ہم غزہ کی تمام تر صورت حال سے نمٹ رہے ہیں، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ
اشاعت کی تاریخ: 28th, May 2025 GMT
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ہم غزہ کی تمام تر صورت حال سے نمٹ رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں غزہ جنگ بندی: حماس اور امریکا معاہدے کے مسودے پر متفق ہوگئے
اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ غزہ میں غزائی امداد فراہم کررہے ہیں، ہماری انتظامیہ علاقے میں خوراک کی ترسیل میں تیزی لانے کے لیے کام کررہی ہے، یہ ایک بہت ہی ناگوار صورت حال ہے۔
امریکی صدر نے کہاکہ اسرائیل کو ایران پر کسی بھی ممکنہ حملے سے روکا ہے، تہران کے ساتھ جوہری معاہدے پر بات چیت کے دوران حملہ نامناسب ہوگا۔ ہماری ایران کے ساتھ کافی اچھی بات چیت جاری ہے۔
واضح رہے کہ اسرائیلی فوج کی جانب سے غزہ پر بمباری کا سلسلہ جاری ہے، جبکہ خوراک کی شدید قلت کی وجہ سے صورت حال گھمبیر ہوتی جارہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں اسرائیل، ’غزہ‘ امریکا کے حوالے کر دیگا، تعمیر نو کے لیے کسی فوجی کی ضرورت نہیں ہوگی، ڈونلڈ ٹرمپ
7 اکتوبر 2023 سے اب تک اسرائیلی فوج کی بمباری میں 54 ہزار سے زیادہ فلسطینی شہید ہو چکے ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews اسرائیلی فوج امریکی صدر بمباری خوراک کی قلت ڈونلڈ ٹرمپ غزہ امداد وی نیوز.
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: اسرائیلی فوج امریکی صدر خوراک کی قلت ڈونلڈ ٹرمپ وی نیوز امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ صورت حال
پڑھیں:
پی اے سی کی تمام ڈسکوز کے ملازمین کی تصدیق کی سفارش
فوٹو: فائلپبلک اکاؤنٹس کمیٹی (پی اے سی) نے تمام ڈسکوز کے ملازمین کی تصدیق کی سفارش کردی اور ہدایت کی ہے کہ تمام ڈسکوز ملازمین کو تنخواہوں کی ڈیجیٹل ادائیگی یقینی بنائیں۔
پی اے سی اجلاس کے دوران سیکریٹری پاور ڈویژن کا کہنا تھا کہ حکومت بجلی بنانے اور تقسیم کے کاروبار سے نکل رہی ہے۔ تین ڈسکوز کی نجکاری کیلئے معاملات حتمی مراحل میں ہیں۔
انہوں نے کہا کہ حیسکو اور سیپکو کی نجکاری کیلئے فنانشل ایڈوائزر مقرر کر رہے ہیں۔ حکومت صرف ٹیسکو اور کیسکو کو اپنے پاس رکھے گی۔ کابینہ کا فیصلہ ہے کہ ٹیسکو اور کیسکو کی نجکاری نہیں کی جائے گی۔
سیکریٹری پاور ڈویژن نے بتایا کہ 2027 کے آغاز میں تین ڈسکوز کی نجکاری مکمل ہوجائے گی۔ گیپکو، فیسکو اور آئیسکو کی نجکاری 2027 کے آغاز میں ہوجائے گی، تمام ڈسکوز کی نجکاری تیزی سے ہوگی۔