وزیرِ داخلہ محسن نقوی کا رینجرز ہیڈ کوارٹرز کا دورہ،یادگار شہدا ءپر حاضری،پھول رکھے،فاتحہ خوانی کی
اشاعت کی تاریخ: 16th, May 2025 GMT
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 مئی2025ء) وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے یوم تشکر پر جمعہ کو پاکستان رینجرز (پنجاب) ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا۔ڈائریکٹر جنرل پاکستان رینجرز (پنجاب) میجر جنرل محمد عاطف بن اکرم نے وزیرِ داخلہ محسن نقوی کا استقبال کیا۔وزیرداخلہ نے یادگار شہدا پر حاضری دی،یادگار شہداء پر پھول رکھے اور فاتحہ خوانی کی۔
وزیر داخلہ محسن نقوی نے شہدا ءکی درجات کی بلندی کے لیے دعا کی اور شہدا ءکی عظیم قربانیوں کو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا۔وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے شہدا ءکے خاندانوں سے ملاقات کی اور ان کے بلند حوصلے کو سراہا۔وزیر داخلہ نے شہدا ءکے خاندانوں کے مسائل سنے اور ان کے حل کیلئے موقع پر ہی ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ شہداء کے خاندانوں کے مسائل حل کرنا ہماری ذمہ داری ہے،شہدا ءہمارے ماتھے کا جھومر ہیں۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ پوری قوم شہدا ءکے خاندانوں کو سلیوٹ کرتی ہے۔انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ شہدا ءکی قربانیوں کی کوئی نظیر نہیں ملتی،پوری قوم شہدا ءکے خاندانوں کے ساتھ کھڑی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان رینجرز پنجاب کے افسران اور جوانوں نے جرات اور دلیری کی تاریخ لکھی ہے،قوم کو اپنے بہادر سپوتوں پر ناز ہے۔وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے پاکستان رینجرز (پنجاب) کی پیشہ وارانہ کارکردگی اور عزم و حوصلہ کو سراہا۔بعد ازاں انہوں نے مہمانوں کی کتاب میں اپنے تاثرات قلمبند کئے۔.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے داخلہ محسن نقوی نے شہدا ءکے خاندانوں پاکستان رینجرز کے خاندانوں انہوں نے
پڑھیں:
بی جے پی کی حکومت میں فوج، شہداء اور انکے خاندانوں کی توہین کی جارہی ہے، الکا لامبا
کانگریس کی خاتون لیڈر نے کہا کہ بی جے پی کی اعلٰی قیادت نے پارٹی کے لیڈروں کو ہدایت دی ہے کہ وہ آپریشن سندور کا سارا کریڈٹ نریندر مودی کو دیں، جسکے تحت فوجی اہلکاروں کی قربانیوں کو نظرانداز کیا جارہا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ آل انڈیا مہلا کانگریس کی صدر الکا لامبا نے نئی دہلی میں واقع آل انڈیا کانگریس کمیٹی کے ہیڈکوارٹر میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کیا۔ اس دوران انہوں نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) پر الزام عائد کیا کہ وہ "آپریشن سندور" کو سیاسی فائدے کے لئے استعمال کر رہی ہے اور اس عمل میں فوج، شہداء اور ان کے خاندانوں کی توہین کر رہی ہے۔ الکا لامبا نے کہا کہ بی جے پی کی اعلٰی قیادت نے پارٹی کے لیڈروں کو ہدایت دی ہے کہ وہ آپریشن سندور کا سارا کریڈٹ نریندر مودی کو دیں۔ انہوں نے اس عمل کو ایک منظم پی آر مہم قرار دیا جس کے تحت فوجی اہلکاروں کی قربانیوں کو نظر انداز کیا جا رہا ہے۔
الکا لامبا نے ہریانہ سے بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ رام چندر جانگڑا کی ایک ویڈیو کا حوالہ دیا جس میں انہوں نے ایک شہید کی بیوہ کو بزدل قرار دیا۔ الکا لامبا نے اس بیان کو نہ صرف توہین آمیز بلکہ شہید کے خاندان کے لئے جذباتی طور پر نقصان دہ قرار دیا۔ الکا لامبا نے مدھیہ پردیش کے وزیر وجے شاہ کے ایک بیان کا حوالہ دیا جس میں انہوں نے کرنل صوفیہ قریشی کے بارے میں نازیبا الفاظ استعمال کئے۔ انہوں نے اس بیان کو خواتین افسران کی بے حرمتی قرار دیا۔ مدھیہ پردیش کے نائب وزیراعلٰی جگدیش دیوڑا کے ایک بیان کا حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ انہوں نے کہا کہ ہندوستانی فوج نریندر مودی کے سامنے سر بہ سجود ہے، جو کہ فوج کی خودمختاری کی توہین ہے۔
الکا لامبا نے کہا کہ مدھیہ پردیش کی پولیس نے وجے شاہ کے بیان پر کوئی کارروائی نہیں کی لیکن ہائی کورٹ نے از خود نوٹس لیتے ہوئے ایف آئی آر کے احکامات دئے۔ انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ نے ایس آئی ٹی تشکیل دی ہے جو اس ماہ کے آخر تک اپنی رپورٹ پیش کرے گی۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ بی جے پی کے وہ لیڈر جنہوں نے توہین آمیز بیانات دیے ہیں، انہیں پارٹی سے برطرف کیا جائے اور ان کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے۔ الکا لامبا نے نریندر مودی سے مطالبہ کیا کہ وہ ایک کل جماعتی اجلاس بلائیں اور اس کی صدارت کریں۔
انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں کا خصوصی اجلاس بلا کر آپریشن سندور پر مکمل معلومات فراہم کی جائیں اور شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا جائے۔ الکا لامبا نے کہا کہ بی جے پی کی قیادت میں فوج، شہداء اور ان کے خاندانوں کی توہین کی جا رہی ہے۔ کانگریس کمیٹی کی خاتون لیڈر نے مطالبہ کیا کہ بی جے پی کے لیڈر معافی مانگیں، توہین آمیز بیانات دینے والوں کو پارٹی سے نکالا جائے اور ان کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ یہ وقت ہے کہ حکومت اپنی ذمہ داریوں کو سمجھے اور عوام کے جذبات کا احترام کرے۔