ذی الحجہ کا چاند؛ مرکزی رویت ہلال کمیٹی کااجلاس شروع
اشاعت کی تاریخ: 27th, May 2025 GMT
سٹی 42: چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مولانا سید عبدالخبیرآزاد کے زیرصدارت رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس شروع ہوگیا
اجلاس میں مرکزی رویت ہلال کمیٹی، محکمہ سپارکو، موسمیات اور دیگر محکموں کے ممبر بھی شریک ہیں ، رویت ہلال کمیٹی نماز مغرب کے بعد چاند کی رویت دیکھے گی
زونل کمیٹی کا کراچی میں اجلاس شروع
ذی الحجہ کا چاند دیکھنے کے لیے کراچی کے محکمہ موسمیات میں رویت ہلال کمیٹی کی زونل کمیٹی کا اجلاس شروع ہوگیا ،اجلاس کی صدارت حافظ محمد سلفی کررہے ہیں ،اجلاس میں چیف میٹرولوجسٹ ، نیوی اور سپارکو کے ماہرین بھی شریک ہیں ، اجلاس میں چاند کی رویت کے حوالے سے شہادتوں کا جائزہ لیا جائے گا
پاکستان اور بنگلہ دیش سیریز؛ ٹکٹوں کی فروخت جاری
محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں آج غروب آفتاب کا وقت سات بجکر پندرہ منٹ ہے ،غروب آفتاب کے وقت چاند کی عمر 11 گھنٹے 34 منٹ ہوگی چاند دیکھنے کے لیے عمر تقریبا چوبیس گھنٹے یا اس سے زائد ہونی چاہیے ، آج پاکستان میں کہیں بھی چاند دیکھنے کے امکانات انہتائی معدوم ہیں ،
.ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: رویت ہلال کمیٹی اجلاس شروع کمیٹی کا
پڑھیں:
پاکستان : ذی الحجہ کے چاند ںظر آنے یا نہ آنے سے متعلق اعلان کل ہوگا
اسلام آباد : ذوالحجہ کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کل ہوگا. جس میں چاند نظر یا نہ آنے کا اعلان کیا جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق ذوالحجہ کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کل طلب کرلیا گیا۔مرکزی رویت ہلال کمیٹی کااجلاس کل شام اسلام آباد میں ہوگا.چیئرمین رویت ہلال کمیٹی عبدالخبیرآزاداجلاس کی صدارت کریں گے۔زونل اور ضلعی رویت ہلال کمیٹیوں کے اجلاس متعلقہ مقامات پر ہوں گے تاہم چاند کی رویت کےحوالے سے اعلان مرکزی رویت ہلال کمیٹی کرے گی۔
یاد رہے سپارکو نے ذوالحجہ 1446 ہجری کے چاند کی رویت کے حوالے سے پیشگوئی جاری کی تھی .جس میں بتایا تھا کہ ذوالحجہ کے نئے چاند کی پیدائش 27 مئی کو پاکستانی وقت کے مطابق 8 بجکر 2 منٹ پرہوگی اور 27 مئی کو غروب آفتاب کے وقت چاند کی عمر تقریباً 11 گھنٹے 34 منٹ ہوگی۔سپارکو کا کہنا تھا کہ سائنسی لحاظ سے 27 مئی کو ملک بھر میں چاند کے نظر آنے کے امکانات تقریباً نہ ہونے کے برابر ہیں کیونکہ 27 مئی کو غروبِ آفتاب اور چاند میں صرف37 منٹ کا مختصر وقت ہوگا۔یکم ذوالحجہ 29 مئی کو متوقع ہے اور ملک بھرمیں عیدالاضحیٰ 7جون کومنائی جائے گی. تاہم چاند کی رویت کا حتمی فیصلہ رویت کمیٹی کرنے کی مجاز ہے۔اس سے قبل ماہر فلکیات نےذوالحج کا چاند 28 مئی کو نظر آنے کی پیش گوئی کر رکھی ہے، جس کے تحت ملک میں عیدالاضحیٰ 7 جون کو ہوگی۔