“4 کیچز ڈراپ کردیے! ٹیم ہار رہی ہے یہ ناچ رہے ہیں”
اشاعت کی تاریخ: 25th, June 2025 GMT
انگلینڈ کیخلاف سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ میں بدترین شکست بھارتی مداحوں کو ہضم نہ ہوئی۔
گزشتہ روز انگلینڈ نے لیڈز ٹیسٹ میچ کے پانچویں روز سنسنی خیز انداز میں 5 وکٹوں پر 371 کا ہدف باآسانی سے حاصل کیا اور سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کی۔
اس میچ میں پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے بھارت نے پہلی اننگز میں 471 رنز کا مجموعہ بورڈ پر سجایا، جس میں یشسوی جیسوال 101، شبمن گل 147 اور رشبھ پنت 134 بنانے میں کامیاب ہوئے۔
اسی طرح دوسری اننگز میں بھی رشبھ پنت نے 118 اور کے ایل راہول نے 137 رنز بنائے، یوں بھارت کی دونوں اننگز میں 5 بیٹرز نے سینچریاں اسکور کیں تاہم اسکے باوجود وہ ٹیسٹ میچ ہارنے والی دنیا کی پہلی ٹیم بن گئی۔
میچ کے دوران یشسوی جیسوال کی انگلش شائقین کے سامنے ڈانس کرتے ہوئے وائرل ہونے والی ویڈیو نے بھارتی مداحوں میں غصہ پھیلادیا۔
نوجوان کرکٹر نے پہلی اننگز میں سنچری اسکور کی لیکن فیلڈنگ کے دوران انہوں نے 5 رنز پر ڈکٹ کا کیچ ڈراپ کیا اور ڈانس کرکے دکھانے لگے، جسکی ویڈی وائرل بھی ہوئی، بعدازاں انہوں نے 149 رنز کی اننگز کھیل ڈالی۔
پہلا ٹیسٹ جیسوال کیلئے فیلڈنگ کے اعتبار سے ڈراؤنا خواب ثابت ہوا، جہاں انہوں نے پہلی اننگز میں 3 کیچز ڈراپ کیے، یہ تمام کیچز بمراہ کی گیند پر گرائے گئے تھے۔
شائقین کرکٹ نے یشسوی جیسوال پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ 4 کیچز ڈراپ کردیے اور ڈانس کررہے ہیں، یہاں ٹیم شکست کے دہانے پر پہنچ گئی ہے۔
Post Views: 2.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
پاکستان اور سعودی عرب نے حج 2026 کے معاہدے پر دستخط کردیے
اسلام آباد(نیوزڈیسک)پاکستان اور سعودی عرب نے حج 2026 کے معاہدے پر باضابطہ طور پر دستخط کر دیے، سرکاری ریڈیو پاکستان نے اتوار کو رپورٹ کیا۔
رپورٹ کے مطابق سعودی نائب وزیر برائے حج و عمرہ ڈاکٹر عبدالفتاح بن سلیمان مشاط اور پاکستان کی وزارتِ مذہبی امور کے سیکریٹری ڈاکٹر سید عطاالرحمن نے ہفتے کو جدہ میں معاہدے پر دستخط کیے۔
حج اسلام کے بنیادی ارکان میں سے ایک ہے، جو ہر سال دنیا بھر کے لاکھوں مسلمان ادا کرتے ہیں، پاکستان کو سعودی عرب کی جانب سے سب سے بڑے حج کوٹے میں سے ایک ملتا ہے۔
ڈاکٹر سید عطاالرحمن نے اللہ کے مہمانوں کی میزبانی اور سہولتوں کی فراہمی میں سعودی حکومت کی شاندار کاوشوں پر اظہارِ تشکر کیا۔
انہوں نے کہا گزشتہ سال کی طرح اس سال بھی پاکستانی حجاج کو اعلیٰ معیار کی خدمات فراہم کی جائیں گی۔
سیکریٹری مذہبی امور نے مزید کہا کہ ان کی وزارت سرکاری اور نجی دونوں حج اسکیموں کے انتظامات سعودی حکومت کی ہدایات کے مطابق بروقت اور مؤثر انداز میں مکمل کرنے کے لیے پُرعزم ہے۔