پاک ،ترک وزرائے خارجہ کا ٹیلیفونک رابطہ، ایران پر اسرائیلی حملے پر غم و غصے کا اظہار
اشاعت کی تاریخ: 15th, June 2025 GMT
پاک ،ترک وزرائے خارجہ کا ٹیلیفونک رابطہ، ایران پر اسرائیلی حملے پر غم و غصے کا اظہار WhatsAppFacebookTwitter 0 15 June, 2025 سب نیوز
اسلام آباد(سب نیوز)ترکیے کے وزیرخارجہ ہاکان فیدان اور نائب وزیراعظم اور وزیرخارجہ اسحاق ڈار نے ایران پر اسرائیلی حملے کے نتیجے میں خطے کی بگڑی صورت حال پر تشویش اور غم و غصے کا اظہار کیا۔
ترجمان دفترخارجہ شفقت علی خان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ ترکیہ کے وزیرخارجہ ہاکان فیدان نے نائب وزیراعظم اور وزیرخارجہ اسحاق ڈار کو ٹیلی فون کیا اور دونوں رہنماوں نے ایران پر اسرائیلی حملے کے نتیجے میں پیدا ہونے والی صورت حال پر گہری تشویش کا اظہار کیا۔ترجمان دفترخارجہ نے بتایا کہ دونوں رہنماوں نے ایران پر اسرائیلی کے بلاجواز حملوں کے باعث بگڑتی علاقائی صورت حال پر گہری تشویش اورغم وغصے کا اظہار کیا۔
نائب وزیراعظم اسحاق ڈارنے اگلے ہفتے ہونے والے او آئی سی وزرائے خارجہ کونسل اجلاس اور صدر رجب طیب اردوان کے اعزاز میں اسلامی تعاون یوتھ فورم کی تقریب میں شرکت کی تصدیق کی۔دونوں اجلاس اگلے ہفتے استنبول میں شیڈول ہیں۔قبل ازیں گزشتہ روز وزیراعظم شہباز شریف اور ترک صدر رجب طیب اردوان کے درمیان بھی ٹیلیفونک رابطہ ہوا تھا اور دونوں رہنماوں نے اسرائیل کے حملے پر تشویش کا اظہار کیا تھا۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرخزانہ کمیٹی کی اسٹیشنری پر سیلز ٹیکس ختم ، آن لائن اشیا پر ٹیکس عائد کرنیکی سفارش خزانہ کمیٹی کی اسٹیشنری پر سیلز ٹیکس ختم ، آن لائن اشیا پر ٹیکس عائد کرنیکی سفارش ایران کا آئی اے ای اے سے تعاون محدود کا اعلان، جوہری تنصیبات حملوں پرخاموشی ناقابل قبول، دفتر خارجہ سندھ میں شاپنگ بیگز پر پابندی ، خلاف ورزی پر گرفتاریاں اور جرمانے ہونگے برطانیہ کا اسرائیل کی مدد کیلئے مشرقِ وسطی میں جنگی بیڑے تعینات کرنے کا فیصلہ پنجاب اور خیبرپختونخوا کے سرحدی علاقے میں آپریشن، خوارجی دہشت گرد مولوی نذیر کمانڈر ہلاک راولپنڈی میں ٹریفک وارڈن سے بدتمیزی ، پیکا ایکٹ کے تحت 10 سے 15 وکلا کے خلاف مقدمہ درجCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: ایران پر اسرائیلی حملے کا اظہار کیا
پڑھیں:
حساس صیہونی اہداف پر یمن کا ڈرون حملہ
غاصب اسرائیلی رژیم کے سرکاری میڈیا نے اعلان کیا ہے کہ اسرائیلی فوج کے اہم ٹھکانوں پر ہونیوالے ایک نئے یمنی ڈرون حملے کی نشاندہی کی گئی ہے اسلام ٹائمز۔ قابض اسرائیلی رژیم کے سرکاری میڈیا نے اہم صیہونی اہداف کے خلاف ہونے والے تازہ یمنی ڈرون حملے کی اطلاع دی ہے۔ اس حوالے سے آج شام جاری ہونے والے اپنے بیان میں قابض اسرائیلی فوج نے بھی نئے یمنی ڈرون حملے کی تصدیق کی ہے۔ صیہونی میڈیا کے مطابق، غاصب اسرائیلی فوج کا دعوی ہے کہ حملہ آور ڈرون طیارے کو روک لیا گیا تھا۔ ادھر یمنی فوج نے بھی اس رپورٹ کی اشاعت تک اسرائیلی دعوے پر کوئی ردعمل ظاہر نہیں کیا اور نہ ہی اس کارروائی کی تفصیلات کا اعلان کیا ہے۔
واضح رہے کہ اکتوبر 2023ء میں غزہ کی پٹی کے خلاف شروع ہونے والی انسانیت سوز صیہونی جنگ کے آغاز کے ساتھ ہی یمن نے مظلوم فلسطینی عوام کی عملی حمایت کا اعلان کیا جس کے بعد سے لے کر اب تک یمن کی جانب سے نہ صرف مقبوضہ فلسطینی سرزمین پر واقع حساس صیہونی عسکری مراکز کے خلاف سینکڑوں کامیاب ڈرون و میزائل حملے انجام پا چکے ہیں بلکہ اس نے غاصب صیہونی رژیم کی سمندری و فضائی حدود کا محاصرہ جاری رکھتے ہوئے، اہم اسرائیلی ایئرپورٹ بن گورین اور بندرگاہوں ایلات و حیفا کو بند کروا دہنے کے ساتھ ساتھ قابض اسرائیلی رژیم کے ساتھ منسلک سینکڑوں بحری جہازوں کو بھی کامیابی کے ساتھ نشانہ بنایا ہے۔