اسحاق ڈار نے چینی کی قیمت کم کرنے کا حکم دے دیا
اشاعت کی تاریخ: 14th, May 2025 GMT
نائب وزیراعظم و وزیرخارجہ اسحاق ڈار نے شوگر ملز کو چینی کی قیمت کم کرنے کا حکم دے دیا۔نائب وزیراعظم کی زیر صدارت چینی کی قیمتوں سے متعلق اجلاس ہوا. جس میں اسحاق ڈار نے شوگر ملز ایسوسی ایشن کے نمائندگان کو چینی کی قیمت کم کرنے کا حکم دیا۔انہوں نے کہا کہ چینی کا ایکس مل ریٹ 164 روپے فی کلو سے کم کرکے 154 سے 159 روپے تک لایا جائے.
ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: چینی کی
پڑھیں:
ہمارا خطہ مشترکہ انفراسٹرکچر کے ذریعے تعاون اور ترقی کو فروغ دینے کی بے پناہ صلاحیت رکھتا ہے، اسحاق ڈار
اسلام آباد(سٹاف رپورٹر) نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے 23 سے 24 اکتوبر کو اسلام آباد میں علاقائی ٹرانسپورٹ کے وزراء کی کانفرنس کے بارے میں جمعہ کو یہاں سفیروں اور بین الاقوامی تنظیموں کے نمائندوں کو بریفنگ دی ۔ ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق نائب وزیر اعظم نے اقتصادی ترقی کو آگے بڑھانے، تجارت میں اضافہ اور ثقافتی تعلقات کو مضبوط بنانے میں علاقائی رابطوں کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے علاقائی ممالک کی بھرپور شرکت کی امید کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ خطہ مشترکہ انفراسٹرکچر کے ذریعے تعاون اور ترقی کو فروغ دینے کی بے پناہ صلاحیت رکھتا ہے۔ اجلاس میں وفاقی وزیر مواصلات، علاقائی ممالک کے سفیروں ، بین الاقوامی تنظیموں کے نمائندوں ، وزارت خارجہ اور متعلقہ محکموں کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔
ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (ہفتے) کا دن کیسا رہے گا ؟
مزید :