پانچ اکتوبر اور آٹھ فروری کا جلاؤ گھیراؤ: پی ٹی آئی رہنماؤں کی عبوری ضمانتوں میں توسیع
اشاعت کی تاریخ: 17th, May 2025 GMT
ویب ڈیسک: انسداد دہشت گردی عدالت لاہور نے پانچ اکتوبر اور آٹھ فروری کو جلاؤ گھیراؤ اور تشدد کے تین مقدمات میں پی ٹی آئی رہنماؤں کی عبوری ضمانتوں میں توسیع کردی۔
نجی ٹی وی کے مطابق انسداد دہشت گردی عدالت لاہور نے پی ٹی آئی رہنما سلمان اکرم راجہ، شبیر گجر کی عبوری ضمانتوں پر سماعت کی۔
آج کے گوشت اور انڈوں کے ریٹس -جمعہ16 مئی , 2025
عدالت نے سلمان اکرم راجہ، شبیر گجر کی عبوری ضمانت کنفرم کردی۔ پولیس رپورٹ میں کہا گیا کہ تھانہ اسلام پورہ کے مقدمے میں سلمان اکرم راجہ سمیت سات ملزمان قصوروار ہیں۔
اسی طرح انسداد دہشت گردی عدالت نے پانچ اکتوبر جلاؤ گھیراؤ کے دو مقدمات میں بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان اور عظمی خان کی عبوری ضمانتوں پر 30 مئی تک تو سیع کردی۔
علیمہ خانم آج عدالت میں پیش نہیں ہوئیں۔ علیمہ خانم اور عظمی کے وکلا نے ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست دائر کی تھی۔
پھلوں اور سبزیوں کی آج کی ریٹ لسٹ -جمعہ 16 مئی ، 2025
اسی طرح انسداد دہشت گردی عدالت لاہور نے آٹھ فروری کو احتجاج کے مقدمے میں عالیہ حمزہ کی عبوری ضمانت میں 26 مئی تک توسیع کردی۔
Ansa Awais Content Writer.ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: لاہور لاہور لاہور انسداد دہشت گردی عدالت کی عبوری ضمانتوں
پڑھیں:
بھارتی فوج کی ریاستی دہشت گردی میں 2 کشمیری نوجوان شہید؛ ایک زخمی حالت میں گرفتار
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی جارحیت میں دو کشمیری نوجوان شہید ہوگئے جب کہ ایک زخمی نوجوان کو اسپتال لے جانے کے بجائے گرفتار کرلیا گیا۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق جنت نظیر وادی کے ضلع راجوڑی میں داخلی اور خارجی راستوں کو بند کرکے سرچ آپریشن کیا گیا۔
قابض بھارتی فوج نے اس دوران موبائل سروس بھی منقطع کردی اور ایمبولینس کو بھی جانے کی اجازت نہیں دی گئی۔
جارحیت پسند بھارتی فوج نے ایک گھر پر اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 2 نہتے کشمیری نوجوان شہید ہوگئے۔
قابض بھارتی فوج نے ایک کشمیری نوجوان کو شدید زخمی حالت میں حراست میں لے لیا۔ جسے فوری طبی امداد کی ضرورت تھی۔
خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ زخمی کشمیری نوجوان کو ماورائے عدالت قتل کردیا جائے گا۔
شہید نوجوانوں کے اہل خانہ اور علاقہ مکینوں نے بھارتی فوج کے اس ظلم و بربریت کے خلاف شدید احتجاج کیا اور جدوجہد آزادیٔ کشمیر کے حق میں نعرے لگائے۔