقبوضہ کشمیر میں قائداعظم، علامہ اقبال اور فیلڈ مارشل کی تصاویر والے پوسٹرز آویزاں
قابض بھارتی فوج کی بھاری نفری اور سخت نگرانی کے باوجود مقبوضہ کشمیر میں 14 اگست کو پاکستان کے 78ویں یومِ آزادی کی مناسبت سے مبارکباد اور یومِ تشکر کے پوسٹرز آویزاں کر دیے گئے۔
یہ بھی پڑھیں: نئی دہلی: پاکستانی ہائی کمیشن میں یوم آزادی کی تقریب، پرچم کشائی کی گئی
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق سری نگر سمیت وادی کے مختلف علاقوں میں پاکستانی پرچم، قائداعظم محمد علی جناح، علامہ محمد اقبال اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی تصاویر والے پوسٹرز نصب کیے گئے جن پر آپریشن ’بنیان مرصوص‘ کی عبارت بھی درج تھی۔
کل جماعتی حریت کانفرنس نے اعلان کیا ہے کہ 15 اگست کو بھارت کے یومِ آزادی کے موقع پر کشمیری عوام یومِ سیاہ منائیں گے اور اس روز وادی بھر میں مکمل ہڑتال کی جائے گی۔
حریت کانفرنس کے ترجمان نے کہا کہ بھارت کا یومِ آزادی کشمیریوں کے لیے یومِ سیاہ ہے کیونکہ بھارت ایک جابر اور قابض ریاست ہے، جب کہ پاکستان کشمیری عوام کا محسن ہے۔
یہ بھی پڑھیں: جشن آزادی پاکستان: برج خلیفہ پاکستانی رنگوں سے جگمگا اٹھا
ترجمان نے مزید کہاکہ پاکستان کا یومِ آزادی کشمیری عوام کے لیے یومِ تشکر اور خوشی کا دن ہے۔ کشمیری پاکستان کی آزادی، استحکام، خوشحالی اور ترقی کے لیے دعا گو ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews پوسٹرز آویزاں جشن آزادی پاکستان علامہ اقبال فیلڈ مارشل عاصم منیر قائداعظم مقبوضہ کشمیر وی نیوز