اسلام آباد (نیوز ڈیسک)آئندہ مالی سال 2025-26 کے بجٹ کی تیاریوں کا آغاز ہو چکا ہے اور حکومت نے 2 جون کو بجٹ پیش کرنے کا عندیہ دے دیا ہے۔ اس ضمن میں اطلاعات موصول ہوئی ہیں کہ وفاقی حکومت سرکاری ملازمین کے لیے مالی ریلیف پر غور کر رہی ہے۔ ذرائع کے مطابق، گریڈ 1 سے 16 تک کے ملازمین کی تنخواہوں میں 25 فیصد تک اضافے کی تجویز زیر غور ہے، جبکہ گریڈ 17 سے 22 کے افسران کو 20 فیصد اضافہ ملنے کا امکان ہے۔

مزید یہ کہ تنخواہ دار طبقے کو ٹیکس میں رعایت دینے پر بھی سنجیدگی سے غور کیا جا رہا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت انکم ٹیکس سلیبس میں 10 فیصد تک کمی پر غور کر رہی ہے، جس سے تنخواہ دار طبقے کو مجموعی طور پر تقریباً 50 ارب روپے کا ریلیف مل سکتا ہے۔ تاہم، یہ تجاویز حتمی شکل بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) سے مذاکرات کے بعد دی جائے گی، جو کہ 14 مئی سے 22 مئی 2025 تک متوقع ہیں۔

یاد رہے کہ گزشتہ مالی سال 2024-25 کے بجٹ میں بھی حکومت نے گریڈ 1 تا 16 کے ملازمین کی تنخواہوں میں 25 فیصد اور گریڈ 17 تا 22 کے افسران کی تنخواہوں میں 20 فیصد اضافہ کیا تھا۔ اس کے علاوہ پنشنرز کے لیے 15 فیصد اضافے کی منظوری دی گئی تھی، جبکہ کم از کم ماہانہ اجرت کو 32 ہزار سے بڑھا کر 37 ہزار روپے مقرر کیا گیا تھا۔
مزیدپڑھیں:جنگی جنون میں بھارت کو شکست کے بعد جاوید اختر بھی محتاط، پاکستان سے متعلق بات کرنے سے انکار

.

ذریعہ: Daily Ausaf

کلیدی لفظ: تنخواہوں میں

پڑھیں:

ملکی معیشت کیلئے خوشخبری، ضلع سانگھڑ سے گیس کی پیداوار میں اضافہ

موجود جی پی ایف ٹو سے اب روزانہ 60 ایم ایم سی ایف ڈی گیس حاصل کی جا رہی ہے، جو اس سے قبل 55 ایم ایم سی ایف ڈی تھی۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان کی معیشت کیلئے اچھی خبر سامنے آئی ہے، سندھ کے ضلع سانگھڑ میں واقع گمبٹ ساؤتھ بلاک ٹو سے گیس کی پیداوار میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جس کی تصدیق پاکستان پیٹرولیم لمیٹڈ (پی پی ایل) نے بھی کی ہے۔ ترجمان پی پی ایل کے مطابق گمبٹ ساؤتھ بلاک میں موجود جی پی ایف ٹو سے اب روزانہ 60 ایم ایم سی ایف ڈی گیس حاصل کی جا رہی ہے، جو اس سے قبل 55 ایم ایم سی ایف ڈی تھی۔ اس طرح گیس کی یومیہ پیداوار میں 5 ایم ایم سی ایف ڈی کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

ترجمان کے مطابق گیس کے ساتھ ساتھ گمبٹ ساؤتھ بلاک ٹو سے روزانہ 35 بیرل خام تیل اور ایک میٹرک ٹن ایل پی جی بھی حاصل کی جا رہی ہے۔ ترجمان کے مطابق پی پی ایل اس بلاک میں 65 فیصد شراکت دار ہے۔ کمپنی کے ترجمان نے بتایا کہ گیس کی پیداوار میں اضافہ موجودہ فیلڈ سے ہائیڈروکاربن کے زیادہ سے زیادہ حصول کی کوششوں کا نتیجہ ہے۔ ماہرین کے مطابق اس پیشرفت سے نہ صرف توانائی کے شعبے کو استحکام ملے گا، بلکہ ملکی معیشت پر بھی مثبت اثرات مرتب ہونگے۔

متعلقہ مضامین

  • اسٹاک ایکسچینج میں نمایاں بحالی، انڈیکس میں 1500 پوائنٹس اضافہ
  • خیرپور: تاجروں نے مارکیٹ کے کرائے میں 18فیصد اضافے کو مسترد کردیا
  • ایف بی آر کے گریڈ 21 کے افسروں کے تبادلے 
  • ملکی معیشت کیلئے خوشخبری، ضلع سانگھڑ سے گیس کی پیداوار میں اضافہ
  • کے پی‘ سرکاری ملازمین کے تبادلے‘ تقرر‘ بھرتیوں پر پابندی ختم
  • پابندی ختم، سرکاری ملازمین کی آخر کار سنی گئی
  • کے پی میں سرکاری ملازمین کے تقرر و تبادلوں اور بھرتیوں پر عائد پابندی ختم
  • خیبر پختونخوا میں سرکاری ملازمین کے تبادلوں اور بھرتیوں کی پابندی ختم
  • اسٹاک مارکیٹ میں ٹریڈنگ کا مثبت آغاز، انڈیکس میں ایک ہزار پوائنٹس کا اضافہ
  • پنجاب حکومت کا شہری خوبصورتی کے فروغ کیلئے اہم اقدام