محرم کا چاند کب نظر آئے گا؟ سپارکو نے پیشگوئی جاری کردی
اشاعت کی تاریخ: 24th, June 2025 GMT
کراچی:
پاکستان کے قومی خلائی ادارے سپارکو نے محرم الحرام 1447 ہجری کے چاند سے متعلق اپنی پیشگوئی جاری کر دی۔
ترجمان کے مطابق ہلال کی پیدائش 25 جون 2025 کو سہ پہر 3 بج کر 32 منٹ پر متوقع ہے جبکہ 26 جون کو غروب آفتاب کے وقت چاند کی عمر تقریباً 28 گھنٹے اور 15 منٹ ہوگی۔
ترجمان نے بتایا کہ ملک کے ساحلی علاقوں میں غروب آفتاب اور چاند کے غروب ہونے کے درمیان وقفہ 75 منٹ ہوگا، جو چاند کی رویت کے لیے موزوں ترین حالات فراہم کرے گا۔
فلکیاتی عوامل کے مطابق اگر 26 جون کی شام موسم صاف رہا تو چاند نظر آنے کے امکانات بہت زیادہ ہیں۔ اس پیشگوئی کی روشنی میں یکم محرم الحرام 1447 ہجری 27 جون 2025 بروز جمعہ ہونے کا امکان ہے۔
محرم کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس 26 جون کی شام کوئٹہ میں طلب کیا گیا ہے جو ڈی سی آفس کوئٹہ میں منعقد ہوگا۔ اجلاس کی صدارت چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد کریں گے۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
افغان سرزمین سے دہشتگردی کے خاتمےکا مشن، پاک افغان مذاکرات کا اگلا دور آج ہوگا
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
پاکستان اور افغان طالبان کے درمیان مذاکرات کا نیا دور آج استنبول میں منعقد ہوگا۔
وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ مذاکرات اسی وقت کیے جاتے ہیں جب پیش رفت کا امکان موجود ہو، اگر ایسا نہ ہو تو بات چیت محض وقت کا ضیاع بن جاتی ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ پاکستان کا مؤقف مستقل ہے — افغانستان کی سرزمین سے پاکستان پر حملے ہر صورت بند ہونے چاہییں۔ ان کے مطابق امید ہے کہ افغان طالبان خطے میں امن و استحکام کے لیے دانش مندی کا مظاہرہ کریں گے۔
اس سے قبل پاک–افغان مذاکرات کا دوسرا مرحلہ 25 اکتوبر کو استنبول میں ہوا تھا، جو طویل اور مشکل ثابت ہوا۔ یہ دور پاکستان کے ایک نکاتی مطالبے — افغان سرزمین سے دہشت گردی کے خاتمے — پر کوئی پیش رفت نہ ہونے کے باعث بے نتیجہ رہا۔
ذرائع کے مطابق مذاکرات کے دوران افغان وفد بار بار کابل اور قندہار سے ہدایات لیتا رہا، جس سے مذاکرات کا عمل سست روی کا شکار ہوا۔ مذاکرات کی ناکامی کے بعد پاکستانی وفد واپسی کے لیے روانہ ہوا لیکن ترکیے کی درخواست پر استنبول ائیرپورٹ سے ہی واپس آکر بات چیت کو ایک آخری موقع دینے پر رضامند ہوا۔
ترکیے کی وزارتِ خارجہ کے مطابق دونوں فریقین نے سیز فائر برقرار رکھنے، قیامِ امن کے لیے مانیٹرنگ و تصدیقی نظام (Verification Mechanism) تشکیل دینے، اور خلاف ورزی کرنے والوں کے لیے سزا کے اصول پر اتفاق کرتے ہوئے 6 نومبر کو اعلیٰ سطحی مذاکرات دوبارہ شروع کرنے پر رضامندی ظاہر کی۔