مودی سرکار کا سکول کے معصوم بچوں کے ساتھ انسانیت سوز سلوک
اشاعت کی تاریخ: 22nd, June 2025 GMT
مودی سرکار نے اسکول کے معصوم بچوں کے ساتھ انسانیت سوز سلوک کردیا جب کہ بھارتی وزیر اعظم نے اپنے تشہیری جنون میں تمام حدیں پار کر دیں۔
رپورٹ کے مطابق مودی کی جانب سے کمزور طبقات کے ساتھ ظالمانہ سلوک بے نقاب ہوگیا، جب کہ بھارتی بچوں کیساتھ مودی حکومت کا غیر انسانی رویہ آشکار ہوگیا۔
انٹرنیشنل یوگا ڈے کے موقع پر بھارتی ریاست آندھراپردیش کے شہر وشاکھاپٹنم میں مودی کی تشہیری مہم کی حقیقت عیاں ہوگئی، آندھراپردیش کے وزیر اعلیٰ این چندرا بابو نائیڈو اور وزیر ماحولیات، سائنس و ٹیکنالوجی پَوَن کلیان اخلاقی پستی کا شکار ہے۔
معصوم بھارتی بچے مودی سرکار کے پی آر جنون کی بھینٹ چڑھا دئیے گئے، غربت اور بے بسی کا شکار معصوم قبائلی بچے محض ایک تشہیری شو کا حصہ بننے پر مجبور کردیے گئے۔
دونوں وزراء نے قبائلی بچوں کو فرش پر سونے پر مجبور کیا، بنیادی سہولتوں کی بھی عدم فراہمی تھی، مودی سرکار نے یوگا ڈے کے نام پر معصوم بچوں کا استحصال کیا۔
سیاسی فائدے کی بھوک میں مودی سرکار کا اخلاقی دیوالیہ پن پوری دنیا کے سامنے عیاں ہو گیا، گودی میڈیا خاموش تماشائی، مودی سرکار کے شرمناک کرتوت پر پردہ ڈالنے میں مصروف عمل ہے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: مودی سرکار
پڑھیں:
بھکر میں اغوا کا واقعہ، قرض تنازع نے معصوم جان کو خطرے میں ڈال دیا
پنجاب کے ضلع بھکر کی تحصیل کلورکوٹ میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے جہاں قرض کی رقم واپس نہ کرنے پر قرض خواہ نے مقروض کی 4 سالہ بیٹی کو اغوا کرلیا۔
پولیس کے مطابق ظہیر نامی شخص نے مبینہ طور پر بچی کو گھر کے باہر سے اغوا کیا۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ بچی کے والد نے ظہیر نامی شخص سے رقم ادھار لے رکھی تھی، اور جب رقم واپس نہ کی جا سکی تو ملزم نے انتقامی کارروائی کرتے ہوئے معصوم بچی کو اٹھا لیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈی پی او بھکر نے بتایا کہ ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں، اور بچی کی جلد بازیابی پولیس کی اولین ترجیح ہے۔
انہوں نے کہا کہ ملزم کو گرفتار کر کے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا تاکہ ایسے واقعات کی روک تھام ہو سکے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
اغوا انتقامی کارروائی بچی بھکر پنجاب پولیس ڈی پی او بھکر کلورکوٹ