صارفین کو نئے گیس کنکشن دینے کا منصوبہ تیار
اشاعت کی تاریخ: 12th, June 2025 GMT
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) صارفین کو نئے گیس کنکشن دینے کا منصوبہ تیار کرلیا گیا، آئندہ مالی سال ایک لاکھ سے زائد کنکشنز دیے جائیں گے۔
تفصیلات کے مطابق ملک میں گیس کی قلت کے باوجود 1 لاکھ 16 ہزار سے زائد نئے گیس کنکشن دینے کا منصوبہ تیار کرلیا گیا۔
دستاویز میں کہا گیا کہ آئندہ مالی سال ایک لاکھ 15 ہزار 530 نئے گھریلو گیس کنکشنز دیے جائیں گے۔
نئے مالی سال میں 550نئے کمرشل اور 350 صنعتی صارفین کوگیس کنکشن دینے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔
بجٹ دستاویز میں کہنا تھا کہ سندھ اور بلوچستان میں آئندہ مالی سال 85 ہزار 740 جبکہ پنجاب ،اسلام آباد اور خیبر پختونخوا میں 30 ہزار 530 نئے گیس کنکشنز دیئے جائیں گے۔
دستاویز کے مطابق آئندہ مالی سال سوئی ناردرن کے ایریا میں 30 ہزار 530 نئے گیس کنکشنز دیے جائیں گے۔
بجٹ دستاویز میں بتایا گیا کہ سوئی سدرن کےسسٹم پر 85 ہزار 740 نئے گیس کنکشن دینے کا ہدف ہے، رواں مالی سال کا نئے گیس کنکشنز کا نظر ثانی شدہ ہدف 20 ہزار 61 ہے۔
مزید پڑھیں : ضلع کرم: فتنہ الخوارج کا فورسز کی چیک پوسٹ پر حملہ، 2 اہلکار شہید، 7 زخمی
ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: نئے گیس کنکشن دینے کا آئندہ مالی سال گیس کنکشنز جائیں گے
پڑھیں:
وفاقی وزیر منصوبہ بندی کی زیر صدارت سی پیک کا 81 واں اجلاس ، 14ویں جے سی سی اجلاس کی تیاریوں کا جائزہ لیا گیا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 جولائی2025ء) وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی، اصلاحات و خصوصی اقدامات پروفیسر احسن اقبال کی زیر صدارت سی پیک کا 81 واں اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا جس میں 14ویں جے سی سی اجلاس کی تیاریوں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں فیصلے کئے گئے کہ تمام مشترکہ ورکنگ گروپس اپنی میٹنگز جلد از جلد مکمل کریں ،تمام وزارتیں آئندہ ہفتے تک اپنے ایجنڈے کو حتمی تشکیل دیں۔(جاری ہے)
سی پیک فیز 2 کا ہدف پاکستان کو علاقائی تجارت، جدید ٹیکنالوجی اور روابط کا مرکز بنانا ہے،بین الوزارتی ہم آہنگی اور چین کے ساتھ موثر مشاورت کو حکومتی ترجیح قرار دیا گیا۔وفاقی وزیر نے کہا کہ سی پیک کا دوسرا مرحلہ پاکستان کے لئے ترقی، صنعتی تعاون، جدید زراعت، سائنس و ٹیکنالوجی اور آئی ٹی جیسے اہم شعبوں میں نئے مواقع فراہم کرے گا جو معیشت کی مضبوطی، روزگار میں اضافہ اور برآمدات کے فروغ کا ذریعہ بنے گا۔\932