پی ایس ایل؛ وارنر کے بعد ہیلز نے بھی پاکستان آنے کا اعلان کردیا
اشاعت کی تاریخ: 14th, May 2025 GMT
کراچی کنگز کے غیرملکی کپتان ڈیوڈ وارنر کے بعد اسلام آباد یونائیٹڈ کے ایلکس ہیلز نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 10 کے بقیہ میچز کیلئے پاکستان آنے کا اعلان کردیا۔
پی ایس ایل 10 میں بطور دفاعی چیمپئین اپنے مہم جاری رکھنے والی اسلام آباد یونائیٹڈ کی فرنچائز نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر انگلینڈ کے اسٹار کرکٹر ایلکس ہیلز کے پاکستان آنے کا اعلان کیا۔
انہوں نے کہا کہ اسلام اسلام آباد یونائیٹڈ ہمیشہ سے میرے دل کے بہت قریب رہی ہے، وہ پہلی ٹیم تھی جس کیلئے میں پاکستان میں کھیلا اور مداحوں کی جانب سے جو سپورٹ ملی وہ ناقابل یقین رہی۔
مزید پڑھیں: آسٹریلوی کرکٹرز بھارت جانے سے کترانے لگے، وارنر پاکستان واپسی کو تیار
ایلکس ہیلز نے کہا کہ اپریل میں فرنچائز نے دوبارہ مجھے سائن کیا تو میں واقعی ٹورنامنٹ کے آخری مراحل میں شامل ہونے کیلئے بیتاب تھا، پاکستان واپسی پر خوش ہوں۔
مزید پڑھیں: "پاکستان آنے کیلئے سیکیورٹی کا بہانہ بنانے والا بھارت اب خود غیر محفوظ"
قبل ازیں پاک بھارت جنگ بندی کے بعد بورڈ نے پی ایس ایل کے بقیہ میچز 17 مئی سے دوبارہ شروع کرنے کا اعلان کیا تھا، جس کیلئے غیرملکی پلئیرز اپنی فرنچائز کو جوائن کریں گے۔
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: پاکستان ا نے نے کا اعلان پی ایس ایل
پڑھیں:
ملکی مفاد کیلئے تحریکِ انصاف کو ہر معاملے پر ساتھ لے کر چلنا چاہتے ہیں: رانا احسان افضل
---فائل فوٹووزیراعظم شہباز شریف کے کوآرڈینیٹر رانا احسان افضل نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے لیے حکومت کے دروازے کھلے ہیں، ملکی مفاد کے لیے تحریکِ انصاف کو ہر معاملے پر ساتھ لے کر چلنا چاہتے ہیں۔
’جیو پاکستان‘ میں گفتگو کے دوران رانا احسان افضل نے کہا کہ امریکا اور ایران کے درمیان معاملات کے حل کے لیے پاکستان جو کرسکتا ہے وہ کرے گا۔
انہوں نے کہا کہ بھارت کہتا تھا کہ پاکستان دنیا میں تنہا ہوگیا لیکن آج بھارت تنہائی کا شکار ہے، بھارت کی جانب سے پاکستان پر دہشت گردی کے الزامات کو کسی نے نہیں مانا۔
رانا احسان کا یہ بھی کہنا تھا کہ موجودہ صورتحال میں بھارت کو سبکی ہوئی، کوئی ملک بھارت کے ساتھ نہیں۔