شانگلہ: بیٹوں نے اپنے 90 سالہ والد کی خواہش پر انکی دوسری شادی کروادی
اشاعت کی تاریخ: 27th, May 2025 GMT
خیبر پختونخوا کے ضلع شانگلہ سے تعلق رکھنے والے چار بیٹوں نے اپنے 90 سالہ والد کی دیرینہ خواہش پوری کردی۔
شانگلہ کے علاقے بشام شنگ میں ایک غیر معمولی اور دلچسپ واقعہ اس وقت پیش آیا جب چار بیٹوں نے اپنے والد مولانا سیف اللّٰہ کی خواہش پوری کرتے ہوئے ان کی 55 سالہ خاتون سے دوسری شادی کروادی۔
پہلی بیوی کے انتقال کے بعد جب مولانا سیف اللّٰہ نے دوسری شادی کی خواہش ظاہر کی تو بیٹوں نے خود مناسب رشتہ تلاش کرنے کے بعد شادی کے تمام انتظامات پورے کرکے والد کی شادی بعوض ایک تولہ حق مہر کروادی
اس انھوکی شادی میں مولانا سیف اللّٰہ کے نواسے، نواسیوں، پوتے پوتیوں، پڑپوتوں اور پڑپوتیوں اور انکے بچوں نے بھی شرکت کی۔ ان کی شادی میں اہلِ خانہ سمیت اہلِ محلہ بھی بڑھ چڑھ کر شریک ہوئے۔
اہلِ محلہ کے مطابق مولانا سیف اللّٰہ کی اس عمر میں شادی، معاشرتی رویوں اور روایتی سوچ میں تبدیلی کی علامت ہے، جہاں عمر کی قید کے بغیر خوشی اور جذبات کی قدر کی گئی ہے۔
ان کے مطابق مولانا سیف اللّٰہ کے بیٹوں کا عمل والدین کی خواہشات کو اہمیت اور بڑھاپے میں بھی ان کی خوشی کو ترجیح دینے کی ایک قوی مثال ہے
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
مولانا فضل الرحمان کی خیبر پختونخوا میں تبدیلی کی خواہش، پی ٹی آئی سے بات کرنے کوتیار
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
پشاور: سربراہ جے یو آئی مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ خیبرپختونخوا حکومت کی اکثریت جعلی ہے، خواہش ہے کہ خیبرپختونخوا میں تبدیلی آئے، صوبہ مزید سیاسی کشمکش کا متحمل نہیں ہوسکتا۔
میڈیاکے مطابق پشاور میں پریس کانفرنس کے دوران سربراہ جے یو آئی مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا میں دوستوں کی مشاورت سے آل پارٹیز کانفرنس (اے پی سی) بلاناچاہتے ہیں، تحریک انصاف اپنا رویہ تبدیل کرے تو ان سے بات ممکن ہو سکتی ہے، خیبرپختونخوا میں تبدیلی پی ٹی آئی کے اندر سے آنی چاہیے۔
سربراہ جے یو آئی نے مزید کہا ہے کہ سیاسی جماعتوں سے اختلاف ہے کسی سے دشمنی نہیں ہے، خیبرپختونخوا میں بدامنی، سندھ میں ڈاکو راج قائم ہے، بلوچستان میں دہشت گردی کے واقعات رونما ہو رہے ہیں، ہم مسلح جتھوں کی رٹ کو تسلیم نہیں کرتے، مسلح جتھے کے اقدامات غیر شرعی اور غیر اسلامی ہیں، عوام ریاست کے کردار سے مطمئن نہیں ہیں۔