پاکستان کے معروف فیشن ڈیزائنر اور اداکار دیپک پروانی اپنی دولت سے متعلق گردش کرنے والی خبروں کی تردید کردی۔ 

سن 2022 میں ایک رپورٹ سامنے آئی تھی جس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ دیپک پروانی پاکستان کے سب سے دولت مند ہندو ہیں اور ان کی کُل دولت قریب 71 کروڑ پاکستانی روپے ہے۔ 

یہ میڈیا رپورٹ 3 برسوں سے سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز یہاں تک کہ بھارتی میڈیا پر بھی گردش کرتی رہی تاہم اب فیشن ٖڈیزائنر نے خود اس خبر کو افواہ اور جعلی خبر قرار دے دیا ہے۔

ایکس پر ایسی ہی ایک رپورٹ کو ری پوسٹ کرتے ہوئے دیپک نے اس خبرتردید کی جس میں انہیں پاکستان کا سب سے امیر ترین ہندو شخص قرار دیا گیا تھا۔ انہوں نے اس پوسٹ کے ساتھ لکھا کہ یہ مضحکہ خیز تھا تاہم اب اور یہ پروپیگنڈہ نہیں چلے گا۔

 'بہت ہوگیا اب جعلی پروپیگنڈہ، یہ مضحکہ خیز تھا لیکن اب اور نہیں'۔

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

ایلون مسک 500 ارب ڈالر کے مالک دنیا کے پہلے شخص بن گئے

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) ٹیسلا کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر ایلون مسک دنیا کے پہلے شخص بن گئے جن کی مجموعی دولت تقریباً 500 ارب ڈالر تک پہنچ گئی۔ یہ تاریخی کامیابی ٹیسلا کے حصص میں ریکارڈ اضافے اور ٹیکنالوجی کے اس معروف صنعت کار کی ملکیتی دیگر نئی کمپنیوں کی بڑھتی ہوئی قدر کی بدولت ممکن ہوئی۔فوربز میگزین میں شائع ہونے والے ارب پتیوں کے انڈیکس کے مطابق مسک کی مجموعی دولت 499.5ارب ڈالر تک پہنچ گئی ہے۔ ٹیسلا کے حصص مسک کی مجموعی دولت میں اضافے کا سبب بن رہے ہیں، کیونکہ اس سال اب تک یہ 14 فیصد سے زیادہ بڑھ چکے ہیں ۔

انٹرنیشنل ڈیسک گلزار

متعلقہ مضامین

  • اسرائیلی فنڈنگ سے ایران میں بادشاہت کی بحالی کی آن لائن مہم بے نقاب
  • بھارت میں ہندو مسلم فسادات، گودی میڈیا کا ایجنڈا بھارتی نشریاتی ادارہ کے ہاتھوں بے نقاب
  • ٹرمپ امن منصوبے کے نکات؛ حماس کا کن نکات سے اتفاق اور اختلاف، میڈیا میں رپورٹ
  • چینی نوجوانوں میں — ’’ٹوتھ ٹیٹو‘‘ کا نیا فیشن
  • ایلون مسک دنیا کے پہلے 500 ارب ڈالرز کمانے والے شخص بن گئے
  • ایلون مسک 500 ارب ڈالر کے مالک دنیا کے پہلے شخص بن گئے
  • بھارت کی ہندو قیادت کا چھوٹا پن
  • تاج محل کو مندر بنانے کی سازش؟ پاریش راول کی فلم کے پوسٹر پر ہنگامہ کھڑا ہوگیا
  • دنیا حیران، ایلون مسک نے امیری کا نیا عالمی ریکارڈ بنا دیا
  • ایلون مسک کی دولت 500 ارب ڈالر سے تجاوز کر گئی