حکومت پاکستان کی جانب سے ملک بھر میں چائلڈ لیبر سروے کرانے کی ہدایات کے بعد اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ کی جانب سے وفاقی دارالحکومت میں سروے مکمل کر لیا گیا ہے۔

سروے رپورٹ کے مطابق سروے کے نتائج کو مدنظر رکھتے ہوئے بچوں کی تعلیم و بہتری کے لیے اقدامات کیے جائیں گے۔

کنٹری ڈائریکٹر آئی ایل او گئیر ٹونسٹل نے اس حوالے سے کہا کہ اسلام آباد انتظامیہ کی جانب سے بروقت چائلڈ لیبر سروے رپورٹ کا اجرا خوش آئند ہے۔

گئیر ٹونسٹل کا مزید کہنا تھا کہ اسلام آباد انتظامیہ کے ساتھ سروے رپورٹ میں کی گئی سفارشات پر عملدرآمد کریں گے۔

ڈپٹی کمشنر اسلام آباد نے کہا وفاقی دارالحکومت میں چائلڈ لیبرکے خاتمے کے لیے جامع حکمت عمل بنائی گئی ہے۔

انھوں نے کہا سروے رپورٹ کے مطابق چائلد لیبر کے خلاف موثر کاروائیاں کی جائیں گی۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: سروے رپورٹ چائلڈ لیبر اسلام آباد

پڑھیں:

سوات: مٹہ مینگورہ روڈ گزشتہ 3 گھنٹوں سے مکمل بند

عمر خطاب یوسفزئی: سوات میں مٹہ مینگورہ روڈ پر گزشتہ تین گھنٹوں سے شدید ٹریفک جام کی صورتحال ہے۔ گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئی ہیں، جن میں بچے، بزرگ، خواتین اور بیمار افراد بھی پھنسے ہوئے ہیں۔

عینی شاہدین کے مطابق انتظامیہ کا کوئی اہلکار موقع پر موجود نہیں جس کے باعث شہریوں کو شدید ذہنی اور جسمانی اذیت کا سامنا ہے۔ ٹریفک کی روانی بحال کرنے کے لیے کوئی واضح اقدامات نہیں کیے جا رہے۔

محدود مدت تک عجائب گھروں میں داخلہ مفت؛ حکومت نے بڑا اعلان کردیا

شہریوں کا کہنا ہے کہ انتظامیہ کی مجرمانہ غفلت ناقابل برداشت ہے، عوام کو ریلیف نہ دینے والے افسران کے خلاف فوری کارروائی ہونی چاہیے۔

متعلقہ مضامین

  • اسلام آباد میں ممکنہ احتجاج کے پیش نظر دفعہ 144 نافذ، پولیس تعینات
  • اسلام آباد میں ممکنہ احتجاج کے پیش نظر دفعہ144نافذ، ضلعی انتظامیہ کا انتباہ
  • وفاقی دارلحکومت میں دفعہ 144 کا نفاذ
  • پنجاب آئی ٹی بورڈ کی جانب سے 5 سے 13 سال کے بچوں کیلئے دو ہفتوں پر مشتمل سمر کیمپ اختتام پذیر، سرٹیفکیٹس تقسیم
  • سوات: مٹہ مینگورہ روڈ گزشتہ 3 گھنٹوں سے مکمل بند
  • سی ڈی اے کی جانب سے ایرانی صدر کے استقبال میں مثالی انتظامات، شہر کو جھنڈوں اور انتہائی شاندار اور خوبصورت لائٹس سے سجا دیا گیا
  • سندھ میں 28 برس بعد چائلڈ لیبر پر سروے، ہوشرُبا انکشافات سامنے آگئے
  • سندھ میں 28 برس بعد چائلڈ لیبر پر سروے، ہوش رُبا انکشافات سامنے آگئے
  • اسلام آباد ایکسپریس کو پیش آئے حادثے کی وجہ سامنے آگئی
  • اسلام آباد ایکسپریس ٹرین کو حادثہ پٹری ٹوٹنے کے باعث پیش آیا: ابتدائی رپورٹ