اٹک:وین اور کار میں تصادم ، خاتون اور بچہ جاں بحق،14افراد زخمی
اشاعت کی تاریخ: 17th, May 2025 GMT
اٹک میں کوہاٹ روڈ پر وین اور کار میں تصادم ہوگیا، جس کے بعد وین میں آگ بھڑک اٹھی، حادثے میں خاتون اور بچہ جاں بحق ہوگیا، 14 مسافر جھلس کر زخمی ہوگئے، ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔ریسکیو حکام کے مطابق اٹک کے علاقے مٹھیال کے قریب کوہاٹ روڈ پر وین اور کار میں تصادم ہوگیا، جس کے بعد وین میں آگ بھڑک اٹھی۔ریسکیو حکام نے کہا کہ واقعہ میں خاتون اور بچہ جاں بحق ہوگیا، 14 مسافر جھلس کر زخمی ہوئے، جنہیں ہسپتا ل منتقل کردیا گیا ہے۔ریسکیو حکام نے کہا کہ زخمیوں میں 7 کی حالت تشویشناک ہے،اموات میں اضافے کا بھی خدشہ ہے۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
پشاور: رنگ روڈ پر مڈیسن کے گودام میں آتشزدگی، آگ بجھانے والے ادارے مصروف
—فائل فوٹوپشاور کے رنگ روڈ پر واقع مڈیسن کے گودام میں آگ لگ گئی۔
ریسکیو 1122 کے مطابق 8 فائر وہیکلز اور 2 واٹر باؤزر آگ بجھانے میں مصروف ہیں۔
ریسکیو 1122 کے مطابق آگ پر 70 فیصد سے زیادہ قابو پا لیا گیا ہے۔
ریسکیو ادارے کا کہنا ہے کہ گودام میں لگی آگ پر جلد ہی قابو پا لیں گے۔