Daily Mumtaz:
2025-05-14@19:38:00 GMT

ہم 9 مئی والے نہیں، 10 اور 28 مئی والے ہیں، مریم نواز شریف

اشاعت کی تاریخ: 14th, May 2025 GMT

ہم 9 مئی والے نہیں، 10 اور 28 مئی والے ہیں، مریم نواز شریف

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ ہم 9 مئی والے نہیں، 10 اور 28 مئی والے ہیں۔

فیصل آباد میں سی ایم پنجاب لیپ ٹاپ پروگرام و ہونہار اسکالرشپ فیز 2 کی دوسری تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے کہا کہ بچوں کی والہانہ محبت و جوش کی تہہ دل سے شکر گزار ہوں، مجھے یقین ہے کہ ان بچوں کو بھی اس پر فخرہوگا کہ جس دشمن سے ہمارا مقابلہ تھا وہ سائز اور وسائل سے ہم سے بڑا تھا، جس طرح ہماری افواج اور قوم نے مل کر دشمن کا مقابلہ کیا، وہ واقعی بنیان مرصوص تھا۔

مریم نواز شریف نے کہا کہ جس طرح افواج پاکستان نے یہ جنگ لڑی اور قوم فوج کے شانہ بشانہ کھڑی رہی، پاکستان کے لیے اس سے بڑا تاریخی مسرت بھرا لمحہ اور کوئی نہیں ہوسکتا، آج ہمیں پاکستانی ہونے پر بہت فخر ہے، پاکستان کے بچوں کا سر فخر سے بلند ہے اور ہمیشہ بلند رہے گا۔

انہوں نے کہا کہ جس طرح لیپ ٹاپ اور اسکالت شپ بچوں کے اچھے مستقبل کی ضمانت ہیں، اسی طرح جو ہم جنگ جیتے ہیں، یہ صرف ہم جنگ نہیں جیتے بلکہ آپ سب کا مستقبل بھی محفوظ اور روشن ہوا ہے، جس میں آپ ایک قوم بن کے سر اٹھا کے، فخر سے جی سکتے ہو۔

ان کا کہنا تھا کہ میں جب اسکالر شپ دینے بچوں کے پاس آتی تھی تو ان کو یہی بات سمجھاتی تھی کہ یہ جو آپ کو نفرت سکھائی جارہی ہے، یہ جو آپ کو تقسیم سکھائی جارہی تھی، نفرت پیدا کی جارہی تھی کہ یہ ادارے ہمارے نہیں ہیں، ان پر حملہ کردو، جو جہاز ہم نے شاہراؤں پر سیمبل کے طور پر لگائے ہوئے تھے کہ یہ ہماری پاک فضائیہ کا فخر ہیں، انہی جہازوں کو زمین بوس کیا گیا، انہی جہازوں کو آگ لگا کر جلایا گیا اور آج انہی جہازوں اور پاک فضائیہ کے جوانوں نے رافیل کو مار گرایا۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ رافیل کے بارے میں کہا جاتا تھا کہ اس کو کوئی گرا نہیں سکتا، آج جے ایف تھنڈرز نے رافیل کو مار گرایا، جے ایف تھنڈرز کئی سال پہلے نواز شریف نے بنوائے تھے، ان جہازوں پر نواز شریف کی تصویریں بھی لگی ہیں، ان کے بعد آنے والے حکمرانوں نے نواز شریف کے بنائے ہوئے منصوبوں پر اپنی تصویریں لگوائیں اور کچھ نہیں کیا ۔

Post Views: 3.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: نواز شریف مریم نواز نے کہا کہ مئی والے شریف نے

پڑھیں:

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی آپریشن بُنیان مرصوص کے غازیوں کی عیادت

وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف نے بھارت کے خلاف آپریشن بُنیان مرصوص میں حصہ لینے والے غازیوں کی عیادت کی ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق بھارت کے خلاف آپریشن بُنیان مرصوص کے دوران زخمی ہونے والے غازیوں کی عیادت کے لئے وزیراعلی مریم نواز شریف کی سی ایم ایچ لاہور پہنچیں۔

وزیراعلی مریم نواز شریف نے بھارتی جارحیت کے دوران زخمی افسروں اور جوانوں سے ملاقات کی اور سرجیکل وارڈ میں زیر علاج ہر غازی سے علیحدہ علیحدہ گفتگو بھی کی۔

انہوں نے غازی افسروں اور جوانوں کی مزاج پرسی کی جبکہ زخمی افسروں اور جوانوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی۔ وزیراعلی مریم نواز شریف نے غازی افسروں اور جوانوں کے ہمت وحوصلہ کو سراہا۔

وزیراعلی مریم نواز شریف نے غازیوں کی جرات اور بہادری کو شاندار خراج تحسین پیش کیا اور جلد اُن کی صحت یابی کیلیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

کور کمانڈر لاہور نے وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کی آمد پر شکریہ ادا کیا۔

متعلقہ مضامین

  • مریم نواز شریف نے کامران لاشاری کا استعفیٰ منظور کر لیا
  •  9 مئی کو جس ائیرفورس کے جہازوں کو جلایا گیا اسی ائیرفورس نے رافیل طیارے گرائے
  • 9 مئی کو جس ائیرفورس کے جہازوں کو  جلایا گیا اسی ائیرفورس نے رافیل طیارے گرائے، مریم نواز
  • پاک بھارت جنگ کے دنوں میں نواز شریف نے بولڈ فیصلے کیے، عظمیٰ بخاری
  • وزیراعلیٰ نےسبزی کی دکان پر خاتون کو گلے لگالیا،عوام میں گھل مل گئیں
  • نوازشریف سینٹر آف ایکسیلینس میں ایکٹیویٹی بیسڈ لرننگ بچوں کی ذہنی پختگی کا باعث بنے گی، وزیرتعلیم پنجاب
  • آپریشن بنیان مرصوص کی کامیابی پر عوام کی مریم نواز کو مبارک باد
  • مریم نواز شریف کی سی ایم ایچ آمد، زخمی افسروں اور جوانوں سے ملاقات
  • وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی آپریشن بُنیان مرصوص کے غازیوں کی عیادت