مفتی قوی کو اسلام آباد کی مشہور مسجد سے نکال دیا گیا
اشاعت کی تاریخ: 16th, May 2025 GMT
اسلام آباد:
مفتی قوی کو اسلام آباد کی مشہور مسجد سے نکال دیا گیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق مفتی قوی اسلام آباد میں واقع ایک مشہور مسجد میں موجود تھے جہاں سے انہیں وہاں کے خطیب نے بے عزت کرکے نکال دیا۔
مفتی قوی مسجد کے ایک کمرے میں کچھ لوگوں کے ساتھ موجود تھے کہ اسی دوران وہاں مسجد کے خطیب آگئے اور انہوں نے انہیں مسجد سے بے عزت کرکے نکال دیا۔
خطیب نے مفتی قوی کو مخاطب کرکے کہا کہ اگر تم دوبارہ مسجد میں آئے تو تمہارا برا حال کردوں گا۔ انہوں نے وہاں بیٹھے لوگوں کو کہا کہ اس کو یہاں کس نے بلایا تھا یہ ایک بدکردار انسان ہے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: اسلام آباد نکال دیا مفتی قوی
پڑھیں:
اسلام آباد: نجی فلائنگ کلب کا تربیتی طیارہ گر گیا، پائلٹ زخمی
تربیتی طیارہ گرنے سے پائلٹ اور ٹرینی پائلٹ زخمی ہوئے۔اسلام آباد میں ایئرپورٹ کے قریب نجی فلائنگ کلب کا تربیتی طیارہ گر گیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ تربیتی طیارہ گرنے سے پائلٹ اور ٹرینی پائلٹ زخمی ہوئے۔
ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ زخمیوں کو اسلام آباد ایئرپورٹ کے ٹراما سینیٹر منتقل کردیا گیا۔