جنگ بندی سے پہلے ایران کا اسرائیل پر میزائل حملہ، 4 اسرائیلی ہلاک، متعدد زخمی
اشاعت کی تاریخ: 24th, June 2025 GMT
جنگ بندی سے پہلے ایران کا اسرائیل پر میزائل حملہ، 4 اسرائیلی ہلاک، متعدد زخمی WhatsAppFacebookTwitter 0 24 June, 2025 سب نیوز
امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے اعلان کردہ جنگ بندی کے نفاذ سے چند لمحے قبل ایران نے اسرائیل پر میزائلوں کی بارش کردی، جس کے نتیجے میں 4 اسرائیلی ہلاک اور کم از کم 9 زخمی ہوگئے۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے ’اے ایف پی‘ کے مطابق اسرائیلی ریسکیو سروس ’میگن ڈیوڈ ایڈم‘ (MDA) نے تصدیق کی ہے کہ جنوبی اسرائیل کے شہر بیرشیبا میں ایرانی میزائل گرنے کے نتیجے میں 4 افراد موقع پر ہی ہلاک ہوگئے جبکہ 2 کو زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا۔ 6 افراد کو موقع پر ہی ابتدائی طبی امداد دی گئی۔
اسرائیلی میڈیا کے مطابق ایک گھنٹے کے دوران 6 مرتبہ ایئر سائرن بجائے گئے، اور کئی رہائشی علاقوں کو نشانہ بنایا گیا۔ میزائل حملے میں عمارتوں کو بھی شدید نقصان پہنچا۔
ایرانی سرکاری میڈیا کے مطابق یہ کارروائی اس وقت کی گئی جب صدر ٹرمپ نے دونوں ممالک کے درمیان مرحلہ وار جنگ بندی کے آغاز کا اعلان کیا تھا۔ ایران نے جنگ بندی سے قبل اسرائیل پر کم از کم 5 میزائل داغے۔
اسرائیل اور ایران کے درمیان حالیہ کشیدگی میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے، اور یہ واقعہ جنگ بندی کے امکانات کو مزید پیچیدہ بنا سکتا ہے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرایران، اسرائیل جنگ بندی پر راضی: ٹرمپ، تہران کی تصدیق، نیتن یاہو خاموش ایران، اسرائیل جنگ بندی پر راضی: ٹرمپ، تہران کی تصدیق، نیتن یاہو خاموش قطر ہمارا بھائی،یہ حملہ قطر پر نہیں امریکی فوجی اڈوں پر کیا گیا ، ایرانی سپریم کونسل متحدہ عرب امارات کی ائیر سپیس خالی ہونا شروع، درجنوں پروازیں متبادل روٹس پر منتقل جواب دینے کا حق محفوظ رکھتے ہیں ،قطر کی جانب سے امریکی فوجی اڈے پر ایرانی میزائل حملے کی مذمت ایران کا امریکی اڈوں پر حملہ، امارات میں پاکستانی سفارتخانے نے پاکستانیوں کیلئے ہدایات جاری کردی ایران، اسرائیل کشیدگی، وزیراعظم نے پیٹرولیم مصنوعات کے جائزے کیلئے کمیٹی قائم کردیCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: اسرائیل پر
پڑھیں:
چین کا اسرائیل سے فوری جنگ بندی کا مطالبہ، فلسطینی ریاست کے قیام پر زور
بیجنگ: چین نے اسرائیل سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ غزہ کی پٹی میں اپنی فوجی کارروائیاں فوری طور پر بند کرے اور فلسطین کے مسئلے کے حل کے لیے دو ریاستی حل کو اپنائے۔ چین نے ساتھ ہی عرب ممالک کے درمیان اتحاد کو مضبوط بنانے پر بھی زور دیا ہے۔
یہ بیان اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل کے حالیہ اجلاس کے دوران چین کے نائب مستقل مندوب گینگ شوانگ نے دیا۔ انہوں نے کہا کہ چین اسرائیل کے ان اقدامات پر گہری تشویش رکھتا ہے، جو خطے میں صورتحال کو مزید خراب کر سکتے ہیں۔
چینی مندوب نے کہا: “دو ریاستی حل کا مکمل نفاذ اور ایک آزاد فلسطینی ریاست کا قیام ہی مسئلہ فلسطین کا واحد پائیدار حل ہے‘‘۔ انہوں نے ایک مؤثر اور پائیدار جنگ بندی معاہدے کی فوری ضرورت پر بھی زور دیا۔
ادھر چین کے خصوصی ایلچی برائے مشرقِ وسطیٰ ژائی جون نے بیجنگ میں عرب ممالک کے سفیروں سے ملاقات کی اور کہا کہ چین چاہتا ہے کہ عرب ممالک فلسطینی کاز میں مزید فعال کردار ادا کریں اور آپس میں اتحاد قائم رکھیں۔
یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب اطلاعات کے مطابق اسرائیلی قیادت غزہ پر مکمل قبضے کے منصوبے پر غور کر رہی ہے، جس سے صورتحال مزید سنگین ہونے کا خدشہ ہے۔