وزیراعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ درآمدی محصولات میں کمی سے بین الاقوامی سرمایہ کاری کو فروغ ملے گا۔وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت نیشنل ٹیرف پالیسی سے متعلق اجلاس ہوا، اجلاس میں برآمدات اور سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے درآمدی محصولات میں نمایاں کمی کا فیصلہ کیا گیا۔وزیر اعظم نے تاریخی قدم اٹھاتے ہوئے درآمدی محصولات میں بتدریج مگر نمایاں کمی کی منظوری دے دی ہے۔اس فیصلے سے نہ صرف بے روزگاری پر قابو پانے میں مدد ملے گی بلکہ مہنگائی کی شرح کو بھی قابو میں رکھا جا سکے گا۔وزیر اعظم نے کہا کہ حکومت مضبوط معیشت کے حصول، روزگار کے مواقع کی فراہمی اور مہنگائی کے دیرپا اور مکمل خاتمے کے لیے کوئی کسر اٹھا نہ رکھے گی۔انہوں نے کہاکہ ملکی و غیر ملکی ماہرین معیشت سے سیر حاصل مشاورت کے بعد بنیادی معاشی اصلاحات کے لیے ایک جامع منصوبہ تشکیل دیا جا چکا ہے۔وزیراعظم نے درآمدی محصولات میں کمی کے اقدام کو معاشی بہتری کے حصول کی جانب اہم سنگِ میل قرار دیا، ان کا کہنا تھا کہ اقدام سے برآمدات پر مبنی ترقی ممکن ہوگی، درآمدی محصولات میں کمی سے بین الاقوامی سرمایہ کاری کو فروغ ملے گا۔وزیراعظم نے کہا کہ حکومت تعلیم یافتہ نوجوانوں کو باعزت روزگار مہیا کرنے کے لیے کوشاں ہے،وزیراعظم نے اضافی کسٹمز اور ریگولیٹری ڈیوٹی کو 4 سے 5 سال میں مکمل ختم کرنے کی ہدایت دی، وزیراعظم نے کسٹمز ڈیوٹی کو زیادہ سے زیادہ 15 فیصد تک محدود کرنے کے حق میں فیصلہ کیا ہے۔وزیر اعظم شہبازشریف نے کہا کہ ملک کی معاشی بہتری اولین ترجیح ہے، اجلاس میں انہوں نے ایک عملدرآمد کمیٹی بھی تشکیل دی۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: درآمدی محصولات میں کمی سرمایہ کاری کے لیے نے کہا

پڑھیں:

پاکستان میں ریئر ارتھ منرلز میں بڑی تجارتی صلاحیت موجود ہے: قیصر احمد شیخ۔

وفاقی وزیر قیصر احمد شیخ — فائل فوٹو

وفاقی وزیر قیصر احمد شیخ کا کہنا ہے کہ پاکستان میں اینٹی منی اور ریئر ارتھ منرلز میں بڑی تجارتی صلاحیت موجود ہے۔

وفاقی وزیر سرمایہ کاری قیصر احمد شیخ نے امریکی کمپنی نووا منرلز کی ٹیم سے اسلام آباد میں ملاقات کی۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ پاکستان میں سرمایہ کاری کے بہترین مواقع دستیاب ہیں، پاکستان میں معدنیات کے شعبے میں وسیع صلاحیت موجود ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ سرمایہ کاری سے دوطرفہ تعلقات میں بہتری آئے گی اور ٹیکنالوجی کی منتقلی کو فروغ ملے گا۔

انہوں نے کہا کہ حکومت برآمدات میں ویلیو ایڈیشن کے ذریعے اضافے کے لیے کوشاں ہے، بورڈ آف انویسٹمنٹ سرمایہ کاری کے لیے ہر ممکن سہولت فراہم کرے گا اور سرمایہ کاری کے منصوبے مزید غیر ملکی سرمایہ کاروں کو راغب کریں گے۔

وفاقی وزیر قیصر احمد شیخ نے سرمایہ کاری میں کاروباری برادری کی کوششوں کو سراہا اور کہا کہ بورڈ آف انویسٹمنٹ سرمایہ کاری کے فروغ اور شفاف نظام کے قیام کے لیے پُرعزم ہے۔

متعلقہ مضامین

  • سعودی عرب امریکا میں 600 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کریگا، ڈونلڈ ٹرمپ
  • ایس آئی ایف سی کی مؤثر سہولت کاری سے کاروباری اعتماد میں قابلِ ذکر اضافہ
  • اکتوبر میں غیرملکی سرمایہ کاری کاحجم 179 ملین ڈالر ریکارڈ ، اسٹیٹ بینک
  • پاکستان میں سرمایہ کاری کے بہترین مواقع دستیاب ہیں، قیصرشیخ
  • پاکستان اور قطرکے درمیان اقتصادی، دفاعی تعاون کے نئے دور کا آغاز
  • برداشت کا فروغ ملکی ترقی اور امن کیلئے ناگزیرہے، وزیراعظم
  • پاکستان میں ریئر ارتھ منرلز میں بڑی تجارتی صلاحیت موجود ہے: قیصر احمد شیخ۔
  • ایس آئی ایف سی کی معاونت سے پاکستان اور قطر میں اقتصادی، دفاعی اور زرعی شعبوں میں تعاون کے نئے دور کا آغاز
  • پاکستان اور قطر کے تعلقات میں اقتصادی و دفاعی تعاون کا نیا دور
  • پاکستان، اردن میں کئی سمجھوتے، دفاعی تعاون، سرمایہ کاری بڑھانے پر زور: وزیراعظم، شاہ عبداللہ دوم میں ملاقات، فیلڈ مارشل بھی موجود تھے