صدر اور وزیراعظم کی شہید اسکواڈرن لیڈر عثمان یوسف کے گھر آمد
اشاعت کی تاریخ: 16th, May 2025 GMT
فوٹوز — اسکرین گریب
صدرِ مملکت آصف علی ذرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے دفاعِ وطن میں جان کا نذرانہ دینے پر شہید اسکواڈرن لیڈر عثمان یوسف کو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔
صدر آصف علی ذرداری نے شہید اسکواڈرن لیڈر عثمان یوسف کے گھر جا کر ان کے والد اور دیگر عزیزوں سے تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا۔
انہوں نے اس موقع پر شہید کےلیے فاتحہ خوانی اور بلندی درجات کی دعا بھی کی۔
صدر مملکت نے دفاع وطن میں جان کا نذرانہ دینے پر شہید اسکواڈرن لیڈر عثمان یوسف کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ پوری قوم اپنے سپاہیوں کی قربانیوں کو سلام پیش کرتی ہے۔
دوسری جانب وزیرِ اعظم شہباز شریف بھی وزیر دفاع خواجہ آصف، وزیری اطلاعات عطا تارڑ اور آرمی چیف جنرل عاصم منیر کے ہمراہ اسکواڈرن لیڈر عثمان یوسف شہید کے گھر ان کے اہلخانہ سے تعزیت کےلیے گئے۔
شہباز شریف نے شہید کے درجات کی بلندی کےلیے دعا کی اور ان کے عزم اور فرض شناسی کو سراہا۔
اس سے پہلے وزیراعظم شہبازشریف کامرہ ایئر بیس کا دورہ کیا وہاں شاہینوں کو زبردست خراج تحسین پیش کیا اور بھارتی طیارے تباہ کرنے والے پاک فضائیہ کے شاہینوں سے ملاقات کی۔
اُنہوں نے ملاقات کے دوران شاہینوں کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی شاہینوں نے جس طرح 3 رافیل طیارے گرائے، مودی اسے قیامت تک یاد رکھے گا۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: شہید اسکواڈرن لیڈر عثمان یوسف
پڑھیں:
’ذاتی مفادات کےلیے بدکاری‘،خارجی دہشت گرد کے فتنہ الخوارج کے حوالے سے ہوشربا انکشافات
خارجی دہشت گرد کے فتنہ الخوارج کے حوالے سے ہوشربا انکشافات سامنے آگئے جب کہ فتنہ الخوارج مذہب کے نام پر نوجوانوں کو ورغلا کر پاک فوج کیخلاف ذہن سازی کرتے ہیں۔
خارجی دہشت گرد نے انکشاف کیا کہ فتنہ الخوارج مذہب کے نام پر نوجوانوں کو ورغلا کر انہیں افواج پاکستان کیخلاف اکساتے ہیں۔
خارجی دہشت گرد نے کہا کہ میرا نام احسان اللہ ولد عبدالجنان اور قوم محسود ہے، کمانڈر بدری ، کمانڈر مشتاق ، کمانڈر گرنیڈ اور کمانڈر اسلام الدین کیلئے 3 سال تک سہولتکاری کرتا رہا۔
خارجی دہشت گرد نے کہا کہ ہم نے بکتر بند گاڑی اور تتور میں پولیس اسٹیشن پر حملہ سمیت مختلف کارروائیاں کیں، فتنہ الخوارج نوجوانوں کی ذہن سازی کر کے انہیں افواج پاکستان کیخلاف دہشت گرد کارروائیوں میں استعمال کرتے ہیں۔
کئی خارجی کمانڈر اپنے ذاتی مفادات کیلئے نوجوانوں کو بدکاری جیسے گناہ کی طرف بھی دکھیلتے ہیں، خوارجی کمانڈر ہمارے ساتھ بداخلاقی کرتے تھے۔
ان خوارج نے جھوٹ بولا کہ پاک فوج کافر ہے مگر حقیقت میں خوارج خود کافر اور مرتد ہیں، جب میں نے انھیں دیکھا تو پتا چلا کہ پاکستانی فوج تو حقیقی مسلمان ہیں، میں نے پاک فوج کے جوانوں کو 5وقت نماز پڑھتے دیکھا ہے۔
میں نے نماز اور کلمے سیکھے جو پہلے نہیں آتے تھے، نوجوانوں سے اپیل ہے کہ پاک فوج کا ساتھ دیں تاکہ دہشت گرد عناصر کی روک تھام اور خاتمہ ہو سکے، ہم ان دہشت گرد خوارج کی وجہ سے تباہ و برباد ہو گئے ہیں۔
مذہب کے نام پر دہشت ، نفرت اور انتشار پھیلانے والوں کیخلاف کارروائیاں جاری ہیں، سیکیورٹی فورسز ملک سے فتنہ الخوارج کے دہشت گردوں کے خاتمہ کیلئے پرعزم ہیں۔