امریکی حکومت نے چینی طلبا کے ویزے منسوخ کرنے کا اعلان کر دیا
اشاعت کی تاریخ: 29th, May 2025 GMT
واشنگٹن : امریکی حکومت نے چینی طلبا کے ویزے منسوخ کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔
امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے کہا ہے کہ چینی کمیونسٹ پارٹی سے وابستہ طلبا سمیت اہم شعبوں میں تعلیم حاصل کرنے والے افراد کے ویزے منسوخ کیے جائیں گے۔
مارکو روبیو کا کہنا تھا کہ یہ اقدام قومی سلامتی کے پیش نظر اٹھایا جا رہا ہے۔ ان کے مطابق، امریکا آنے والے چینی اور ہانگ کانگ کے شہریوں کی ویزا درخواستوں کی اب سخت جانچ پڑتال کی جائے گی۔
امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق، چینی طلبا کے ویزا معیار میں ترمیم کی جائے گی، اور مستقبل میں درخواست دہندگان کی سوشل میڈیا سرگرمیوں کی گہری چھان بین کی جائے گی۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز ٹرمپ انتظامیہ نے تمام امریکی سفارت خانوں کو ہدایت دی تھی کہ وہ نئے اسٹوڈنٹ ویزا انٹرویوز کا شیڈول بند کر دیں، تاکہ درخواست دہندگان کی سوشل میڈیا پروفائلز کو مزید تفصیل سے جانچا جا سکے۔
اس سے قبل ٹرمپ انتظامیہ نے کچھ امریکی کمپنیوں کو بھی چین کو مصنوعات فروخت کرنے سے روکنے کا حکم دیا تھا، جس سے دونوں ملکوں کے تعلقات میں مزید کشیدگی دیکھی جا رہی ہے۔
.
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
ٹرمپ کا نیویارک ٹائمز پر15 ارب ڈالر کا ہتک عزت کا مقدمہ دائر کرنے کا اعلان
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے معروف امریکی اخبار نیو یارک ٹائمز کے خلاف ہتکِ عزت اور توہین کا مقدمہ دائر کرنے کا اعلان کیا ہے۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹرتھ سوشل پر جاری بیان میں ٹرمپ نے کہا کہ “آج مجھے نیویارک ٹائمز کے خلاف 15 ارب ڈالر کا ہتکِ عزت اور توہین کا مقدمہ دائر کرنے کا اعزاز حاصل ہوا ہے، جو فلوریڈا کی عدالت میں پیش کیا جائے گا۔”
ٹرمپ نے الزام عائد کیا کہ نیو یارک ٹائمز نے ان کے، ان کے خاندان اور کاروبار کے بارے میں جھوٹے دعوے کیے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ “اس اخبار کو طویل عرصے تک میرے خلاف جھوٹ پھیلانے، مجھے بدنام کرنے اور گمراہ کن خبریں نشر کرنے کی آزادی حاصل رہی، لیکن اب وقت آ گیا ہے کہ یہ سلسلہ رُکے۔”