چین نے ہمیشہ مشرق وسطیٰ میں امن کو فروغ دیا ہے، چینی وزیر خارجہ
اشاعت کی تاریخ: 24th, June 2025 GMT
چین نے ہمیشہ مشرق وسطیٰ میں امن کو فروغ دیا ہے، چینی وزیر خارجہ WhatsAppFacebookTwitter 0 24 June, 2025 سب نیوز
بیجنگ : چین کے وزیر خارجہ وانگ ای نے کہا ہے کہ چین ہمیشہ مشرق وسطیٰ میں امن کا معمار اور استحکام کو فروغ دینے والا رہا ہے۔ چین کے صدر شی جن پھنگ نے موجودہ صورتحال پر چار نکاتی تجویز پیش کی جس میں فوری طور پر جنگ بندی ، شہریوں کے تحفظ کو یقینی بنانے، بات چیت اور مذاکرات شروع
کرنے اور امن کے فروغ کی کوششوں کو آگے بڑھانے پر زور دیا گیا۔ ایران پر امریکی حملے کے بعد چین نے فوری طور پر مذمتی بیان جاری کیا۔ جوہری تنصیب پر فوجی حملہ جو آئی اے ای اے کے حفاظتی اقدامات کے تابع ہے، اقوام متحدہ کے چارٹر اور بین الاقوامی قانون کی سنگین خلاف ورزی ہے، اور اس سے جوہری لیک یا یہاں تک کہ جوہری تباہی بھی ہوسکتی ہے۔
ان خیالات کا اظہار چینی وزیر خارجہ نے منگل کے روز ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی سے ٹیلی فون پر گفتگو میں کیا۔عراقچی نے خطے کی تازہ ترین صورتحال سے آگاہ کیا ۔ان کا کہنا تھا کہ ایران اور اسرائیل ابھی جنگ بندی پر پہنچے ہیں لیکن صورتحال مستحکم نہیں ہے۔ اسرائیل کی جارحیت بند ہونے کے بعد ہی حقیقی مذاکرات شروع ہوسکتے ہیں۔
انہوں نے ایران کے جائز موقف کی حمایت پر چین کا شکریہ ادا کیا اور صورتحال کی بہتری میں چین کے مزید کردار کی امید ظاہر کی۔وانگ ای نے کہا کہ چین قومی خودمختاری اور سلامتی کے تحفظ کی بنیاد پر حقیقی جنگ بندی کے حصول، لوگوں کے معمول کی زندگی میں واپس آنے اور مشرق وسطیٰ میں صورتحال کو جلد از جلد بہتر بنانے کے لئے ایران کی کوششوں کی حمایت کرتا ہے۔ چین جنگ بندی اور امن کے فروغ پر اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کی متفقہ آواز کو سراہتا ہے اور سلامتی کونسل پر زور دینے کے لئے تیار ہے کہ وہ بین الاقوامی امن و سلامتی کو برقرار رکھنے کے لئے اپنا کردار ادا کرے ۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرایران نے 550بیلسٹک میزائل،ایک ہزار ڈرون داغے، 28شہری ہلاک، 3ہزار زخمی ہوئے، اسرائیلی حکام ایران نے 550بیلسٹک میزائل،ایک ہزار ڈرون داغے، 28شہری ہلاک، 3ہزار زخمی ہوئے، اسرائیلی حکام یو اے ای کا ایران اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی کے اعلان کا خیرمقدم ترکیہ کا ایران اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی کا خیرمقدم بھارتی آبی جارحیت، گنگا معاہدہ معطل کرکے بنگلا دیش کا پانی روکنے کی تیاری ایران اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی کیسے ہوئی؟ تفصیلات سامنے آگئیں اسرائیل اور ایران دونوں نے جنگ بندی کی خلاف ورزی کی،مجھے یہ پسند نہیں آیا، اسرائیل سے بہت ناخوش ہوں،ٹرمپCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: ایران اور اسرائیل
پڑھیں:
سینیٹ قائمہ کمیٹی نے دو وزراء کے پی ایس ڈی پی میں منصوبوں کو مسترد کر دیا
فائل فوٹوسینیٹر قراۃ العین مری کی زیر صدارت سینیٹ کی قائمہ کمیٹی منصوبہ بندی کے اجلاس میں کمیٹی نے دو وفاقی وزراء کے پبلک سیکٹر ڈیولپمنٹ پروگرام (پی ایس ڈی پی) میں منصوبوں کو مسترد کر دیا۔
قائمہ کمیٹی نے شيخوپورہ میں بین الاقوامی ادارے نے سینٹر آف ایکسیلنس بنانے پر اظہار تشویش کیا۔
چیئر پرسن کمیٹی نے کہا کہ ادارہ فنڈز بھی نہیں دے رہا اور سینٹر آف ایکسیلنس بنایا جا رہا ہے، وفاقی حکومت کےفنڈز وہاں استعمال کرنےکا پلان ہے جہاں دو زرعی تحقیقی ادارے ہیں۔
کمیٹی نے نارووال کے ان دو منصوبوں کے لیے فنڈز نہ دینے کی ہدایت کر دی۔
کمیٹی رکن سینیٹر سعدیہ عباسی نے کہا کہ ہمارے دو ریسرچ ادارے موجود ہیں نئے ادارے کی ضرورت نہیں ہے، ایسے ادارے کی ضرورت نہیں ہے پہلے سے موجود اداروں کی استعداد بڑھائی جائے۔
سینیٹر جام سیف اللہ نے کہا کہ کچھ اپنے دوستوں کو خوش کرنے کیلئے منصوبے وزیر منصوبہ بندی لے کر آتے ہیں، سارے منصوبے نارووال میں شروع کیے جا رہے ہیں یہ فنڈز احسن اقبال کے ذاتی نہیں، پاکستان کے عوام کے فنڈز کو عوام پر خرچ کرنا چاہیے، وزیر منصوبہ بندی آکر بتائیں وہ صرف چند لوگوں کو کیوں خوش کررہے ہیں؟
چیئرپرسن کمیٹی نے کہا کہ وزیر منصوبہ بندی اور وزیر مملکت کو کمیٹی میں آنا چاہیے، جام سیف اللّٰہ بولے کمیٹی اجلاس میں وزیر منصوبہ بندی نہ آئے تو وزیر اعظم اور چیئرمین سینیٹ کو لکھیں گے۔
سیکریٹری نے کہا کہ وزیر منصوبہ بندی ملک سے باہر ہیں ان کو کمیٹی کی تشویش پہنچائی جائے گی، جس پر چیئرپرسن کمیٹی بولیں کہ آج کمیٹی کا 10واں اجلاس ہے اور وزیر نہیں آئے، وزیر مملکت پہلے آتے تھے اب وہ بھی نہیں آتے۔