اداکارہ ہانیہ عامر کی موت کا دعویٰ، حقیقت سامنے آگئی
اشاعت کی تاریخ: 3rd, June 2025 GMT
کراچی(شوبز ڈیسک) سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ایک ویڈیو میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر برازیل میں اسکائی ڈائیونگ کے دوران موت کے منہ میں چلی گئیں، سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں کیا گیا یہ دعویٰ جھوٹا ہے۔
دعویٰ
ایک بھارتی صارف کے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے 12 مئی کو شیئر کی گئی ایک مختصر ویڈیو پوسٹ میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک خاتون کو اسکائی ڈائیو کے دوران بظاہر بیلٹ ٹوٹنے کے بعد کھائی میں گرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ جھوٹا دعویٰ کرتے ہوئے کیپشن میں اس نے لکھا، ’پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر کی حادثاتی موت ہوگئی ہے۔‘
A post shared by SUFIYAN KHAN (@mystic.
سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی مذکورہ پوسٹ کو تقریباً 7.4 ملین بار دیکھا جا چکا ہے جبکہ اسے صارفین کی بڑی تعداد اس ویڈیو کو مختف پلیٹ فارمز پر ری شیئر بھی کر رہی ہے۔
ویڈیو میں نظر آنے والی خاتون پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر نہیں ہیں۔ ویڈیو میں کسی قسم کا حادثہ بھی نہیں دکھایا گیا بلکہ وہ ایک کرتب دکھایا گیا ہے۔
جیو فیکٹ چیک نے ویڈیو کے کلیدی فریموں کا تجزیہ کیا اور اسے ٹریس کرنے پر معلوم ہوا کہ اسے برازیلین اطالوی ایتھلیٹ اور کاننٹینٹ کری ایئٹر لوئیزا فیراری نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر 21 اپریل کو پوسٹ کیا تھا۔
View this post on InstagramA post shared by Luiza Ferrari ???????? (@luasferrari)
وائرل کلپ لوئیزا فیراری کی اسکائی ڈائیو ویڈیو کا ایک مختصر کلپ ہے، جس میں وہ کنٹرولڈ اسٹنٹ کرتے ہوئے نظر آرہی ہیں۔ اسے سیاق و سباق سے ہٹ کر گمراہ کرنے کے لیے پیش کیا گیا ہے۔
مزیدپڑھیں:عمران خان ناحق قید ہے، علی امین گنڈاپور وزیراعظم اور آرمی چیف کی موجودگی میں بول پڑے
ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: اداکارہ ہانیہ عامر ویڈیو میں
پڑھیں:
ماضی کی معروف اداکاراؤں کیساتھ افیئر؛ کمار سانو کا ردعمل سامنے آگیا
بھارت کے عالمی شہرت یافتہ گلوکار کمار سانو نے پہلی بار بالی ووڈ اداکاراؤں کے ساتھ افیئر پر لب کشائی کردی۔
بالی ووڈ کے لیجنڈری گلوکار کمار سانو نے ان خبروں کی سختی سے تردید کی ہے جن میں انہیں مختلف اداکاراؤں کے ساتھ جوڑا گیا۔
ایک انٹرویو میں کمار سانو نے کہا کہ لوگ اکثر سمجھتے ہیں کہ خواتین ان کی طرف زیادہ متوجہ ہوتی ہیں، لیکن حقیقت اس کے برعکس ہے۔
انہوں نے واضح کیا کہ میری دوسری شادی کو 23 برس بیت گئے اور اس دوران کبھی کسی خاتون کا نام ان کے ساتھ نہیں آیا۔
کمار سانو نے بتایا کہ ماضی میں اداکارہ میناکشی کے ساتھ میرے افیئر کی خبریں اُڑائی گئی تھیں حالانکہ آج تک ان سے کبھی ملا ہی نہیں۔
انھوں نے مزید کہا کہ شاید میناکشی افیئرز کی یہ بے سروپا خبریں پڑھ کر ہنستی ہوں گی کہ ایسے شخص کے ساتھ نام لیا جا رہا ہے جس سے کبھی بات ہی نہیں ہوئی۔
کمار سانو نے کہا کہ یہ میڈیا ہوتا ہے جو ایسی بے سروپا خبریں پھیلاتا ہے اور یہ بھی نہیں سوچتا ہے اس کے کیا اثرات مرتب ہوسکتے ہیں۔
گلوکار نے بتایا کہ میری پہلی بیوی سے طلاق کی وجہ میناکشی یا کوئی اور نہیں بلکہ ذاتی وجوہات تھیں۔
صرف میناکشی ہی نہیں ایک اور اداکارہ کونیکا سدانند کے ساتھ بھی افیئر کی خبریں گردش کرتی رہی ہیں۔
اداکارہ کونیکا سدانند کے مطابق وہ اور کمار سانو طویل عرصے تک تعلقات میں رہے تھے اور پھر راہیں جدا ہوگئیں۔
تاہم کمار سانو ہمیشہ سے میناکشی اور کونیکا سمیت کسی بھی بالی ووڈ اداکارہ کے ساتھ افیئر کی خبروں کی تردید کرتے آئے ہیں۔