دبئی ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 17 مئی2025ء ) متحدہ عرب امارات میں مقیم پاکستانی 32 سے زائد ممالک میں بغیر ویزہ انٹری کی سہولت حاصل کرسکتے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق افریقہ، اوشیانا اور ایشیاء کے بعض ممالک کو غیرملکیوں کے لیے دنیا کے سب سے زیادہ کھلے ممالک میں شمار کیا گیا ہے کیوں کہ یہ دوسرے تمام ممالک کے شہریوں کو بغیر ویزہ کے داخلے کی اجازت دیتے ہیں، عالمی رہائش اور شہریت کے سرمایہ کاری پروگرام فراہم کرنے والی فرم Henley & Partners کا کہنا ہے کہ افریقہ کے آٹھ ممالک، اوشیانا کے تین اور ایشیا کا ایک ملک دنیا کے سب سے زیادہ کھلے ممالک میں شامل ہیں جو تقریباً 198 ممالک کو بغیر ویزہ کے رسائی فراہم کرتے ہیں۔

بتایا گیا ہے کہ افریقہ کے وہ ممالک جو بغیر ویزا رسائی دیتے ہیں، ان میں کینیا، برونڈی، کیپ وردے آئی لینڈز، کوموروس آئی لینڈز، جبوتی، گنی بساؤ، موزمبیق اور روانڈا شامل ہیں، اس فہرست میں شامل اوشیانا کے ممالک مائکرونیشیا، ساموا اور تووالو ہیں، ایشیا کا واحد ملک تیمور لیسٹے ہے جو تمام قومیتوں کو بغیر ویزہ کے داخلے کی اجازت دیتا ہے، ان 12 ممالک میں جو تمام ممالک کے شہریوں کے لیے کھلے ہیں، کینیا سیاحتی مقاصد کے لیے سب سے زیادہ مشہور ہے، خاص طور پر سفاری کے لیے یہ ملک نمایاں ہے جہاں پچھلے سال 24 لاکھ سیاحوں نے وزٹ کیا جو کہ 15 فیصد اضافہ ہے۔

(جاری ہے)

معلوم ہوا ہے کہ متحدہ عرب امارات میں 200 سے زائد قومیتوں کے افراد رہتے ہیں، جن میں اکثریت کا تعلق بھارت، پاکستان، بنگلہ دیش، فلپائن، مصر، لبنان، برطانیہ اور دیگر ممالک سے ہے، امارات میں مقیم بھارتی شہریوں کو 58 ممالک تک بغیر ویزہ رسائی حاصل ہے، ان میں برٹش ورجن آئی لینڈز، فجی، انڈونیشیا، اردن، قازقستان، کینیا، ملائشیا، مالدیپ، مارشل آئی لینڈز، ماریشس، قطر، سینیگال، سیشلز، سری لنکا، سینٹ کٹس اینڈ نیوس، تھائی لینڈ، ٹرینیڈاڈ اینڈ ٹوباگو وغیرہ شامل ہیں۔

بتایا جارہا ہے کہ پاکستانی شہریوں کو 32 سے زائد ممالک میں بغیر ویزہ رسائی حاصل ہے، ان میں بارباڈوس، برونڈی، کمبوڈیا، کیپ وردے آئی لینڈز، کوموروس آئی لینڈز، کک آئی لینڈز، جبوتی، ڈومینیکا، گنی بساؤ، ہیٹی، کینیا، مڈغاسکر، مالدیپ، مائکرونیشیا، مونٹسیراٹ، موزمبیق، نیپال، نیو، پلاؤ آئی لینڈز، قطر، روانڈا، ساموا، سینیگال، سیشلز، سیرا لیون، صومالیہ، سری لنکا، سینٹ ونسنٹ اینڈ دی گریناڈائنز، تیمور لیسٹے، ٹرینیڈاڈ اینڈ ٹوباگو، تووالو اور وانوآتو شامل ہیں، بنگلہ دیشی شہریوں کو 39 ممالک میں بغیر ویزہ رسائی حاصل ہے جن میں بارباڈوس، بھوٹان، بولیویا، برٹش ورجن آئی لینڈز، فجی، جمیکا، کینیا، مالدیپ، سری لنکا، سینٹ کٹس اینڈ نیوس، ٹرینیڈاڈ اینڈ ٹوباگو اور دیگر ممالک اس فہرست کا حصہ ہیں۔

.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے ممالک میں بغیر ویزہ آئی لینڈز شہریوں کو شامل ہیں کے لیے

پڑھیں:

گاڑی سمیت برساتی نالے میں بہہ جا نیوالے ریٹائرڈ کرنل اور بیٹی کی تلاش کیلئے آپریشن دوبارہ شروع

 ڈی ایچ اے راولپنڈی میں گاڑی سمیت برساتی نالے میں بہہ جانے والے ریٹائرڈ کرنل اور ان کی بیٹی کی تلاش دوبارہ شروع کردی گئی۔سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن کے دوسرے روز 3 ٹیمیں بناکرمختلف مقامات پرتلاش کی جائے گی،پہلی ٹیم جائے وقوعہ سے پا نی کے بہا ئوکے ساتھ سواں پل جی ٹی روڈ تک سرچ کررہی ہے ،دوسری ٹیم سواں پل سے پانی کے بہا ئوکے مخالف سمت آپ سٹریم سرچ آپریشن کررہی ہے۔تیسری ٹیم سواں پل سیڈان سٹریم گورکھپورکی جانب سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن میں مصروف ہے،نالے کے تمام اطراف آپریشن کے دوران ممکنہ شواہد یا لاپتہ افراد تک رسائی کی کوششیں کی جارہی ہے،امدادی ٹیموں نے گزشتہ شب اندھیرے کے باعث باپ اور بیٹی کی تلاش کا آپریشن روکا تھا۔

متعلقہ مضامین

  • (26 نومبر احتجاج کیس)تحریک انصاف کارکنوں کیخلاف عدالتی فیصلوں کا سیلاب
  • احتساب کے بغیر مختلف ممالک کے علاقوں پر قبضے جاری ہیں، انسانی بحران ہر گزرتے لمحے بڑھ رہا ہے :اسحاق ڈار
  • پاک بحریہ کیلئے مقامی طور پر تیار کردہ پی این ایس ساہیوال گن بوٹ کی لانچنگ تقریب کا انعقاد
  • پاکستان  اور  بنگلہ دیش نے سفارتی و سرکاری  پاسپورٹس کے  حامل افراد کو  ویزا فری  انٹری کی سہولت  دینےکافیصلہ کرلیا
  • نادرا کا اہم اعلان، سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں کیلئے اچھی خبر
  • پاکستانیوں کے لیے ایک اور ملک میں ویزا فری انٹری کی سہولت  
  • پاکستانیوں کے لئے ایک اور ملک میں ویزا فری انٹری کی سہولت
  • جشن آزادی کو شایان شان طریقے سے منانے کیلئے تیاریاں جاری
  • دنیا کا سب سے طاقتور پاسپورٹ کون سا ہے اور درجہ بندی میں گرین پاسپورٹ کہاں کھڑا ہے؟
  • گاڑی سمیت برساتی نالے میں بہہ جا نیوالے ریٹائرڈ کرنل اور بیٹی کی تلاش کیلئے آپریشن دوبارہ شروع