پانچ اہم منصوبے” چین – لاطینی امریکہ ہم نصیب معاشرے کی تعمیر کو مزید مضبوط بنائیں گے، چینی میڈیا
اشاعت کی تاریخ: 14th, May 2025 GMT
پانچ اہم منصوبے” چین – لاطینی امریکہ ہم نصیب معاشرے کی تعمیر کو مزید مضبوط بنائیں گے، چینی میڈیا WhatsAppFacebookTwitter 0 14 May, 2025 سب نیوز
بیجنگ : چین کے صدر شی جن پھنگ نے چائنا-سی ای ایل اے سی فورم کے چوتھے وزارتی اجلاس کی افتتاحی تقریب میں اعلان کیا کہ چین لاطینی امریکہ کے ساتھ مل کر پانچ اہم منصوبے شروع کرنے کے لیے تیار ہے، تاکہ چین اور لاطینی امریکہ ہم نصیب معاشرے کی تعمیر کو فروغ دیا جا سکے۔یہ سال چائنا-سی ای ایل اے سی فورم کے باضابطہ آغاز کا دسواں سال ہے۔
گزشتہ دہائی میں، صدر شی جن پھنگ نے لاطینی امریکہ اور کیریبین کے خطے کا 6 بار دورہ کیا اور دونوں اطراف نے بیلٹ اینڈ روڈ کے تحت 200 سے زائد انفراسٹرکچر منصوبوں پر عمل درآمد کیا، جس سے ایک ملین سےزائد ملازمتیں پیدا ہوئیں۔ اس کے علاوہ فریقین کے مابین نوجوان رہنماؤں کی تربیت ،سائنسی شراکت داری اور ثقافتی تبادلوں کے مختلف پروگراموں کا بھی انعقاد کیا گیا ہے۔ صدر شی کے مطابق چائنا-سی ای ایل اے سی فورم ایک نرم کونپل سے اب ایک مضبوط درخت میں تبدیل ہو چکا ہے۔برازیل، کولمبیا،چلی کے صدور جیسے رہنما بھی اس فورم میں شریک ہوئے، جو اس فورم کو لاطینی امریکہ کی جانب سے بڑی اہمیت دینے کا علاس ہے۔
لاطینی امریکہ کے میڈیا کا ماننا ہے کہ یہ اجلاس چین اور لاطینی امریکہ کے اتحاد، خود مختاری اور خود انحصاری کو فروغ دے گا اور غیر یقینی بین الاقوامی حالات میں استحکام کا پیغام فراہم کرے گا۔تجویز کردہ پانچ منصوبوں میں اتحاد، ترقی، تہذیب، امن اور عوامی روابط پر مشتمل پانچ پہلو شامل ہیں۔ان میں اتحاد کامنصوبہ اولین ہے کیونکہ چین-لاطینی امریکہ ہم نصیب معاشرے کی تعمیر سے حاصل تجربات یہ بتاتے ہیں کہ یکطرفہ بالادستی کے سامنے صرف اتحاد سے ہی لوگ اپنی عزت جیت سکتے ہیں۔نئے تاریخی سنگم پر، چین – لاطینی امریکہ ہم نصیب معاشرے کی تعمیر کو گہرائی تک لاتے ہوئے گلوبل ساؤتھ کے اتحاد اور تعاون کو فروغ دیا جائے گا، اورغیریقینی دنیا میں مستحکم اور مثبت توانائی فراہم کی جائے گی۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرچینی ریاستی کونسل کے ٹیرف کمیشن کی جانب سے امریکی درآمدات پر اضافی ٹیرف میں ایڈجسٹمنٹ کا اعلان چینی ریاستی کونسل کے ٹیرف کمیشن کی جانب سے امریکی درآمدات پر اضافی ٹیرف میں ایڈجسٹمنٹ کا اعلان چین کی خاتون اول اور برازیل کی خاتون اول کا چائنا نیشنل گریٹ تھیٹر کا دورہ عاطف اکرام شیخ کی نئے مینوفیکچررز کے ریفنڈ کلیمز کو ای آر ایس اور فاسٹر سسٹم پر منتقل کرنے کی تجویز چین اور برازیل مرکزی مفادات سے متعلق امور پر ایک دوسرے کی حمایت کریں گے، چینی صدر ایف بی آر نے مشروب ساز کمپنیوں کی سخت نگرانی کیلئے 50سے زائد ریونیو افسران تعینات کر دیئے نئے مالی سال کے بجٹ میں تنخواہ دار طبقے کو ٹیکس ریلیف کی تیاریاں.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: لاطینی امریکہ ہم نصیب معاشرے کی تعمیر کو
پڑھیں:
پاکستان اور ترکیہ کے تعلقات ہر نئے چیلنج کے ساتھ مزید مضبوط ہوتے جا رہے ہیں: وزیراعظم
ویب ڈیسک: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ترکیہ کے ساتھ اپنے دیرینہ اور مضبوط برادرانہ تعلقات پر فخر ہے۔دونوں ممالک کے تعلقات ہر نئے چیلنج کے ساتھ مزید مضبوط ہوتے جا رہے ہیں، جنوبی ایشیا میں امن کے فروغ کیلئے طیب اردوان کی کوششوں کا تہہ دل سے شکر گزار ہوں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر وزیراعظم شہباز شریف کا اپنے پیغام میں کہنا تھا کہ ترک صدر رجب طیب اردوان کی جانب سے پاکستان کی حمایت اور غیر متزلزل یکجہتی کے اظہار پر دل کی گہرائیوں سے مشکور ہوں۔
آج کے گوشت اور انڈوں کے ریٹس -منگل 14 مئی , 2025
وزیراعظم نے کہا ہے کہ اللہ کرے کہ پاکستان اور ترکی کے درمیان روابط مزید مضبوط ہوں، ہم دونوں ممالک اور ان کے عوام کیلئے ایک روشن اور خوشحال مستقبل کی تعمیر کی کوشش کرتے ہیں۔
یاد رہے کہ قبل ازیں ترک صدر کا اپنے ایکس پیغام میں کہنا تھا کہ اچھے اور برے وقت میں ہمیشہ پاکستان کے ساتھ کھڑے رہیں گے، ترکی اور پاکستان کے درمیان اخوت و بھائی چارہ، سچی دوستی کی بہترین مثالوں میں سے ایک ہے، یہ برادرانہ تعلق دنیا کے چند ہی ممالک کو نصیب ہوتا ہے۔
پھلوں اور سبزیوں کی آج کی ریٹ لسٹ -منگل 14 مئی ، 2025
اپنے پیغام میں ترک صدر رجب طیب اردوان نے وزیراعظم شہباز شریف کو ’’قیمتی بھائی‘‘ کہہ کر مخاطب کیا۔