رینجرزاہلکاروں کو کچلنے کا کیس، ہاشم عباسی پر فرد جرم 21مئی کوعائد ہوگی
اشاعت کی تاریخ: 14th, May 2025 GMT
رینجرزاہلکاروں کو کچلنے کا کیس، ہاشم عباسی پر فرد جرم 21مئی کوعائد ہوگی WhatsAppFacebookTwitter 0 14 May, 2025 سب نیوز
اسلام آباد (سب نیوز)رینجرز اہلکاروں کو کچلنے کے کیس میں ہاشم عباسی پر فرد جرم اکیس مئی کو عائد ہوگی۔اسلام آبادکی انسداد دہشت گردی عدالت میں پی ٹی آئی کے 26نومبر کے احتجاج کے دوران رینجرز اہلکاروں کوگاڑی سے کچلنے کے کیس کی سماعت ہوئی
کیس کی سماعت جج طاہرعباس سپرا نے کی ،ملزم ہاشم عباسی اپنے وکلا کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے جہاں عدالت نے انہیں چالان کی نقول فراہم کیں۔ عدالت نے کیس میں فرد جرم عائد کرنے کے لیے اکیس مئی کی تاریخ مقرر کر دی ہے، تھانہ رمنا میں درج مقدمے میں بانی پی ٹی آئی، بشری بی بی علی امین گنڈا پور سمیت دیگر شخصیات بھی نامزد ہیں۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبروالد کی رہائی کیلئے امریکی صدر سے مدد کی درخواست کرینگے، عمران خان کے بیٹوں کا اعلان والد کی رہائی کیلئے امریکی صدر سے مدد کی درخواست کرینگے، عمران خان کے بیٹوں کا اعلان پنجاب میں مقدس الفاظ کے حامل اخبارات وکاغذات کی پیکیجنگ کے استعمال پر پابندی عائد،دفعہ 144نافذ وفاقی دارالحکومت کے ناکوں پرجدید ٹیکنالوجی کے استعمال کا فیصلہ اسپیکر قومی اسمبلی کا سی ایم ایچ راولپنڈی کا دورہ،بھارتی جارحیت میں زخمی فوجی جوانوں اور شہریوں کی عیادت کی بیرن نے پاکستان کی اقتصادی میدان میں کارکرگی معاشی کرشمہ قرار دیدی آپریشن بنیان مرصوص میں زخمی مزید 2فوجی جوان شہید،تعداد 13ہوگئیCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: ہاشم عباسی
پڑھیں:
لاہور سمیت 4ریلوے سٹیشنز کی اپ گریڈیشن کرنے جارہے ،حنیف عباسی
اسلام آباد(نمائندہ نوائے وقت )وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی نے کہا کہ پاکستان ریلوے ریکوڈک کے حوالے سے اہم فیصلہ کرنے جارہی ہے، لاہور اور کراچی سمیت 4ریلوے سٹیشنز کی اپ گریڈیشن کرنے جارہے ہیں ۔ وہ منگل کو پارلیمنٹ ہاس کے باہر میڈیا سے گفتگوکر رہے تھے۔انہوں نے کہا کہ لاہور ریلوے سٹیشن کے بعد ستمبر کو کراچی ریلوے سٹیشن، 30ستمبر کو حیدر آباد ریلوے سٹیشن اسکے بعد دادو اور روہڑی ریلوے سٹیشن کی اپ گریڈیشن کا آغاز کیا جائے گا ان چار سٹیشنوں کی اپ گریڈیشن پر 30کروڑ روپے لاگت آئے گی۔ انہوں نے بتایا کہ ریلوے سٹیشن کی اپ گریڈیشن کے ساتھ ساتھ پاکستان ریلویز ٹرین سروس کو بھی بہتر بنارہی ہے۔