صہیونی حکومت کی کمر توڑ دیں گے، ترجمان ایرانی وزارت دفاع
اشاعت کی تاریخ: 17th, June 2025 GMT
سرکاری نشریاتی ادارے پریس ٹی وی پر ایک براہ راست انٹرویو میں وزارتِ دفاع کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل رضا طلائینیک نے کہا کہ ایرانی مسلح افواج اپنی جوابی کارروائیاں جاری رکھیں گی اور صیہونی حکومت کو ’ تباہ کن ضرب’ لگائیں گی۔ ایران کی وزارتِ دفاع نے اسرائیلی جارحیت کے خلاف جوابی کارروائی جاری رکھنے اور صہیونی حکومت کی کمر توڑنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔ ایران کے سرکاری نشریاتی ادارے پریس ٹی وی پر ایک براہ راست انٹرویو میں وزارتِ دفاع کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل رضا طلائینیک نے کہا کہ ایرانی مسلح افواج اپنی جوابی کارروائیاں جاری رکھیں گی اور صیہونی حکومت کو ’ تباہ کن ضرب’ لگائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ’ ہماری قوم ایک مسلط کردہ جنگ کا سامنا کر رہی ہے اور دشمن ہماری قوم کے ہر طبقے کی طاقت اور مزاحمت کو نشانہ بنا رہا ہے۔’
بریگیڈیئر جنرل رضا طلائینیک نے ایران کے دفاعی مؤقف پر زور دیتے ہوئے یہ بھی کہا کہ ملک اپنی تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لانے کے لیے تیار ہے، انہوں نے کہا کہ ’ہم دفاعی پوزیشن میں ہیں، لیکن ہم اپنی تمام تر جارحانہ اور دفاعی صلاحیتیں استعمال کر رہے ہیں، ہماری دفاعی محاذ کی خندقیں وسیع ہیں، اور ہر طبقے کے لوگ اس میں شامل ہیں۔‘ انہوں نے صہیونی حکومت کی جانب سے ایرانی شہریوں کو نشانہ بنانے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ’ پہلی ہی رات، دشمن نے عورتوں اور بچوں کو نشانہ بنا کر اپنی جارحیت ظاہر کر دی تھی،’ ان کا اشارہ جمعہ کی صبح اسرائیلی حملوں کی طرف تھا جن میں عورتوں اور بچوں سمیت متعدد شہری شہید ہوگئے تھے۔
شمالی تہران کے ایک رہائشی کمپلیکس پر کیے گئے حملے میں کل 60 افراد جاں بحق ہوئے، جن میں 20 بچے بھی شامل ہیں، کچھ بچے اب بھی ملبے تلے دبے ہوئے ہیں۔ وزارت دفاع کے ترجمان نے مزید کہا کہ صہیونی حکومت طویل جنگ برداشت کرنے کی صلاحیت نہیں رکھتی، انہوں نے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ’ دشمن ایک طویل جنگ کو جاری نہیں رکھ سکتا اور جیسے جیسے جنگ آگے بڑھے گی، صہیونی حکومت کی کمر ٹوٹ جائے گی۔’ بریگیڈیئر طلائینیک نے یہ بھی اعلان کیا کہ ایران نے آج (منگل کے روز) صہیونی حکومت کے خلاف اپنی جوابی کارروائیوں میں پہلی بار ایک نیا میزائل سسٹم استعمال کیا۔
انہوں نےکہا کہ،’ آج ہم نے پہلی بار اپنا ایک میزائل استعمال کیا ہے، اور صہیونی حکومت آئندہ ایسی مزید حیران کن چیزیں دیکھے گی۔’ خیال رہے کہ آج صبح ’ آپریشن وعدہ صادق سوم ’ کے نویں مرحلے میں ایران نے مقبوضہ فلسطینی علاقوں پر بڑی تعداد میں میزائل اور ڈرونز برسائے۔ ایران کی جانب سے بڑے پیمانے پر جوابی کارروائی، جس کا آغاز جمعہ اور ہفتے کی درمیانی شب ہوا تھا، کوڈ نام ’ یا علی ابن ابی طالب’ کے تحت کی جا رہی ہے۔ یہ جوابی حملے اس وقت شروع ہوئے جب اسرائیلی فوج نے بلا اشتعال ایران پر جارحیت کی، جس میں کئی اعلیٰ ایرانی فوجی کمانڈرز، ایٹمی سائنسدانوں، اور خواتین و بچوں سمیت شہریوں کو شہید کیا گیا۔ اسرائیلی حکومت نے اب ایرانی آپریشنز کی براہ راست نشریات پر پابندی لگا دی ہے۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: صہیونی حکومت کی طلائی نیک نے نے کہا کہ انہوں نے
پڑھیں:
عمرہ زائرین ہوشیار! مصدقہ کمپنیوں کی فہرست جاری کردی گئی
اسلام آباد:وفاقی وزارت مذہبی امور نے عمرہ زائرین کو اہم ہدایات کے ساتھ 113 مصدقہ عمرہ کمپنیوں کی فہرست جاری کردی ہے۔
ترجمان وزارت مذہبی امور کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ مصدقہ کمپنیوں کی فہرست جاری کردی گئی ہے لہٰذا پہلے وزارت مذہبی امور کی ویب سائٹ سے تصدیق اور پھر بکنگ کرائیں۔
ترجمان نے بتایا کہ وزارت مذہبی امور نے 113 مصدقہ عمرہ کمپنیوں کی فہرست جاری کر دی ہے، عمرہ کمپنیوں کی فہرست اسلامی سال 1447 ہجری کے لیے قابل عمل ہے۔
انہوں نے کہا کہ رقم کی ادائیگی صرف بینک کے ذریعے کمپنی اکاؤنٹ میں کی جائے، عمرہ زائرین کمپنی سے ادائیگی رسید اور معاہدے کی کاپی لازمی حاصل کریں۔
ترجمان نے بتایا کہ عمرہ کمپنیوں سے ویزہ، فضائی ٹکٹ، ٹرانسپورٹ اور رہائش پر مشتمل مکمل پیکج بک کرایا جائے۔