قلات میں 3 بار زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے
اشاعت کی تاریخ: 16th, June 2025 GMT
بلوچستان کے ضلع قلات میں گذشتہ 10 گھنٹوں کے دوران تین بار زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کا پہلا جھٹکا گذشتہ رات11 بجکر13 منٹ پر محسوس کیا گیا، جس کی شدت4.6 ریکارڈ کی گئی۔
زلزلے کا مرکز قلات سے 64 کلو میٹر شمال مشرق میں تھا ۔
قلات میں زلزلے کا دوسرا جھٹکا31 منٹ بعد محسوس کیا گیا، ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 2.
رات 2 بجکر 53 منٹ پر قلات میں ایک بار پھر زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے اور شدت3.1 ریکارڈ ہوئی۔
اس بار بھی زلزلے کا مرکز جنوب مشرق میں تھا اور فاصلہ شہر سے 8 کلو میٹر دور تھا۔
Post Views: 4
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
مشرقِ وسطیٰ کی صورتحال قابو سے باہر، فوری جنگ بندی ضروری ہے، انتونیو گوتریس
اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کا کہنا تھا کہ موجودہ بحران سے نکلنے کا واحد مؤثر راستہ سفارت کاری، مذاکرات اور سیاسی حل ہے، اور تمام فریقین کو کشیدگی کم کرنے کے لیے فوری اقدامات کرنے چاہییں۔ اسلام ٹائمز۔ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے مشرقِ وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی کشیدگی پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ خطے کی صورتحال قابو سے باہر ہوتی جا رہی ہے اور فوری طور پر لڑائی روکنا ناگزیر ہے۔ اپنے ایک بیان میں انتونیو گوتریس نے کہا کہ اب واپس پلٹنے کا وقت آ گیا ہے اور ہر جگہ جنگ و جدل کا خاتمہ ہونا چاہیے تاکہ مزید انسانی جانوں کے ضیاع کو روکا جا سکے۔
انہوں نے زور دیا کہ بحری راستوں پر آزادانہ آمدورفت بحال کی جائے، کیونکہ عالمی تجارت اور علاقائی استحکام کے لیے محفوظ بحری گزرگاہیں انتہائی اہم ہیں۔ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے کہا کہ موجودہ بحران سے نکلنے کا واحد مؤثر راستہ سفارت کاری، مذاکرات اور سیاسی حل ہے، اور تمام فریقین کو کشیدگی کم کرنے کے لیے فوری اقدامات کرنے چاہییں۔