پنجاب بھرمیں 1409ٹریفک حادثات میں 12افراد جاں بحق1697زخمی ہوگئے، ایمرجنسی سروسزڈیپارٹمنٹ
اشاعت کی تاریخ: 17th, May 2025 GMT
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 مئی2025ء) ایمرجنسی سروسزڈیپارٹمنٹ نے گذ شتہ 24گھنٹوں کے دوران پنجاب بھر میں 1409ٹریفک حادثات پر ریسپانڈ کیا جن میں 738افراد شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر نزدیکی ضلعی و تحصیل کے ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔959معمولی زخمی لوگوں کو ریسکیومیڈیکل ٹیموں نے جائے حادثہ پر بروقت طبی امداد فراہم کی۔
ان حادثات میں زیادہ تر تعداد (78فیصد)موٹر سائیکل حادثات کی ہے ۔(جاری ہے)
ریسکیو 1122کے صوبائی مانیٹرنگ سیل کو موصول ہونے والی ایمرجنسی کالز کے مطابق ان ٹریفک حادثات میں 913ڈرائیوز،77کم عمرڈرائیور، 602مسافراور194پیدل چلنے والے افراد متاثر ہوئے۔اعدادو شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ253ٹریفک حادثات کی فون کالز لاہور کنٹر ول روم میں موصول ہوئیں جس میں صوبائی دارالحکومت303متاثرین کے ساتھ پہلے ملتان 107حادثات میں 124متاثرین کے ساتھ دوسر ے،فیصل آباد 98حادثات میں 117متاثرین کے سا تھ تیسرے نمبرپررہا۔
واضح رہے کہ ان ٹریفک حادثات کے کل1709متاثرین میں 1371مرد اور338خواتین شامل ہیں ۔ان ٹریفک حادثات کے بیشتر واقعات میں 1417موٹرسائیکل،78آٹورکشے،152کاریں،28وین،04مسافر بسیں،29ٹرک اور117دوسری اقسام کی گاڑیاں شامل ہیں۔.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے حادثات میں
پڑھیں:
لاہور میں مون سون کے ساتویں اسپیل کی بارش سے موسم خوشگوار
مون سون بارشوں کے ساتویں اسپیل کے زیر اثر لاہور کے مختلف علاقوں میں ہلکی بارش نے موسم کو خوشگوار بنا دیا جس سے درجہ حرارت اور حبس کی شدت میں کمی آئی محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں کم سے کم درجہ حرارت 27 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا جبکہ زیادہ سے زیادہ 31 ڈگری تک پہنچنے کا امکان ہے ترجمان پی ڈی ایم اے پنجاب کا کہنا ہے کہ 13 سے 17 اگست کے دوران پنجاب کے بالائی علاقوں میں بارشیں ہوں گی جبکہ 18 سے 21 اگست تک صوبے کے بیشتر میدانی اضلاع میں مون سون بارشوں کا سلسلہ جاری رہنے کی پیشگوئی ہے اس دوران اسلام آباد کشمیر بالائی پنجاب خیبر پختونخوا اور گلگت بلتستان میں بھی تیز ہواؤں گرج چمک اور کہیں کہیں موسلادھار بارش کے امکانات موجود ہیں بارش کے پیش نظر لاہور میں نکاسی آب کو یقینی بنانے کے لیے ضلعی انتظامیہ واسا اور ایل ڈبلیو ایم سی کے عملے کو فیلڈ میں تعینات کیا گیا ہے تاکہ کسی بھی ممکنہ صورتحال سے بروقت نمٹا جا سکے