بھارت نے پانی روکا تو ہمارے لئے جنگ کے سواکوئی دوسرا آپشن نہیں ہوگا،بلاول
اشاعت کی تاریخ: 15th, June 2025 GMT
چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہاہے کہ جنگ نہیں چاہتے، بھارت نے پانی روکا تو کوئی دوسرا آپشن نہیں ہوگا۔
جرمن نشریاتی ادارے کو انٹرویو میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ بھارت کو سندھ طاس معاہدے کی معطلی کے فیصلہ کو واپس لینا پڑے گا۔ پاکستان کا پانی روکنے کی دھمکی اقوام متحدہ کے چارٹر کی خلاف ورزی ہے
بلاول بھٹو نے کہا کہ پانی روکنا پاکستان کے وجود کو خطرے میں ڈالنے کے مترادف ہے۔ پانی ہماری بقا ہے، اپنے حق سے کسی صورت دستبرار نہیں ہوسکتے۔
انہوں نے کہاکہ پاکستان میں دہشتگری کے واقعات میں بھارت کا ہاتھ ہے۔ ہم نے کبھی نہیں کہا دہشت گردی کی وجہ سے جنگ چھیڑ دیں گے۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
عمران خان نے بیٹوں کو پاکستان آنے سے نہیں روکا، صرف تاریخ کا تعین باقی ہے: پی ٹی آئی
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سیکریٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے واضح کیا ہے کہ عمران خان کے بیٹے پاکستان ضرور آئیں گے اور اس معاملے پر کسی کو شک نہیں ہونا چاہیے، البتہ فی الوقت صرف آمد کی تاریخ کا تعین باقی ہے۔
سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر ایک ’ٹوئٹ‘ میں انہوں نے کہاکہ جب عمران خان کے بیٹوں نے پاکستان آنے کا فیصلہ کیا تھا تو انہوں نے اپنے والد کو صاف طور پر کہا تھا کہ ہم اجازت نہیں مانگ رہے بلکہ صرف اطلاع دے رہے ہیں، اس لیے اس حوالے سے گردش کرنے والے پروپیگنڈوں سے گریز کیا جائے کیونکہ ان کا کوئی فائدہ نہیں۔
عمران خان صاحب کے بچوں کے حوالے سے میڈیا پہ جو خبریں گردش کر رہی ہیں وہ بالکل غلط ہیں عمران خان صاحب نے اپنے بچوں کو پاکستان انے سے قطعا نہیں روکا ہے /میں میڈیا کے وہ دوست جو اڈیالہ میں رپورٹنگ کرتے ہیں ان سے گزارش کروں گا کہ من و عن وہی چیزیں چلایا کریں جو خان صاحب کہتے ہیں…
— Sheikh Waqas Akram (@SheikhWaqqas) July 29, 2025
شیخ وقاص اکرم کا کہنا تھا کہ عمران خان کے بچوں سے متعلق میڈیا پر جو اطلاعات گردش کررہی ہیں وہ بے بنیاد اور غلط ہیں۔ عمران خان نے اپنے بیٹوں کو پاکستان آنے سے ہرگز نہیں روکا۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ اڈیالہ جیل سے رپورٹنگ کرنے والے صحافیوں سے گزارش ہے کہ عمران خان کے بیانات کو جوں کا توں نشر کریں، ان کی باتوں کو سیاق و سباق سے ہٹ کر یا سلیکٹو انداز میں پیش کرنا نامناسب عمل ہے۔
خیال رہے کہ اس سے قبل یہ خبر سامنے آئی تھی کہ عمران خان نے اپنے بیٹوں کو پاکستان آنے سے روک دیا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews اڈیالہ جیل پاکستان آمد پاکستان تحریک انصاف پی ٹی آئی عمران خان عمران خان بیٹے وی نیوز